Tag: ترجمان دفترِخارجہ

  • پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ

    پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کو تاریخی تناظر میں دیکھا جائے۔ آپریشن ضرب عضب تمام گروہوں کے خلاف بلا امتیاز جاری ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کےبیان کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا، آپریشن ضرب عضب کسی مخصوص گروہ کے خلاف نہیں بلکہ بلا امتیاز تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔

    مشیر خارجہ نے جو کہا وہ تاریخی تناظر میں کہا، سرتاج عزیز نے بی بی سی کو انٹرویو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے اندر ایسے گروہوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا جو ملک کونقصان نہیں پہنچا رہے ہیں، افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک افغانستان کا مسئلہ ہیں۔

  • چینی صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہء بھارت پر کوئی تحفظات نہیں، چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    دفترِخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کا احترام کرتا ہے، چین کے صدر کے دورہء بھارت پرکوئی تحفظات نہیں، چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئےعالمی برادری سے اپیل نہیں کی، افغانستان سے پاکستان پرحملوں کیخلاف افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پردہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، جولائی دو ہزار تیرہ سے کسی قیدی کا تبادلہ نہیں ہوا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے کو حفاظتی دیوار بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

  • بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، دفترِخارجہ

    بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، دفترِخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے، وزیرِاعظم نوازشریف نے بھارتی وزیرِاعظم کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    ترجمان دفترِخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرِاعظم کے خط کا جواب دے دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کی ہے تاہم ملک میں متاثرین سیلاب کیلئے بیرونی امداد نہیں مانگی گئی۔

    دفترِخارجہ کی ترجمان نے ہفتہ واربریفنگ میں بھارت پرواضح کر دیا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر سندھ طاس معاہدہ موجود ہے اور پاکستان اس پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

    دفترِخارجہ نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر جاسوسی کے الزامات مسترد کر تے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاچن پر افواج کی موجودگی بھی ماحولیاتی تبدیلوں کا باعث بن رہی ہے ،جس کیلئے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

    چین کے صدر کے دورہء پاکستان سے متعلق دفترِخارجہ کا کہنا ہےکہ اس بارے میں سفارتی چینلز پر بات چیت جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کون کرے گا اس پر بھی ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    دفترِخارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سفارت خانوں کے باہر کوئی احتجاج نہیں ہوا، سفارتخانوں اور سفارت کاروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، عرب امارات میں ایک پاکستانی کے لاپتہ ہونے پر وزارتِ خارجہ کام کر رہا ہے۔