Tag: ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم

  • ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم نے کشمیریوں پر تشدد کی مذمت

    ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم نے کشمیریوں پر تشدد کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم نے کشمیریوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُر امن ریلی کے شرکاء پر تشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کشمیریوں کی آواز کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا

    مبقوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم بھی پاکستان کی حمایت اور محبت کم نہ کرسکا، مقبوضہ وادی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں اوراس کا ثبوت وہ اکثر دیتے رہتے ہیں، سرینگر میں منقعدہ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور گوانڈیا گو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

    ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور بھارت سے نفرت اور پاکستان سے لگاؤ کا اظہار کیا گیا، قابض بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمریوں کی جرات نے مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی میڈیا کو آگ بگولہ کردیا۔

    ریلی کے مظاہرین پر پولیس تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا، جن میں ممتاز کشمیری رہنما مسرت عالم بھی شامل تھے، جن کوچار سال بعد بھارتی قید سے رہائی ملی تھی ۔

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    بھارتی سیکریٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان آ رہے ہیں، بھارت نے پچھلے سال اگست میں سیکرٹری سطح کے مذاکرات معطل کیے تھے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، بھارتی خارجہ سیکریٹری کو خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امور پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نوازشریف اوربھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

    بھارت نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کر دئیے تھے جبکہ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا آیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے اوراقوام متحدہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔