Tag: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

  • میئر جب 20 ارب مانگیں گے تو گورنر کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا، ترجمان سندھ حکومت

    میئر جب 20 ارب مانگیں گے تو گورنر کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا، ترجمان سندھ حکومت

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کل جب میئر 20ارب مانگیں گے تو وہ کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں، ایم کیو ایم کے سابقہ گورنر کے دور میں کےفور کا ڈیزائن خراب ہوا، کامران ٹیسوری صاحب وہ دستاویز گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گی۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ مشرف دور میں کےالیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی، ایم کیو ایم کے سیکٹروں، یونٹوں سے کےالیکٹرک کوآسانی فراہم کی گئی۔

    سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر صاحب نے صحیح فرمایا کہ یہ شہر بھتہ خوروں کا تھا، اب کراچی کے شہری سیاسی شعور رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بالآخر گورنر سندھ صاحب کی زبان پر اصل بات آگئی، صاحب کہلا کے واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا، بھائی کا لقب لے کے شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے، سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں تمام بچے پڑھ سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/governor-sindh-claims-forty-billion-rupees-from-the-federal-government-for-karachi/

  • حیدرآباد سکھرموٹروے سے متعلق حلیم عادل کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل

    حیدرآباد سکھرموٹروے سے متعلق حلیم عادل کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل

    حیدرآباد سکھرموٹروے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے اور نفرت کی سیاست کرنے میں آج بھی پہلا نمبر پی ٹی آئی کا ہے، حلیم عادل شیخ جھوٹ بول رہے ہیں کہ منصوبے کیلئے 360 ارب روپے رکھے۔

    حقیقت یہ ہے پی ٹی آئی نے سندھ کیلئے کوئی ایک منصوبہ شروع یا منظور نہیں کیا، اگر یہ منصوبہ ایکنک سے منظور ہوتا تو حکومت کو انتظار نہ کرنا پڑتا۔

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے زمینوں کے اسکینڈل میں دونوں وفاق کے افسران ملوث تھے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک وفاق کے افسر کو گرفتار کیا، کرپشن میں ملوث دوسرا وفاقی افسر ملک سے فرار ہوگیا۔

  • وزیراطلاعات پنجاب جھوٹ نہ بولیں ورنہ پیکاایکٹ کی لپیٹ میں آجائیں گی، ترجمان حکومت سندھ

    وزیراطلاعات پنجاب جھوٹ نہ بولیں ورنہ پیکاایکٹ کی لپیٹ میں آجائیں گی، ترجمان حکومت سندھ

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب جھوٹ بولنے سے احتیاط کریں ورنہ پیکاایکٹ کی لپیٹ میں آجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ عوامی منصوبوں پر جھوٹی تختیوں اور دعوؤں پر بھی پیکا ایکٹ لگ سکتا ہے، پاکستان میں تمام بڑے منصوبے پی پی قیادت کی مرہون منت ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا دنیا نے مانا، ن لیگ نے تمغہ سجایا دنیا نے دیکھا، بےنظیربھٹو نے توانائی بحران سے نکالنے کےلئے تھرکول منصوبہ شروع کیا،

    سعدیہ جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نےتھرکول منصوبے پر بھی ہاتھ صاف کرنے اور اپنا لیبل لگانے کی کوشش کی، صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کی ترقی کا ضامن سی پیک منصوبہ دیا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ن لیگ سی پیک پربھی حق جتانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے، گوادر پورٹ، کے پی کو شناخت سمیت اہم کارنامے پی پی نے سرانجام دیے۔

  • احتجاج ختم کیا جائے، مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    احتجاج ختم کیا جائے، مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کرم واقعے پرجرگے کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا، مذہبی جماعت احتجاج ختم کرے۔

    کرم واقعے پر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، مذہبی جماعت کی قیادت اور علما سے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، کراچی کے شہری راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ شعیہ علما سے اپیل ہے کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں، کراچی میں احتجاج کے باعث زندگی درہم برہم ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے گراؤنڈز یا پریس کلب کے باہر سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔

  • بارشوں کے باوجود کراچی، حیدرآباد میں حالات کنٹرول میں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

    بارشوں کے باوجود کراچی، حیدرآباد میں حالات کنٹرول میں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ غیرمعمولی بارشوں کے باوجود کراچی کی طرح حیدرآباد میں بھی حالات کنٹرول میں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حیدرآباد کبھی ڈوبا تھا تو وہ ایم کیو ایم کا دور تھا، حیدرآباد میں بارشوں میں کشتیاں چلیں، تو وہ 2006 کا سال تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 2006 میں حیدرآباد کے میئر کیساتھ صوبے اور وفاق میں بھی ایم کیو ایم براجمان تھی، حالیہ بارشیں اگست میں معمول سے 300 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ حیدرآباد کا جیالا میئر کاشف شورو بھی بارش کے دوران عوام کے ساتھ کھڑا ہے، چند مقامات کےعلاوہ حیدرآباد کے راستے کھلے اور گلی محلے صاف ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن اِکا دُکا نشیبی علاقوں میں پانی موجود ہے وہ بھی جلد نکال دیا جائے گا، عوام پوائنٹ اسکورنگ کی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے گٹروں اور نالوں سے باہر نکلیں، نفرت، تعصب اور پوائنٹ سے آگے دیکھیں۔

    ایم کیو ایم رہنما کے حیدرآباد سے متعلق بیان پر سعدیہ جاوید نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی کراچی پر بارشی سیاسی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹ پڑی تو حیدرآباد جا پہنچی، ایم کیو ایم والے بھائی لوگو! عوام کا حافظہ کمزور نہیں۔