Tag: ترجمان سندھ رینجرز

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی تیز ترین کارروائیوں  میں مزید سولہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔

    [bs-quote quote=”اندرون سندھ پانی چوروں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان سندھ رینجرز”][/bs-quote]

    ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں مدینہ کالونی، بلدیہ، ملیر سٹی، شاہ فیصل، کھوکھراپار، عوامی کالونی، لانڈھی اور گبول ٹاؤن میں کی گئیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ اندرون سندھ پانی چوروں کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، بدین میں اکرم واہ کینال میں پانی چوری کے غیر قانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    رینجرز کے مطابق پانی چوروں کے خلاف محکمہ آب پاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا، نہری علاقے میں 9 مقامات سے غیر قانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔

    خیال رہے کہ آج ڈیفنس میں اپنے گھر کے باہر سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو ٹارگٹ کلرز نے نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا ہے، انھیں سر اور گردن میں 2،2 گولیاں لگیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے ٹارگٹ کلر سمیت 15 ملزمان گرفتار، رینجرز

    ایم کیو ایم پاکستان کے ٹارگٹ کلر سمیت 15 ملزمان گرفتار، رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے چھاپا مار کارروائیاں سعود آباد، کلاکوٹ، عوامی کالونی،بریگیڈ اور گلبرگ کے علاقے میں کی گئی جس کے نتیجے میں 15 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ تھانوں اور اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ سے ملزم یوسف علی عرف بادی کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کی سیاسی وابستگی ایم کیوایم پاکستان سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ سعود آباد، کلاکوٹ اور عوامی کالونی سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو منشیات فروشی سمیت سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے.

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ بریگیڈ کے علاقے سے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کیا گیا ہے اور حراست میں لیے گئے ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں.

  • ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز سمیت 8 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

    ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز سمیت 8 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی چھاپا مار کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 8 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالخلافہ میں قائم امن کو استحکام اور پائیداری بخشنے کے لیے سندھ رینجرز کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت گزشتہ شب مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زیرحراست ملزمان میں ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر جنید بھی شامل ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ عید گاہ کے علاقے سے 3 گینگ وار کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو قتل و غارت گری اور منشیات فروشی کے بہت سے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    علاوہ ازیں جمشید کوارٹر اور گڈاپ ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان کو پکڑا گیا ہے جب کہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے.

    ترجمان رینجرزکے مطابق  ٹول پلازہ سے حراست میں لیے گئے ملزم کی نشاندہی پر ٹینکر سے 40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزمان میں سے 7 کو پولیس اور ایک کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا.

  • کراچی، ڈی جی رینجرزکی بحریہ یونیورسٹی آمد، پُرتپاک استقبال

    کراچی، ڈی جی رینجرزکی بحریہ یونیورسٹی آمد، پُرتپاک استقبال

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں جس کے لیے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے سمیت رینجرز نے بڑی قربانیاں دیں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی رینجرز نے بحریہ یونیورسٹی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ کراچی میں گلی گلی خون بہتا تھا لیکن آج طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں یہاں موجودگی نے کراچی میں مثبت تبدیلیوں کے خواب کے تعبیر کو سچا ثابت کردیا ہے.

    ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں اور پائیدار امن کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور کراچی آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلاتفریق جاری رہے گا جس کے لیے طے شدہ اہداف کامیابی سے حاصل کر رہے ہیں.

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے آج بحریہ یونیورسٹی کراچی کا دوری کیا جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر یونیورسٹی طلباء اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پرتفصیلی بریفنگ بھی دی.

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی، اساتذہ اور طلباء نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرزکی کارکردگی کو سراہا.

  • اورنگی ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے اسلحہ اور گولیاں برآمد، ترجمان رینجرز

    اورنگی ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے اسلحہ اور گولیاں برآمد، ترجمان رینجرز

    کراچی : سندھ رینجرز نے اورنگی ٹاؤں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے خلای پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں جو کہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونی تھی.

    ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شر پسند عناصر نے دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کرنا تھا اور شہر میں بد امنی پھیلانا مقصود تھا جسے رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا.

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے اسلحے میں 10 ایس ایم جی اور جی تھری رائفل، 4 بارہ بور پمپ ایکشن، 12 بور رپیٹر،2 آٹھ ایم ایم رائفل، 6 سیون ایم ایم رائفل، 3  تیس بور اور نائن ایم ایم پستول جب کہ 25 میگزین، 640 راؤنڈز بھی شامل ہیں.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے امن کو تباہ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا اور کسی کو شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی، رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی، بھتہ خوری، منشیات فروشی اور گاڑیاں جلانے کے جرائم میں ملوث 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کو مزید پائیدار بنانے کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جس کے دوران 6 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ، منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عسکری ونگ کے 3 کارندے، 2 ڈکیت اور ایک منشیات فروش شامل ہیں ان ملزمان کو جمشید کوارٹرز، کورنگی اور بغدادی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں کامران ، راحیل حسین اور عبدالرحیم ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اس کے علاوہ ملزمان بھتہ خوری اورگاڑیاں جلانے میں بھی ملوث ہیں۔

    دیگر ملزمان منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ان ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ اور لیاری گینگ وار سے ہے۔

    خیال رہے رینجرز کے جرائم کش آپریشن کے نتیجے میں کراچی میں امن و امان بحال ہوا ہے اور لوگوں نے آئے دن کے ہنگاموں اور لوٹ مار سے نجات ملنے پر سُکھ کا سانس لیا ہے۔

  • سرجانی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    سرجانی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    کراچی کے علاقے سرجانی میں رینجرز نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزم کی نشاندہی پرسرجانی میں کارروائی کےدوران اسلحہ برآمد کرالیاگیا ہےجس میں لائٹ مشین گن،رائفل،گیارہ سب مشین گن،سیون ایم ایم رائفل،تین تیس بورپستول اور بارہ ہزار آٹھ سو راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحہ زیرزمین چھپایا گیا تھا جو شہرمیں بدامنی کیلئےاستعمال کیاجاناتھا،رینجرز کی بروقت کارروائی سے شہر کسی بڑے سانحے سے محفوظ رہا،گرفتارملزم کاتعلق ایم کیوایم کےعسکری ونگ سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں ایل ایم جی رائفل،11ایس ایم جی،7ایم ایم رائفل،3تیس بورپسٹل،12ہزار8 سو راؤنڈزشامل ہیں،دفاعی تجزیہ نگار بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی کو رینجرز کا بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔

    یاد رہے امجد صابری کی شہادت اور جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغواء کے بعد شہر میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    واضح امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خصوصی طور پر کراچی تشریف لا رہے ہیں،جہاں انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

  • چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    کراچی : ترجمان سندھ رینجرزنے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ نوسربازرینجرز کے نام پریوم دفاع پاکستان کی تقریب کے لئے چندہ مانگ رہے ہیں ایسے عناصر کا رینجرز سے کوئی تعلق نہیں۔ جنہیں گرفتار کیا جائے گا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری ایسے نوسر بازوں کی اطلاع رینجرز کو فوری طور پر دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں،ان عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے نام پر چندہ جمع کرنیو الے عناصر سے رینجرز کا تعلق نہیں ہے۔

     

  • فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ لینے نہیں دینگے،رینجرز کا عزم

    فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ لینے نہیں دینگے،رینجرز کا عزم

    کراچی: رینجرز نے کراچی کےعلاقے رضویہ سے فطرہ جمع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سولہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ نہیں لینے دیں گے جبکہ بھتہ خوروں کے حق میں نیوز کانفرنس ان کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ کے علاقے سے ایم کیو ایم کے سولہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے فطرے کی پرچیاں اور ساڑھےاکتیس ہزارروپے برآمد ہوئے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان کوعدالت میں پیش کریں گے، جو بے گناہ ہوا رہا کردیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت کو زبردستی فطرہ جمع کرنے نہیں دیں گے، فطرے کے نام پر بھتہ جمع کرنے والوں سے عوام تنگ آچکی ہے۔

    ترجمان رینجرز نے عوام سے درخواست کی زبردستی بھتہ لینے والوں کی شکایت ڈبل ون زیرون پر دیں، شکایت کرنے والوں کو رینجرز تحفظ فراہم کرے گی۔

  • ڈی جی رینجرزکی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    ڈی جی رینجرزکی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    کراچی: ڈی جی رینجرزرضوان اختر کی زیرِ صدارت آپریشنل کمیٹی کےاجلاس میں شہرمیں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرغورکیا گیا، ڈی جی رینجرزنے گورنرسندھ سے بھی ملاقات کی۔

    ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، سیکٹرکمانڈر ،ڈی آئی جی ایسٹ، اے آئی جی سی آئی ڈی کی نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر آئی بی اور رینجرز کے سینئرافسران بھی اجلاس میں موجود تھے ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز نےگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے بھی ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں بلاتفریق اورکسی بھی دباو کے بغیر کام کر رہی ہے۔