Tag: ترجمان سی ٹی ڈی

  • سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

    سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

    لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب سے 10 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، خوشاب، جہلم سےکالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت کو گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، 19 ڈیٹونیٹر، پمفلٹ، نقدی، موبائل برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 758کومبنگ آپریشنز میں 107 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ttp-still-gets-financial-logistic-support-from-afghan-taliban/

  • کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار

    کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دروان کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار کرلیا۔

     تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے کو  گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے فنڈنگ کی 40 ہزار 900 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شیر شاہ میں کی گئیں، نیوکراچی سے فضل الرحمان اور شیرشاہ سے رحیم آفریدی گرفتار ہوا، دونوں ملزمان تربیب یافتہ ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کو انکے کمانڈر سیف اللہ عرف گلئی نے فنڈنگ کے لیے بھیجا تھا، ملزم کے 4 ساتھی وزیرستان خودکش دھماکوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

  • لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

    لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات پر سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن میں لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے، ملزمان کے خلاف لاہور، بہاولپور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں 10 مقدمات درج ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں میں مہتاب، طارق، گل اعظم، معاویہ، عماد، وارث اور جبار شامل ہیں، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور دیگر اشیابر آمد ہوئی۔

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشتگردی کا منصوبہ مکمل کر چکے تھے،  رواں ہفتے آپریشن کے دوران 100 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 76 ایف آئی آر درج کیں، ریاست دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔