Tag: ترجمان شریف فیملی

  • شہباز شریف کی آئندہ 2 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان، شریف خاندان کی تردید

    شہباز شریف کی آئندہ 2 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان، شریف خاندان کی تردید

    لاہور : اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی آئندہ دورروزمیں برطانیہ روانگی کا امکان ہے ، شہبازشریف اپنی بہو اور پوتی سے برطانیہ میں ملاقات کریں گے تاہم  ترجمان شریف فیملی نے تردید کی ہے شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جارہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آئندہ 72گھنٹوں میں برطانیہ روانہ ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کی برطانیہ روانگی کا مقصد اپنی بہو اور پوتی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ڈاکٹرز سے اپنے طبی مسائل پر بات چیت کرنا ہے اس حوالے سے شہباز شریف  نے برطانیہ میں مقیم اپنے ڈاکٹرز سے رابطہ بھی کیا ہے۔

    شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جارہے، ترجمان شریف فیملی


    دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے شہبازشریف کہ بیرون ملک روانگی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل سے اخراج کے حوالے سے ابھی لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ نہیں ملا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جارہے، اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، شہبازشریف فی الوقت پاکستان میں ہی ہیں اور ان کی بیرون ملک روانگی تکنیکی مسائل سے مشروط ہے، جسے حل کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔

    یاد رہے 26 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، ان کا نام گزشتہ ماہ نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا  تھا، جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہورہائی کورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    فروری میں ہی لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ نے شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل کیسز درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی تھی اور 10 ، 10لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

  • پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا،ترجمان شریف فیملی

    پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا،ترجمان شریف فیملی

    لاہور: ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا،دستاویزات میں شامل کمپنی وزیراعظم کی ملکیت یازیرانتظام نہیں۔

    ایک بیان میں کہاگیا ہے حسین شریف سعودی عرب اور حسن شریف برطانیہ میں رہ چکےہیں،دونوں بھائیوں پرپاکستان میں ٹیکس عائدنہیں ہوتا، مریم نوازان کمپنیوں میں سےنہ کسی کی مالک ہیں نہ فوائد لیتی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مریم نوازشریف محض ایک کمپنی کی ٹرسٹی ہیں اور ان کی ذمے داری بھائی کےاثاثوں کی خاندان میں تقسیم ہیں ،سیاسی مخالفین اپنےمقصد کیلئےحقائق مسخ کررہے ہیں۔

    شریف فیملی کے تمام ادارے قانونی اورمستحکم مالی پوزیشن کے حامل ہیں،کمپنیوں کے لیے مالی وسائل جدہ میں اسٹیل مل کی فروخت سے حاصل ہوئے ۔