Tag: ترجمان مقرر

  • پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کس شخصیت کو اپنا ترجمان مقرر کیا؟

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کس شخصیت کو اپنا ترجمان مقرر کیا؟

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقررکردیا ہے۔

    صدر پاکستان آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے آئندہ اپنی ترجمانی کے لیے موجودہ میئر کراچی کا انتخاب کیا ہے، مرتضیٰ وہاب اب میئر کا عہدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بلاول کے ترجمان بھی ہونگے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان بلاول بھٹو زرداری تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل آئینی ترامیم کے معاملے پر گزشتہ دن وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں آئینی ترامیم اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، فضل الرحمان نے وفد کے ساتھ بلاول بھٹو کا استقبال کیا تھا۔

  • فواد چوہدری تحریک انصاف کے نئے ترجمان مقرر

    فواد چوہدری تحریک انصاف کے نئے ترجمان مقرر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت حاصل کرنے والے فواد چوہدری کو پارٹی کا ترجمان تعینا ت کر دیا ہے،نعیم الحق بہ طور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار فواد چوہدری ایڈو کیٹ کو نعیم الحق کی جگہ تحریکِ انصاف کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے جب کہ سابقہ ترجمان نعیم الحق پارٹی بدستور مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے رہیں گے اور اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

    نعیم الحق تحریک انصاف کے سینیئر ترین رہنما اور عمران خان کے معتمد دوست بھی ہیں،وہ تحریک انصاف میں بہ طور ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرائض انجام دے رہے تھے تا ہم نا گزیر وجوہات کی بناء نعیم الحق سے ترجمان کی ذمہ داری واپس لے کر فواد چوہدری کو سونپ دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری معروف وکیل ہیں اور قانونی باریکیوں سے بھی آگاہ ہیں اور پرویز مشرف سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے بھی ترجمانی کر چکے ہیں لہذا ان کی صلاحیتوں سے پاناما لیکس کیس میں بہ طور ترجمان استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے فواد چوہدری نے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز مشرف دور سے کیا تھا وہ بہ طور ترجمان پرویز مشرف کا مقدمہ میڈیا پر لڑتے رہے بعد ازاں پر ویز مشرف کی روانگی کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی اور ترجمان کے فرائض انجام دیے ،پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوئے تو ایک نجی ٹی وی چینل میں اینکر پرسن کے طور پر سامنے آئے اور چندماہ قبل تحریک انصاف میں شامل ہو کر ضمنی الیکشن میں حصہ بھی لیا تا ہم ناکام رہے۔

  • خواجہ اظہارالحسن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبراورپارٹی ترجمان مقرر

    خواجہ اظہارالحسن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبراورپارٹی ترجمان مقرر

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں دوسرا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے مختلف شعبوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا پی آئی بی میں واقع عارضی مرکز پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین و رکن صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    علاوہ ازیں کل ڈاکٹر فاروق ستار کے گھرپراجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں تمام ونگز، لیبر ڈویژن اور دیگر شعبہ جات کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کریں گے۔