Tag: ترجمان مہرالطاہر

  • ‘شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا’

    ‘شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا’

    غزہ : پاپولرفرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہرالطاہر کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاپولرفرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کےترجمان مہرالطاہر نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہنیہ نے فلسطین کاز کیلئے اپناسب کچھ قربان کردیا، فلسطینی اپنے مقصد کیلئے ہر عزیز اور قیمتی چیزپیش کرنےکوتیارہیں،

    ترجمان مہرالطاہر کا کہنا تھا کہ دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کوعبورکرگیاہے، اسرائیلی معاملات کوایک جامع جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    پاپولرفرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے کہا کہ مزاحمتی تحریک جنگ کیلئےپوری طرح تیارہیں، اسرائیلی حکومت اسماعیل ہنیہ کے قتل اورایرانی خود مختاری پرحملےپرپچھتائے گی۔

    ترجمان نے مزید کہا شہید کا قتل امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا، ہنیہ اچھی طرح جاؤ اور فکرنہیں کرو، وعدہ ہےہم جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔