Tag: ترجمان میتھیو ملر

  • پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے: امریکا

    پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے: امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غیرملکی صحافیوں سے گفتگو میں  کہا کہ پاکستان میں انتخابی بےضابطگیوں کی بات آتی ہےتوہم نے اس پر بات کی ہے، امریکا نے واضح کیا کسی بھی انتخابی بے ضابطگی کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کے جوابات قانون کی حکمرانی کے ساتھ مطابقت رکھنے چاہئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت پر زور دیا ہے امریکی شہری کے قتل کی سازش کے جرم میں احتساب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    امریکی ترجمان نے بی جے پی کے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی نےالزام لگایا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بی جے پی کے الزامات غلط ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ ترقی کی تربیت فراہم کرتے ہیں، ہم اظہار رائے کی آزادی اور صحافت کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارتی وزیر اعظم مودی کو مبارکباد کے سوال پر بریفنگ کے دوران جواب دیا۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی رفتار اور دائرہ کار کا تعین انہیں خود کرنا ہے، ہم پاکستان اور بھارت دونوں کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، پاکستان کیساتھ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے ذریعے سیکیورٹی سے متعلق پر بات کر رہے ہیں۔

    میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات میں انسداد دہشت گردی صلاحیت سازی کے کئی پروگرام شامل ہیں، امریکا پاکستان ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کے سلسلے کی حمایت کرتے ہیں۔