Tag: ترجمان میری ہارف

  • یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے، یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا امریکا نہیں ۔

    امریکی دفتر خارجہ میں بریفنگ کے دوران یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق سوال پر میری ہارف کا کہنا تھا کہ جنگ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے، امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

    میری ہاف نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کا عسکری سامان فروخت کر رہا ہے، جو پاک فوج کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ تاہم ہتھیاروں کی فروخت کانگریس کی منظوری سےمشروط ہوگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگی ساز وسامان کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں میری ہاف نے بتایا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود القاعدہ باقیات اب بھی مغرب کیلئے خطرہ ہیں، جن سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • امریکہ پاکستان کو بم پروف گاڑیاں اور پرزہ جات فراہم کریگا

    امریکہ پاکستان کو بم پروف گاڑیاں اور پرزہ جات فراہم کریگا

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو بم پروف گاڑیاں اور اس کے پرزہ جات فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    امریکی ڈیفنس سیکورٹی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق امریکا ،پاکستان کو بم حملوں سے بچاؤ کی ایک سو ساٹھ گاڑیا ں اوران کےپرزہ جات فروخت کریگا۔ پاکستان کو گاڑیاں اور دیگرسامان ایک سواٹھانوے ملین ڈالرمیں بیچا جائے گا۔

    امریکی حکومت اس جنگی سازوسامان کےحوالےسے پاکستانی حکام کوخصوصی تربیت فراہم کرنےکیلئےاپنےماہرین کوپاکستان بھیجےگی۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان نےامریکا سے بم حملوں سے بچاؤ کی گاڑیاں اوردیگرسامان حاصل کرنےکی درخواست کی تھی۔

  • پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف ہے, امریکہ

    پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف ہے, امریکہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں کسی بھی ایسے غیر آئینی اقدام کے خلاف ہے جس سے جمہوریت کی بساط لپیٹی جائے۔

    محکمہ خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکہ بارہا کہ چکا ہے کہ وہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کی صورتحال کا احتیاط سے جائزہ لے رہا ہے۔

    میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی سیاسی قوتوں کے درمیان معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں امریکی سفیر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔