Tag: ترجمان نعیم الحق

  • حکومت نے پی آئی ڈی کو ذاتی ملکیت بنا رکھا ہے، نعیم الحق

    حکومت نے پی آئی ڈی کو ذاتی ملکیت بنا رکھا ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی ڈی کو ذاتی ملکیت بنا رکھا ہے اور اس ادارے کو محض اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا کے سامنے ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی آئی ڈی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو پریس کانفرنس کرنے کی اجازت پرویز رشید دی تھی لیکن اب حکومت کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے۔

    حکومتی موقف پڑھیں : پی آئی ڈی میں صرف سرکاری حکام اور وزراء پریس کانفرنس کر سکتے ہیں، مریم اورنگزیب

    نعیم الحق نے بتایا کہ حکومتی ارکان پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد پچھلے دروازے سے نکل گئے جس کے بعد پی آئی ڈی کو تالے لگا کر چاروں طرف پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے جس کے باعث کئی صحافی بھی اندر قید ہوگئے حالانکہ کہ وہاں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت ہمیں پرویزرشید نے دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کو نواز شریف نے اس لئے چھپا دیا ہے کیوں کہ ذمہ داروں میں مریم نواز کا بھی نام ہے جس پر مریم نواز نے مجھے 10 ارب کا لیگل نوٹس بھیجا تھا۔

    نعیم الحق نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور ساتھ ساتھ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو بھی شائع کیا جائے اسے اس لیے چھپایا جا رہا ہے تاکہ شہباز شریف کو بچایا جا سکے۔

    واضح رہے آج تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی اور دروازوں کو تالے لگا دیئے گئے جس کی وجہ سے صحافیوں کی بڑی تعداد اندر ہی قید ہو گئی۔

  • طاقت کے استعمال میں مولانا اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں‘ نعیم الحق

    طاقت کے استعمال میں مولانا اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں‘ نعیم الحق

    کراچی: ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان پر مولانا فضل الرحمان کے غنڈوں نے حملہ کیا، طاقت کے استعمال میں مولانا اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے فیاض الحسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے غنڈوں نے فیاض الحسن چوہان پر حملہ کیا جب کہ فیاض الحسن نے مباحثے میں صرف حقائق بیان کئے تھے گفتگو کے جواب میں طاقت کے استعمال کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی حمایت میں اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں، شر انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

    نعیم الحق نے مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان گالم گلوچ اور غنڈہ گردی سے باز رہیں ان کے حق میں بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن فیاض الحسن چوہان پر تقریر کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا تھا۔

  • عمران سے ملاقات،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی راضی

    عمران سے ملاقات،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی راضی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ راضی ہوگئے اور عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے اسمبلی کے نمائندوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے اس لیے یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ ہے تو وہ غلط ہے؟ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندوں سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ تحریک انصاف کا باغی گروپ ہے جو کہ غلط ہے،ایسا ہرگز نہیں ہے،کپتان سے ملاقات کے بعد ناراض اراکین ایک بار پھر راضی ہوگئے ہیں۔

    عمران خان سے ملاقات کے بعد نعیم الحق کے ہمراہ میڈیا گفت گو میں ایم پی اے یاسین خلیل و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات تھے جس پر عمران خان نے ہماری تفصیل سے بات سنی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،ایم پی ایز اور ایم این ایز نے عمران خان کو مسائل سے آگاہ کیا۔