Tag: ترجمان وزارت داخلہ

  • احسن اقبال کے بیان پروزیرداخلہ چوہدری نثاربرہم

    احسن اقبال کے بیان پروزیرداخلہ چوہدری نثاربرہم

    اسلام آباد : جے آئی ٹی رپورٹ کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ میں ہونے والے اختلافات اب ایئرکنڈیشنڈ کمروں سے نکل کر باہر آنے لگے، وزیرداخلہ کے بیان پر احسن اقبال نے اپنا ردعمل دیا تو چوہدری نثار شدید برہم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اورحکومت کے مابین تناﺅ میں شدت آنے لگی، ترجمان وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں احسن اقبال کے وزیر داخلہ سے منسوب بیان کو رد کردیا۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہری نثارکی کابینہ کے اجلاس میں کی جانے والی تقریر پر ” حکومتی وزیر” غلط اورغیر حقیقی بیان دینے سے اجتناب کریں۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایسا بیان کہیں نہیں دیا، لیگی وزراء چوہدری نثار سے منسوب غلط بیان دہرا رہےہیں، ایسے ہی وزراء نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دوچار کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا استعفیٰ، لیگی وزراء دو حصوں میں تقسیم


    اے آر وائی نیوز نے دس جولائی کو جے آئی ٹی رپورٹ کے فوری بعد اپنی خبر میں کابینہ کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کردی تھی، جس مین کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر لیگی وزراء میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

    خواجہ آصف اورسعد رفیق نے وزیر اعظم کو مستعفی نہ ہونے کی تجویز دی جبکہ چوہدری نثار نے محاذآرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے معاملے پر حکومتی صفوں میں اختلافات کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں۔ چوہدری نثارنے اس دوران وزیراعظم کے بلائے گئے کسی بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

     گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے گلے شکوے کیے تو وزیر اعظم نے ان سے کہا تھا کہ آپ یہ باتیں مجھے سے علیحدگی میں بھی کر سکتے تھے تاہم اجلاس میں وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران وہ اٹھ کر باہر چلے گئے تھے۔

  • ہر معاملے کو وزیرداخلہ سے جوڑنا سیاسی دیوالیہ پن ہے، ترجمان وزارت داخلہ

    ہر معاملے کو وزیرداخلہ سے جوڑنا سیاسی دیوالیہ پن ہے، ترجمان وزارت داخلہ

    اسلام آباد : ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے اسی لیے بے سروپا الزام ترشی کرتے ہیں۔

    قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بیان ہر ردعمل دیتے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ذہنی طور پر اب بھی ستر کی دہائی میں ہی کھڑے ہیں جب انہوں نے کے ای ایس سی سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ کسی کی بے ہودہ باتوں کا جواب دیں ہرغیر متعلقہ چیز کو وزیر داخلہ سے جوڑنا سیاسی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔


    *ڈان لیکس: غلط خط جاری کیا گیا، ٖٖوزیرداخلہ مستعفی ہوں، خورشید شاہ


    واضح رہے گزشتہ روز خورشید شاہ نے کہا تھا کہ ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہوئی جب کہ کمیشن کی رپورٹ صرف وزارتِ داخلہ نکال سکتی ہے اس لیے غلط لیٹر جاری کرنے اور اندر کی بات منظر عام پر آنے کے بعد چوہدری نثار عہدے پر رہنے کا اخلافی جواز کھو چکے ہیں۔

    یاد رہے ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر کے وزیرداخلہ کے سپرد کردی تھی جس کے بعد رپورٹ وزیراعظم تک پہنچی جنہوں نے ان سفارشات پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے عسکری اور سیاسی حلقوقں کی جناب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

  • تفصیلی جائزے سے قبل ڈان لیکس رپورٹ پر تبصرے غیرمناسب ہیں، وزارت داخلہ

    تفصیلی جائزے سے قبل ڈان لیکس رپورٹ پر تبصرے غیرمناسب ہیں، وزارت داخلہ

    اسلام آباد : ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے کر کل وزیراعظم کو پیش کی جائے گی جو کل منظوری کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے ایک اہم بیان میں وضاحت کی ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ آج پونے 7 بجے پیش کی گئی اور تفصیلی جائزہ کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے کل تک منظر عام پر لائی جائے گی۔


    ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار


    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ سے پہلے تبصرہ کس طرح ہوسکتا ہے؟ اتنے اہم مسئلے پر بدقسمتی سے چند عناصر اس پر اپنا مخصوص زاویہ دے رہے ہیں جو نہایت قابل افسوسناک ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اہم ملکی اور داخلی ایشوز پر محتاط رویے رکھنا چایے اور قومی سلامتی جیسے اہم امور پر بلا تحقیق کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔


    اسلام آباد: ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال ،3 افراد ذمہ دار قرار


    واضح رہے کہ آج صبح سے یہ خبریں گرم ہیں کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کے دوران ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی ہے جس میں معاون خصوصی طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔

  • چئیرمین نادرا کا استعفی کسی حکومتی دباؤ کا نتیجہ نہیں، وزارت داخلہ

    چئیرمین نادرا کا استعفی کسی حکومتی دباؤ کا نتیجہ نہیں، وزارت داخلہ

    ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ کسی حکومتی دباؤ کا نتیجہ نہیں، میڈیا میں دیا جانے والا تاثر غلط ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک حکومتی دباؤ کے باعث مستعفی ہوئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا آرڈیننس کے تحت نادرا بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی ہے، احتساب اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے اہل افراد کا تقرر کیا جائے گا۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اداروں میں اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے، چیئرمین نادرا کا تقرر مناسب انداز میں انتہائی شفاف انداز میں کیا جائے گا۔