Tag: ترجمان وزارت صحت

  • پشاور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پشاور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ پشاور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 15 ہوگئی، وائرس افغانستان میں موجود پولیو وائرس سے تعلق رکھتا ہے۔

    سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی کا کہنا ہے کہ ملک میں متعدد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں وائرس موجود ہوتا ہے وہاں مربوط حکمت عملی تشکیل دی جاتی ہے، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

     افتخار علی شلوانی نے مزید کہا کہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے، سول سوسائٹی میڈیا پولیو کے خاتمے کیلئے  کلیدی کردار ادا کرے۔

  • کورونامریضوں کیلئے استعمال ہونیوالے انجکشن کی قلت، منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کاآغاز

    کورونامریضوں کیلئے استعمال ہونیوالے انجکشن کی قلت، منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کاآغاز

    اسلام آباد: کورونامریضوں کیلئےاستعمال ہونیوالےانجکشن کی قلت اور زائدنرخ وصولی پر منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کاآغازکردیا جبکہ مارکیٹ میں ریمڈیسویرانجکشن کی دستیابی کویقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے کورونامریضوں کیلئےاستعمال ہونیوالےانجکشن کی قلت اور زائدنرخ وصولی پرنوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کاآغازکردیاہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہاکہ زائد قیمت پر دوا فروخت کرنےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی، ایکٹیمرا انجکشن کی زائدقیمت وصولی پر080003727 پرشکایت درج کرائی جاسکتی ہے، ڈریپ منافع خوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گا۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا کہناتھا کہ حکومت کورونامریضوں کےعلاج کیلئےموثراقدامات یقینی بنارہی ہے ، مارکیٹ میں ریمڈیسویرانجکشن کی دستیابی کویقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں جبکہ 2امپورٹرز اور 12لوکل مینوفیکچررز کی منظوری دے دی ہے۔

    ڈاکٹرظفرمرزاکی ہدایت پرڈرگ پرائسنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں قانون کےمطابق ریمڈیسویر کی کم سےکم قیمت کاتعین کیا گیا،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاقیمت سےمتعلق حتمی منظوری وفاقی حکومتی دےگی، اب تک ریمڈیسویرکی محدود مقدار امپورٹ کی جارہی تھی۔