Tag: ترجمان وزیراعظم

  • ندیم افضل چن کی ترجمان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنےسے معذرت، نئے ناموں پر غور

    ندیم افضل چن کی ترجمان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنےسے معذرت، نئے ناموں پر غور

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ، جس کے بعد نئے ناموں پر غور جاری ہے اور وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کی تبدیلی کا امکان ہے ، ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی اور اپنے فیصلے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا، ندیم افضل چن ڈھائی بجےوزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔

    صورت حال کے پیش نظر ترجمان وزیراعظم کے لئے نئے ناموں پر غور جاری ہے اور وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری عہدے کے لئے مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آگئے۔

    فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے پر مشاورت جاری ہے، فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ بھی رکھیں گے، ترجمان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

  • امیرمحمدخان کو گورنر بلوچستان بنانےکی خبرمیں صداقت نہیں‘ ترجمان وزیراعظم

    امیرمحمدخان کو گورنر بلوچستان بنانےکی خبرمیں صداقت نہیں‘ ترجمان وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کا کہنا ہے ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم نے ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبرکی تردید کردی۔

    ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امیرمحمد خان جوگیزئی کو گورنرکا عہدہ دینا محض ایک تجویز تھی، حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی سے متعلق آنے والے شواہد کی بنا پر تجویز پر پیشرفت نہیں ہوئی۔

    گورنرکا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی ‘ امیر محمد خان جوگیزئی

    خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

    نامزد گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیان میں نیب کی جانب سے کلیئرنس ملنے تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔

    ڈاکٹرامیرمحمد خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے وضاحت آنے تک حلف ملتوی کرنے کی بات کی تھی، حلف نیب کی جانب سے وضاحت آنے پراٹھاؤں گا۔

    نامزد گورنر بلوچستان امیر محمد خان جوگیزئی کی عہدہ قبول کرنے سے معذرت

    یاد رہے کہ گزشتہ روزامیرمحمد خان جوگیزئی کا ایک ویڈیو بیان منظرعام پرآیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں، میرے بھائی، بھتیجے سب گورنر اور وزرا رہ چکے ہیں، لہٰذا میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے پارٹی یا کسی کے اوپر کوئی حرف آئے ۔

    انہوں نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا احترام میرے لیے ہرچیز سے بالاتر ہے، تاہم میرے لیے اس عہدے کی کوئی اہمیت نہیں۔

    ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ مجھ پرکسی قسم کا کوئی کیس یا کوئی ایف آئی آر نہیں ہے، جس کیس کی بات ہورہی ہے وہ 2005ء کا ہے۔

  • دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

    دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

     اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں نےحملہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے خطے بالخصوص پاکستان میں امن قائم ہو، دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    ملک میں مردم شماری کے بعد آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل حلقہ بندیوں کی اجازت دے دی ہے، عبوری نتائج کی بنیاد پرآئینی ترمیم کی جائے گی۔

    ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ شماریات نے تفصیلی اعداد و شمار اپریل میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اپریل میں نتائج آئے تو حلقہ بندیوں کیلئے مزید5ماہ چاہیے ہونگے، اگرایسا ہوتا ہے تو الیکشن وقت پر نہیں ہوسکتے تھے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر آئینی بحران حل کرلیا ہے، اس جمہوری طریقہ کار پر صوبے مبارکباد کے مستحق ہیں، آج کسی صوبے نےقبل از وقت انتخابات کی کوئی بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے بات چیت جاری ہے،جلد مسئلہ حل ہوگا، تجویز ہے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

    صحافی کی جانب سے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے سوال پرمصدق ملک نے جواب دیا کہ ان کے پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق لاعلم ہوں۔

  • قومی بجٹ کو کسی عذر کی نظر نہیں‌ ہونے دیں‌گے. خورشید شاہ

    قومی بجٹ کو کسی عذر کی نظر نہیں‌ ہونے دیں‌گے. خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین  وزیر اعظم کی بیماری کو عذر بناکر بجٹ پیش نہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میدیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ سالانہ بجٹ قومی امانت ہے، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی بیماری پر منفی سیاست نہیں کرنا چاہتے، حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے گزشتہ تین بجٹ عوام دوست نہیں تھے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ کیا جائے۔

    اس موقع پر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہونے والے این ایف سی اور بجٹ اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سربراہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبی رپورٹ خراب آنے پر اُن کے معالجین نے اوپن ہارٹ سرجری کی ہدایت کی ہے۔