Tag: ترجمان وزیر اعظم

  • ترجمان وزیر اعظم نے ن لیگ کی ڈیل کو نواز شریف، شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا

    ترجمان وزیر اعظم نے ن لیگ کی ڈیل کو نواز شریف، شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا

    اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے  ن لیگ کی ڈیل  کو نواز شریف اور شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن سے سن رہےہیں میاں صاحب ڈیل کے لئے نہیں مان رہے۔

    یہ شہباز شریف اور نوازشریف کا اندرونی معاملہ اورآپس کی لڑائی ہے، وضاحت کریں کون ڈیل چاہتا ہے اور کون ڈیل نہیں چاہتا۔

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ہمارا ان کیسزسے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کیسزعدالتوں میں ہیں، ان کا سامنا کریں۔ یہ لوگ باربارکہتےہیں ہم ڈیل نہیں لیں گے، مگر یہ حکومتی معاملہ نہیں۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کیلئےاس وقت اصل مسئلہ کشمیراورعوام کے مسائل ہیں، ان پر توجہ مرکوز ہے، یہ ملک کوڈبوکر گئے،عوام کو جواب دیں پارلیمنٹ میں آکربیٹھیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ کشمیر کے لئے ہونا چاہیے، عوام خوش ہیں کہ آپ لوگوں سےآزادی ملی، حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی توعوام احتساب کاحق رکھتے ہیں۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، کارکردگی سے متعلق عوام فیصلہ کریں گے۔

  • فردوس عاشق نے کابینہ اجلاس میں برہمی کی خبریں غلط قرار دے دیں، ترجمان وزیر اعظم کی بھی تردید

    فردوس عاشق نے کابینہ اجلاس میں برہمی کی خبریں غلط قرار دے دیں، ترجمان وزیر اعظم کی بھی تردید

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے آج کابینہ اجلاس میں غلام سرور کی ان پر برہمی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے تردید کر دی ہے کہ کابینہ اجلاس میں ان پر وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان برہم ہوئے، انھوں نے کہا کہ مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

    فردوس عاشق نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے جھوٹی خبر دی گئی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ ایک چینل کے رپورٹر کی خبر اتنی اہم ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چینل کے رپورٹر نے میرا مؤقف لیے بغیر ادھوری خبر دی، میں چینل کے رپورٹر کو لیگل نوٹس بھجواؤں گی، کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کابینہ اجلاس: غلام سرور فردوس عاشق پر برہم، معاون خصوصی کی معذرت

    دوسری طرف ترجمان وزیرِ اعظم ندیم افضل چن نے بھی غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کے معاملے کی تردید کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ کابینہ میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا۔

    خیال رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غلام سرور فردوس عاشق اعوان پر برہم ہوئے تھے، انھوں نے کہا کہ آپ نے میرے خلاف بیان کس حیثیت سے دیا، آپ میرے بارے میں بیان دینے سے پہلے سوچا سمجھا کریں۔

    جس پر معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کابینہ اجلاس میں اپنے بیان پر معذرت کر لی۔ بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی بیان پر ناراضی کا اظہار کیا، اور اجلاس میں فردوس عاشق کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ عقل سے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔