Tag: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

  • حمزہ شہباز لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے میں ناکام ہوگئے، شہباز گل

    حمزہ شہباز لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے میں ناکام ہوگئے، شہباز گل

    لاہور : ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے میں ناکام ہوگئے وہ اب بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا، ،شہبازگل کا کہنا تھا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبونے والے کس منہ سے معاشی بدحالی کی بات کرتے ہیں، حمزہ شہباز کو بجٹ پرتنقید کرنے سے پہلے تاریخی بجٹ کی تقریر سن لینی چاہیے تھی۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے دس سال میں جنوبی پنجاب کا265 ارب روپیہ لوٹا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے حالیہ بجٹ کا35فیصد جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا، میٹرو کے پلوں، سڑکوں کو رقی سمجھنے والے تعلیم،صحت کوپس پشت ڈالتے رہے۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ملک سے لوٹی جانے والی دولت کا حساب دینے میں ناکام ہوئے ہیں اور اب بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ملکی معیشت کونقصان بجٹ سے نہیں بلکہ ان کی میگا کرپشن اور ٹی ٹی سے ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پییلز پارٹی نے50 ارب ڈالر قرضہ لے کر اپنی جائیدادیں بنائیں، عوام نے دیکھ لیا کہ زرداری اور شریف خاندان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، چوروں کو بے نقاب ہونا عمران خان کی کامیابی ہے، کرپشن کے گُرو عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے نیب کو اپنے کرتوتوں کا جواب دیں۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی کے بجٹ اور عثمان بزدار پر کڑی تنقید

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کی کشتی ایک بھنور میں پھنسنے جارہی ہے، جب لوگ آدھی نیند کر چکے تھے، تب وزیراعظم کو خطاب یاد آیا، عوام کو خوش فہمی تھی کہ وزیراعظم بجٹ پر خوشخبری سنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا، وہ عوام کے لئے زہر قاتل ہے، غریبوں پر16فیصد سروس ٹیکس لگا دیا گیا ہے، حکومتی بجٹ عوام سے انتقام لینے کے مترادف ہے۔

  • ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل کا ردِ عمل

    ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل کا ردِ عمل

    لاہور: مریم اورنگ زیب کے بیان پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف چوری پکڑی جانے اور پھر جرم ثابت ہونے پر جیل میں ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ جیل میں ہونے پر میاں صاحب نے اس بار عید پاکستان میں گزاری، ن لیگی قیادت ان کی صحت پر مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں، عید کی چھٹیوں میں جیل میں بھی چھٹی تھی، نواز شریف کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عید پر بھی نواز شریف کو اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا: مریم اورنگزیب

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عید سے پہلے نواز شریف نے فیملی اور 225 سے زائد کارکنوں سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کل ان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عید پر بھی نواز شریف کو ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان اپنی نا اہلی کا بدلہ نواز شریف سے لے رہے ہیں۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف سے بدلہ لینے سے ملک کی ترقی کی شرح 5.8 فی صد نہیں ہو سکتی نہ ہی مہنگائی 3 گُنا کم ہو سکتی ہے، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیوں کہ عمران خان ترقی کی شرح 5.8 فی صد پر نہیں لا سکتے، اور مہنگائی کو 3 گنا کم نہیں کر سکتے۔

  • والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، شہباز گل کا مریم نواز کو مشورہ

    والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، شہباز گل کا مریم نواز کو مشورہ

    لاہور: ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک تو آپ کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث وہ جیل میں کسی سے ملاقات نہیں کر سکتے۔

    مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’نواز شریف طبیعت خرابی کے باعث کسی سے ملاقات نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو لمبی زندگی، اچھی صحت عطا فرمائے، ہم سب اور پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔‘

    مریم نواز نے ٹویٹ میں کارکنوں کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور لکھا کہ کارکنوں کی محبت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : جی آئی ٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرلیا

    مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کل تک آپ کہہ رہی تھیں نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ملاقات کا دن آیا ہے تو آپ خود ملاقات سے روک رہی ہیں۔

    شہباز گل نے لکھا گزارش ہے آپ والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، ہم نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، انھیں ہر طرح کی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ جیل حکام کے مطابق آج نواز شریف نے ناشتے میں دو انڈے اور روٹی کھائی، لنچ میں کریلے، چکن اور تازہ سلاد لیا۔