Tag: ترجمان پاک بحریہ

  • پاک بحریہ کے لیے مقامی ڈیزائن شدہ پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز

    پاکستان نے مقامی طور پر جہازوں کی تعمیر کے پروجیکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    اس حوالے سے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ کی تعمیر کے آغاز کی تقریب کا کراچی شپ یارڈ میں انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کی گئی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز باعث فخر ہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں ابھرتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال سے آگاہ ہے اور کسی بھی قسم کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے بحری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

     مقامی طور پر گن بوٹ کو ڈیزائن کرنے کے تاریخی سنگ میل پر مہمان خصوصی نے وزارت دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور جہاز سازی میں مہارت حاصل کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کی تجدید کی۔

     قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ایم ڈی ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے کراچی شپ یارڈ کی دفاعی جہاز سازی میں خود انحصاری کے حوالے سے حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کے مقررہ اہداف سے مکمل ہم آہنگ ہونے پر روشنی ڈالی۔

     انہوں نے کراچی شپ یارڈ میں جاری دیگر منصوبوں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا- مقامی طور پر ڈیزائن کی گئی گن بوٹ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوگی۔

    تقریب میں پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے حکام نے شرکت کی۔

  • چین کے تعاون سے تیار کردہ  ‘ پی این ایس تیمور’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    چین کے تعاون سے تیار کردہ ‘ پی این ایس تیمور’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    کراچی : چین کے تعاون سے تیار کردہ ‘دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور ‘ پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیوی ڈاکیارڈ میں تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل امجدنیازی تھے، پی این ایس تیمور کو چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

    مہمان خصوصی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے کہا کہ بحرہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں، پی این ایس تیمور سمندری حدود اورمفادات کا دفاع موثر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرزسےلیس کثیر المقاصدجہازہے، اس طرز کے مزید 2جہازتکمیل کے مراحل میں ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑےمیں شامل ہوا ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار جہاز کی لانچنگ

    پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار جہاز کی لانچنگ

    کراچی: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی، جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹاٸپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔

    چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جا چکا ہے۔

    اس موقع پر کموڈر راشد محمود شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔

  • پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق’’امن‘‘ کا نیا پرومو جاری کردیا

    پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق’’امن‘‘ کا نیا پرومو جاری کردیا

    اسلام آباد: پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق’’امن‘‘ کا نیا پرومو جاری کردیا ، اس سال مشق میں تقریباً 45 ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق "امن” کانیاپروموجاری کر دیا، پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق”امن”کاانعقادسال2007سے کر رہی ہے ، مشق میں دنیابھرسےبحری افواج شریک ہوتی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال مشق میں تقریباً45ممالک بحری اثاثوں،مندوبین کے ساتھ شرکت کررہےہیں ، دنیا کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم "امن کیلئے متحد” کے ساتھ شریک ہورہی ہیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنزکی صلاحیتوں اور امن کیلئےپیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔

    خیال رہے پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الاقوام مشق ’امن ‘ کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا، مشق میں عالمی بحری افواج مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں، امن مشق محفوظ میری ٹائم ،علاقائی اور عالمی بحری امن میں اہم کردار اداکرے گی۔

    خیال رہے پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

  • یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری

    یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری

    اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یوم پاکستان پر نیوی کے افسران اور سیلرز کے لیے صدرِ پاکستان کی جانب سے ملٹری اعزازات کی منظوری دی گئی۔

    رئیر ایڈمرل عمران احمد، رئیر ایڈمرل محمد شعیب اور رئیر ایڈمرل ذکا الرحمان کو ہلال امتیاز ملٹری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

    پاکستان نیوی کے آفیسرز کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری دینے کی منظوری، جب کہ پاکستان نیوی کےآفیسرز، سی پی اوز اور سیلرز کے لیے تمغہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔

    نیوی کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز کو تمغہ خدمت ملٹری جب کہ پاکستان نیوی کے سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  صدر مملکت عارف علوی آج 127 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کی کراچی اور کوسٹل ایریاز کی یونٹس اور اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اور ملٹری اعزازات دینے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے سول اور ملٹری شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

  • پاک بحریہ کی مہارت کے معترف ہیں، پولینڈ نیول چیف

    پاک بحریہ کی مہارت کے معترف ہیں، پولینڈ نیول چیف

    کراچی: پولینڈ نیول چیف نے بحر ہند کے سمندری حدود میں قیام امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیام امن کے لیے کاوشوں کے معترف ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیول کے سربراہ آج پاکستان پہنچے اور پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا اور پاک بحریہ کےسربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ سے ملاقات بھی کی۔

    navy-post-1

    ترجمان پاک نیوی کے مطابق دونوں سربراہان میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر پولینڈ کے نیول چیف نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی کے لئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

    پولینڈ نیول چیف نے پاک بحریہ کی جانب سے گزشتہ ماہ منعقد کی گئیں بحری مشق امن 2017 کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور کامیاب ایونٹ پر پاک بحریہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے۔

    navy-post-2

    اس موقع پر پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ذکاء اللہ پر نے بین الاقوامی بحری مشق امن 2017 میں شرکت کرنے پر نیول چیف پالینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    بعد ازاں پولینڈ کے نیوی چیف نے اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف ایئر اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پولینڈ نیوی اسلام آباد کے بعد اب کراچی اور لاہور میں بھی نیول فیلڈز کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ سربراہ پولینڈ نیوی مختلف نیول یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔

  • پی این ایس ڈاکیارڈ میں شرپسندوں کاحملہ ناکام، دوشرپسند ہلاک، پیٹی افسرشہید

    پی این ایس ڈاکیارڈ میں شرپسندوں کاحملہ ناکام، دوشرپسند ہلاک، پیٹی افسرشہید

    کراچی: پاک بحریہ نے ہفتے کی شب کراچی ڈا کیارڈ پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملے میں دو شرپسند ہلا ک،چار گرفتار جبکہ نیوی کے ایک پیٹی افسر نے جام شہادت نوش کیا حملہ نا کام بنا نے پر بحریہ کے سربراہ نے نیوی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہفتے کے روز شرپسند عناصر کے ایک گروہ نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے شرپسندوں کے حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیا، مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار کو زندہ گرفتار کرلیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران پاک بحریہ کے ایک پیٹی آفیسر نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک آفیسر اور چھ سیلر زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تحویل میں لیے گئے دہشت گردوں سے تفتیش کے نتیجے میں حساس اداروں نے چھاپے مارکر ملک کے مختلف حصوں میں واقعہ میں ملوث دیگر کرداروں کو گرفتار کرلیا، ان چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہو، واقعہ کے بعد متاثرہ علاقے کو اسی دن روز مرہ کی سرگرمیوں کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    نیول چیف نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اسٹاف کی جرات اور مستعدی کو سراہا، نیول چیف نے بحریہ کے زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی، واقعہ کی باضابطہ تحقیقات کے ساتھ حساس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش میں مصروف ہیں۔