Tag: ترجمان پنجاب حکومت

  • خواتین کے عالمی دن پر 3 روزہ تقریبات کا اہتمام

    خواتین کے عالمی دن پر 3 روزہ تقریبات کا اہتمام

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے 3 دن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کا لکی ایرانی سرکس ہے جو شہر شہر پھر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے 3 دن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں گی۔

    حسان خاور کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے لیے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملا ہے، پیپلز پارٹی کا لکی ایرانی سرکس ہے جو شہر شہر پھر رہا ہے، پیپلز پارٹی والوں کی پنجاب میں ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کو ہر طرح کی سہولت دی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ کس طرح شہباز شریف کی کیسز سے جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن ہیلتھ کارڈ کو کسی طرح ناکام کرنا چاہتی ہے۔

    حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں کیوں دوبارہ شمولیت اختیار کی، ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی سے ایک دو ووٹ بھی نہیں ملیں گے، ایک دو لوگوں کے آنے جانے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا۔

  • عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت  کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ

    عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ

    لاہور : مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ آپ کوغیرمنتخب کا طعنہ دیتےہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا، میرا مشورہ ہے کہ حسان خاور صاحب اس بار بلدیاتی الیکشن لڑ لیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکارکا جنازہ نکل جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب حکومت کو قانون سازی کی ہدایت کی۔

    ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان عوامی غضب سے بچنے کیلئےحلقوں میں نہیں جاتے، ان کے اپنے لوگ اتنے بدزن ہیں کہ انہی کیخلاف نعرے لگ رہے ہیں ، بلدیاتی الیکشن سے فرار پی ٹی آئی نے ہر حربہ استعمال مگرقابومیں آگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات ،کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست کےڈرسےیہ پریشان تھے، بزدار سرکار اپنےہی لوکل باڈی ایکٹ میں 35ترامیم کرچکی ہے، ہر بار ان کے جعلی ایکٹ کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے پنجاب کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دےرہے ، نوازشریف ،شہبازشریف نے مخلص طریقے سےقوم کی خدمت کی، مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کا ویژن ملک اور قوم کی ترقی ہے۔

  • کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی جرمانے ہو رہے ہیں: ترجمان پنجاب حکومت

    کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی جرمانے ہو رہے ہیں: ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ اسموگ میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی جرمانے ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہماری صنعتیں اور اینٹوں کے بھٹے آلودگی پیدا کرتے ہیں، پنجاب بھر میں کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لا رہے ہیں۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ اب تک 250 بھٹوں کو جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آلودگی کا تیسرا بڑا مسئلہ ٹریفک سے جڑا ہے، ٹریفک کی روانی کے لیے فلائی اوور اور انڈر پاسز بنا رہے ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ یورو 5 پیٹرول استعمال کیا جائے۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم باغات، سبزہ اور جنگلات لگا کر مستقل بنیادوں پر مسئلہ حل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتیں لو کوالٹی کا ایندھن چلاتی ہیں جس سے ہوا میں گندگی پھیلتی ہے، کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی جرمانے ہو رہے ہیں۔

  • پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

    پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، کرپٹ لیگ کی جعلی قیادت اپنے ممبران کا اعتماد بھی کھو چکی۔

    انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خاموشی کی ’’ذاتی وجوہات‘‘اب کوئی معمہ نہیں رہیں ،قومی دولت واپس کریں اور شوق سے اپنے اصل وطن برطانیہ لوٹ جائیں۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قومی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، مریم نواز اپنے بھائیوں، والد،چچا اور انکل ڈار کی واپسی کی تاریخ بتائیں۔

    مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں خاموش تھی اس کی بہت سی وجوہات تھیں، مجھے میڈیا پر دکھانے پر بھی پابندی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سویلین بالادستی کے لیے میرا عزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کی ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھے آگے آکر کردار ادا کرنا چاہیے تو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے۔

  • تعلیم اور صحت بزدار حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

    تعلیم اور صحت بزدار حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ تعلیم اور صحت بزدار حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید سے فرسٹ سیکریٹری برٹش ہائی کمیشن نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی تعمیر و ترقی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر مسر جمشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑا ہے، تعلیم اور صحت بزدار حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سےعوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    دوسری جانب فرسٹ سیکریٹری برٹش ہائی کمیشن ٹام ڈی فانبلینکی کا کہنا تھا کہ تمام طبقات کو حقوق،اختیارات دیے جانا قابل ستائش ہے، پاکستان اور پنجاب کی عوام کی مدد اور پارٹنرشپ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    فرسٹ سیکریٹری برٹش ہائی کمیشن نے پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کیا، اسپیکر پرویزالٰہی سےملاقات کی۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے انہیں بریفنگ کے دوران بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پنجاب اسمبلی نےمختصر مدت میں 49 قوانین پاس کروائے۔

    فرسٹ سیکریٹری ٹام ڈی فانبلینکی نے وزٹرزگیلری سے پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

  • حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شہباز گل

    حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی بادشاہت کا خاتمہ کردیا، حمزہ شہباز آہ و بکا کرنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی دفعہ اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو مفلوج کیا۔

    شہباز گل نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت بڑے شہروں میں تحصیل کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اکنامک ایکٹی ویٹی، اسکول کے معاملات، صحت کے حوالے سے تبادلے و سزائیں، حاضری چیک کرنا، روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی تحصیل کونسل دیکھی گی۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے سرٹیفکیٹ، لائبریز، اسپورٹس اور دیگر معاملات کو بھی تحصیل کونسل دیکھے گی، فنڈز بھی تحصیل کونسل کو دئیے جائیں گے تاکہ بیچ میں کہیں خردبرد نہ ہو۔

    مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے، مگر حکومت کو  کوئی پروا نہیں: حمزہ شہباز

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جلد بازی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ایوان میں عام آدمی کے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سبزی پھلوں، دالوں، دودھ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، دواؤں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ کر دیا گیا، آج قوم کی مہنگائی نے کمر توڑ دی، قوم سے کہتا ہوں کہ یہ دن رات جھوٹ بولتے ہیں، تجاوزات کے نام پر چھتیں چھین لیں، دکانیں گرا دیں۔

  • کابینہ میں ردوبدل کوئی غیرآئینی اقدام نہیں، شہباز گل

    کابینہ میں ردوبدل کوئی غیرآئینی اقدام نہیں، شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مختلف حلقوں میں کابینہ میں ردوبدل کی باتیں چل رہی ہیں، کابینہ میں ردوبدل کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ردوبدول کوئی غیرآئینی اقدام نہیں ہے، عمران خان لیڈر ہیں ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں عمل کرنا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ اسد عمر بہت قابل آدمی اور پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں، ان کی زندگی کے کسی بھی شعبے میں باعث عزت ہے، بہت سے لوگ اسد عمر کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے مشکل صورت حال میں بہت اچھا کام کیا ہے، ذاتی حیثٰت میں اسد عمر کے جانے سے اچھا محسوس نہیں ہوا، کابینہ میں کون کام کرے گا وہ وزیراعظم عمران خان کا اختیار ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ عثمان بزدار اگلے 5 سال کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں عثمان بزدار محنت کریں اور کارکردگی دکھائیں۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    شہباز گل نے کہا کہ 2014 میں جب مسلم لیگ ن حکومت میں آئی تو 20 بلین ڈالر کا خسارہ تھا، 2018 میں جب ن لیگ حکومت گئی تو ملکی خسارہ 37 بلین ڈالر ہوگیا، اسد عمر نے 8 ماہ میں خسارے کو 16 فیصد کم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے وزرا کے قلمدان میں تبدیلی کی ہے ، وزیر اعظم آفس کے مطابق فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت ہوں گے، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دےدیا گیا، جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی مقرر کی گئی ہیں، ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے.

  • پنجاب میں متعدد وزرا کو ہٹایا جا سکتا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

    پنجاب میں متعدد وزرا کو ہٹایا جا سکتا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں آدھے سے کم وزرا کو تبدیل یا ہٹایا جا سکتا ہے، وزیرِ اعلیٰ کو وزرا ہٹانے کا اختیار حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ کچھ صوبائی وزرا کو ہٹایا بھی جا سکتا ہے اور تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج وزرا کی کارکردگی سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 15 دن پہلے اجازت دے دی تھی، کہ وہ جس وزیر کو چاہیں ہٹا یا تبدیل کر سکتے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا، اس معاملے پر وزیر اعظم اپنے غم و غصے کا اظہار پہلے کر چکے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سے گورننس کے معاملات پر بات ہوئی، عثمان بزدار نے پولیس کی کارکردگی رپورٹ پر بات کی۔

    انھوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی کو دیکھ کر آئی جی کو ہدایات کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں بیوروکریسی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران پر گفتگو ہوگی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلا جواز ہے۔

  • نوازشریف بیمار نہیں ہیں، مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

    نوازشریف بیمار نہیں ہیں، مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور : ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ نوازشریف کو ڈاکٹرسے ملنےنہیں دیا گیا، نوازشریف بیمار نہیں ہیں ان کا معائنہ ذاتی معالج نے کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے صرف بیس سیکنڈ ملاقات کی۔ سیکنڈوں کی ملاقات سے ثابت ہوجاتا ہے کہ نوازشریف کی صحت کیسی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عدنان نے شام5بج کر38منٹ پرجیل حکام سےمیسج پر رابطہ کیا، ڈاکٹرعدنان کو 5بج کر54منٹ پر جیل حکام نے میسج کا جواب دیا بعد میں ڈاکٹرعدنان نے نوازشریف کے میڈیکل چیک اپ کیلئے کہا۔

    ڈاکٹرعدنان کو بتایا گیا کہ جیل کے ڈاکٹر نے نوازشرف کا طبی معائنہ کیا ہے ان کو نوازشریف کے طبی معائنے کی رپورٹ سے آگاہ بھی کیا گیا، ڈاکٹرعدنان کو بلڈپریشر، شوگر لیول اورہارٹ بیٹ کا بتایا گیا۔

    شہباز گل نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ڈاکٹرعدنان نے نوازشریف سے ملاقات بھی کی ہے، ان سے نوازشریف نے صرف 20سیکنڈ ملاقات کی، چند سیکنڈوں کی ملاقات سے ثابت ہوا کہ نوازشریف کی صحت کیسی ہے، نوازشریف بیمارہیں تو کیا اپنے ڈاکٹر سے صرف 20سیکنڈز ہی ملیں گے؟

    جیل انتظامیہ نے ڈاکٹرعدنان سے کہا ہے کہ اگر آپ ملنا چاہتے ہیں تو کل آجائیں، جیل مینوئل کے تحت شام چھ بجے کے بعد غیرمتعلقہ شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہے، مریم نواز نے نوازشریف کو ڈاکٹر سے ملنے نہ دینے کی غلط بات کی ہے۔

  • عمران خان نے عوامی خدمت کا سبق شہباز شریف سے سیکھا، ترجمان پنجاب حکومت

    عمران خان نے عوامی خدمت کا سبق شہباز شریف سے سیکھا، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوامی خدمت کا سبق میاں شہباز شریف سے سیکھا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ کے منصوبوں سے متاثر ہو کر تقلید پر مجبور ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم قوم بنائیں گے، جب قوم بنے گی تو وہ خود موٹر وے بھی بنالے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کیا خیبر پختونخوا میں سب اسکول اور اسپتال بن چکے ہیں؟ کے پی میں کتنے اسپتال، اسکول اور کتنی یونی ورسٹیاں بنائی گئیں؟

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بنائی ہوئی سڑکوں اور پلوں پر تنقید کرنے والے اب خود سوات موٹر وے پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

    خیبرپختونخواہ انسانی معیارِ زندگی کی ترقی میں پنجاب سے پیچھے


    انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے تجربات سے فائدہ اٹھائے، ہم کے پی عوام کوسوات موٹر وے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کےذیلی ادارے یواین ڈویلپمنٹ پروگرام نے پاکستان میں انسانی حالات کی بہتری کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ انفراسٹرکچر، میٹرو، اورینج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔