Tag: ترجمان پولیس

  • ایمان مزاری کے حوالے سے جھوٹی افواہوں سے متعلق ترجمان پولیس کا بیان آ گیا

    ایمان مزاری کے حوالے سے جھوٹی افواہوں سے متعلق ترجمان پولیس کا بیان آ گیا

    اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ایمان مزاری کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ملزمان کے ریمانڈ اور حوالات کے دوران تفتیش کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو طبی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، سرکاری ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں، ساتھ ہی خوراک اور دیگر اشیا سرکاری طریقہ کار کے مطابق مہیا کی جاتی ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دوران حراست اور ریمانڈ ملزمہ کو من پسند سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں۔

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا تھا کہ میری بیٹی کو دھوپ میں بٹھائے رکھا تھانے پہنچی تو بے ہوش ہوگئی، میری بیٹی کو بے ہوش ہونے پر سیل میں بغیر طبی امداد بند کر دیا گیا۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا تھا کہ نہ کھانا استعمال کے قابل ہے اور نہ واش روم کی کوئی حالت، میری بیٹی کو صحت کے مسائل ہیں جس پر اس نے کھانے سے منع کر دیا، میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے۔

    شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان مزاری گھر سے گرفتار

    گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کیا تھا، دونوں ملزمان ہفتے کے روز جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔

  • دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والا لڑکا بازیاب

    دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والا لڑکا بازیاب

    شہید بینظیر آباد میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرلیا گیا۔

    شہید بینظیر آباد ڈویژن میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرلیا گیا، ایس ایس پی بینظیر آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکے کے اغوا سے متعلق خبر پر ایکشن لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لڑکے کو مورو ضلع نوشہرو فیروز سے بازیاب کیا گیا، مغوی نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اغوا کے ڈرامے کا انکشاف کیا، کہا کہ گھر والوں سے پیسے نکلوانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ کیا۔

  • اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، ترجمانِ پولیس

    اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، ترجمانِ پولیس

    اسلام آباد: پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اسکول پولیس نے خالی کردیئے ہیں۔

    اسلام آباد میں چودہ اگست سے شروع ہونے والا آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنے اب بھی جاری ہے، آزادی اور انقلاب مارچ کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے سندھ اور کشمیر سمیت پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد طلب کر رکھا تھا۔

    دوسرے شہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں نےاسلام آباد کے ستائیس اسکولوں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پندرہ اگست کو اسکول کھلنےتھے لیکن اسکولوں میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کی وجہ سے اسکول اب تک نہ کھل سکے تھے، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر اسلام آباد کے تمام اسکول خالی کردیئے جائیں، اسلام آباد پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام اسکول خالی کردیئے ہیں، اب کسی بھی اسکول میں پولیس اہلکاروں کی رہائش نہیں ہیں۔