Tag: ترجمان پی ٹی آئی

  • تحریک انصاف کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب قمر الزماں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے، چیئرمین نیب لٹیروں کو نہیں پکڑ سکتے تو عہدے سے استعفیٰ دے دیں، اپنی کارکردگی سے متعلق ان کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ 12 ارب کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، چیئر مین نیب اپنی ناکامی تسلیم کریں اور رویے پر نظر ثانی کریں،چیئرمین نیب کسی ایک مجرم کا نام بتادیں جسے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہو۔

    انہوں نے قمر الزماں کو مخاطب کیا کہ وہ بتائیں کہ پاناما لیکس پر آج تک انہوں نے کیا کیا؟نیب وقت گزرنے کے ساتھ اپنی ساکھ اور عوام کا اعتماد کھو رہا ہے،نیب کا کام چھوٹے چور کو پکڑ کرنا بڑے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب بدعنوانی کا تدارک چاہتے ہیں تو وزیر اعظم سے ابتدا کریں اور استعفی دے دیں۔

  • تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے نواز شریف کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں لائحہ عمل کل تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز کل صبح گیارہ بجےملاقات کریں گے جس میں آئندہ کے احتجاجی مراحل کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

    ملاقات میں حکومت مخلاف احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے جس میں‌ جلسے جلوس اور دھرنوں‌ کا انعقاد شامل ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس ہوا جس میں تین ستمبر سے متعلق بڑے پیمانے پر عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے موثر انداز میں مرکزی اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان تین ستمبر کو تاریخی اجتماع سے خطاب کریں گے

  • تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

    تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی قیادت میں آج پی ٹی آئی لیاقت باغ راولپنڈی سے فیصل چوک اسلام آباد تک ریلی نکالے گی.

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف آج شام لیاقت باغ سے فیصل چوک اسلام آباد تک آزادی مارچ ریلی نکالے گی،تحریک انصاف کا مارچ لیاقت باغ سے ، شاہ کی ٹالیاں ، ناز سینما ،چاندنی چوک سے ہوتا ہوا فیصل چوک اسلام آباد پہنچے گا.

    تحریک انصاف کے مطابق عمران خان اپنا پہلا خطاب لیاقت باغ میں کریں گے جبکہ آخری خطاب فیصل چوک اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کا کنٹینر بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے.


    پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے فیصل چوک اسلام آباد پرتحریک انصاف کی جلسہ گاہ کا دورہ کر کے سیکورٹی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا.

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت پہلے بھی دفعہ 144 جیسے کام کر چکی ہے،یوم آزادی منانا سب کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی پر امن ہو گی.

    *راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے کل کی ریلی روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر کل ہم ریلی ضرور نکالیں گے.