Tag: ترجمان کا موقف

  • بلوچ مظاہرین کے اسلام آباد پولیس پر الزامات میں صداقت نہیں، ترجمان

    بلوچ مظاہرین کے اسلام آباد پولیس پر الزامات میں صداقت نہیں، ترجمان

    وفاقی پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کے اسلام آباد پولیس پر الزامات میں صداقت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان نے کہا ہے اسلام آباد پولیس تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔ بلوچ مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد پولیس پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    پولیس ترجمان نے کہا کہ مظاہرین پہلے بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔ پولیس کے خلاف مسلسل جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ الزامات پر اسلام آباد پولیس قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ کسی بھی غیرقانونی عمل کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا

    انھوں نے کہا کہ پُرامن اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ کسی شخص کو ہائی سیکیورٹی زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔

    ترجمان نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائےگی۔ مظاہرین کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا چاہیے۔