Tag: ترسیلاتِ زر

  • ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم ، پہلی بار ایک ماہ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

    ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم ، پہلی بار ایک ماہ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

    کراچی : ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ، ایک ماہ میں چار ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نےمارچ 2025میں موصول ترسیلاتِ زر کے اعدادوشمارجاری کر دیے۔

    جس میں بتایا کہ مارچ 2025میں ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب ڈالر سے زائد رہیں، مارچ 2025میں ترسیلات زر کی مد میں 4.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔

    ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال مارچ کےمقابلے میں 37.3 فیصد اضافہ ہوا، فروری 2025 کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔

    رواں مالی سال جولائی تامارچ ترسیلات زرمیں 33.2 فیصداضافہ کے بعد 28ارب ڈالرتک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کے9 ماہ میں میں ترسیلات زر 21 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

    سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر موصول ہوئے، یو اے ای سے 842.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر کی مد میں موصول ہوئے۔

    وزیراعظم نے ترسیلات زر پہلی بارکسی بھی 1 ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنےپر اظہار مسرت کیا اور اوورسیز سے اظہار تشکر کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ سال مارچ کے مقابلے اس سال ترسیلات زرمیں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ اضافےکی خوشخبری اوورسیزکی لگن، معیشت پراعتمادکا مظہر ہے، ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا اوورسیزپاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پراعتمادکی عکاسی ہے۔

  • پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر ،  ترسیلاتِ زر تین ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر ، ترسیلاتِ زر تین ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    اسلام آباد : جنوری 2025 میں ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور 25.2 فیصد اضافے کے ساتھ ترسیلاتِ زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیلات زرنہ بھیجنےکی اپیل زمین بوس ہوگئے ، سال 2025 کے پہلے ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرملک بھیجے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری2025 میں25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 7 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں، اس دوران ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے 7 مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں، مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 مہینوں میں 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئی تھیں۔

    جنوری 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 72.83 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2025 میں 62.17 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 44.36 کروڑ اور امریکا سے 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات بھیجنے میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے۔

    سیاسی تجزیہ کار نے بھی کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن بیانیہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان میں  ترسیلاتِ زر تاریخ کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    پاکستان میں ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، مارچ میں ترسیلات زر2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے دوران پاکستانی ورکرز کی ترسیلات زر کی مد میں دو اعشاریہ اٹھ ارب ڈالر موصول ہوئے، جو کسی بھی مہینے میں ترسیلات زرکی آمد کی بلند ترین سطح ہے۔

    مرکزی بینک نے کہا کہ ترسیلات زر کی جون 2020 سے اب تک دو ارب ڈالر سے زائد رہنے کی رفتار برقرار ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مارچ میں ترسیلات زر ماہانہ 28.3 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران سعودی عرب سے 678ملین، یواےای سے 515 ملین ڈالر ، برطانیہ سے 401 ملین اور امریکا سے 300 ملین موصول ہوئے۔

    رواں مالی سال کے 9 ماہ ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 7.1فیصداضافہ ہوا اور جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک مجموعی طور پر 23ارب ڈالر موصول ہوئے۔

  • بڑی خوشخبری ، پاکستان میں ترسیلاتِ زر بلند سطح پر پہنچ گئیں

    بڑی خوشخبری ، پاکستان میں ترسیلاتِ زر بلند سطح پر پہنچ گئیں

     کراچی : پاکستان میں ترسیلات زر بلندسطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات  میں 29 فیصد اضافہ ہوا اور 26.7ارب ڈالر کی ترسیلات رہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ مئی میں ترسیلات زر 2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں ، مئی میں ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ مالی سال مئی کےمقابلےمیں رواں مالی سال مئی میں ترسیلات زر34فیصد زائد ہے۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی ترسیلات زرمیں29فیصدکااضافہ ہوا، رواں مالی سال کے11ماہ میں 26.7ارب ڈالر کی ترسیلات زر رہیں، 11ماہ میں ترسیلات زرگزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں 3.6ارب ڈالرزائد ریکارڈ ہوئیں۔

    اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کیلئےایک بڑی خوشخبری ،پاکستان میں ترسیلات زر بلندسطح پرپہنچ گئی، گزشتہ سال کےمقابلےمیں مئی میں ترسیلات زر میں 34فیصداضافہ ، جولائی سے مئی ترسیلات زر26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ، یہ گزشتہ سال کےمقابلےمیں29فیصدزیادہ ہے۔

    گذشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھ کہ اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 10 ماہ کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔

  • تارکینِ وطن کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ

    تارکینِ وطن کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ

    کراچی: مالی سال 16ء کے پہلے پانچ مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 7.57 فیصد نمو کے ساتھ 8 ارب ڈالر ہوگئیں۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) کے دوران 8098.25 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 7528.10 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.57 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔

    نومبر 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1591.75 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2015ء کے مقابلے میں 3.36فیصد زائد، اور نومبر2014ء کے مقابلے میں 18.45 فیصد زائد ہے۔

    بلحاظ ملک نومبر2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 487.28 ملین ڈالر ،349.83ملین ڈالر، 231.28ملین ڈالر، 188.88ملین ڈالر، 189.43 ملین ڈالر، اور 29.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    جبکہ نومبر2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 429.09ملین ڈالر، 272.87ملین ڈالر، 189.95ملین ڈالر، 163.70ملین ڈالر، 152.45 ملین ڈالر اور 24.53 ملین ڈالر تھیں۔

    نومبر 2015ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 115.63ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2014ء میں ان ملکوں سے موصولہ 111.17 ملین ڈالر تھی۔

  • تارکینِ وطن کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ

    تارکینِ وطن کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں اضافہ

    کراچی: مالی سال 16ء کے پہلے چار مہینوں میں کارکنوں کی ترسیلات زر 5.2 فیصد نمو کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر ہو گئیں۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) کے دوران6506.50 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 6184.34ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.21فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔

    اکتوبر 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1539.96 ملین ڈالر تھی جو ستمبر 2015ء کے مقابلے میں 13.28فیصد زائد، اور اکتوبر2014ء کے مقابلے میں9.28 فیصد زائد ہے۔

    بلحاظ ملک اکتوبر2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب464.53 ملین ڈالر، 367.37 ملین ڈالر، 188.26ملین ڈالر، 197.56 ملین ڈالر، 178.09 ملین ڈالر، اور 31.56 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    جبکہ اکتوبر2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 374.65 ملین ڈالر، 320.91 ملین ڈالر، 226.04 ملین ڈالر، 193.45ملین ڈالر، 154.84 ملین ڈالر، اور 30.54ملین ڈالر تھیں۔

    اکتوبر 2015ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 112.59ملین ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2014ء میں ان ملکوں سے موصولہ رقم108.79 ملین ڈالر تھی۔