Tag: ترسیلات زر

  • وزیراعظم کا ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ

    وزیراعظم کا ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زربینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا رواں سال ترسیلات زر مجموعی طور پر 21.8 بلین ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر 9.7 فیصد بڑھیں، رواں سال ترسیلات زرمجموعی طور پر21.8 بلین ڈالر رہیں اور ترسیلات زر 2.9 فیصد کے مقابلے 9.7 فیصد بڑھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 19- 2018 میں ترسیلات زر میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا 19- 2018 میں21ارب84کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ترسیلات زرہوئیں جبکہ 2017-18 میں صرف 19ارب91 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زر ہوئیں تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے ترسیلات زر کی شرح میں 20 فیصداضافہ ہوا، 19- 2018 میں صرف امریکا سے 3.41بلین ڈالر ترسیلات زر آئیں جبکہ برطانیہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3 ارب 41 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

    مجموعی طور پر مالی سال 2019 کے دوران بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 21841.50 ملین امریکی ڈالرز وطن بھیجے، رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینے میں بھیجے جانے والی ترسیلات کی مالیت 1650.52 ملین ڈالر رہی جو مئی کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

  • اپریل میں ترسیلاتِ زر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں

    اپریل میں ترسیلاتِ زر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں

    کراچی: گزشتہ ماہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ترسیلات زر میں 8.4 صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اپریل میں بھجوائی جانے والی ترسیلات 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔

    حکومتی پالیسوں اور ملکی قیادت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    اپریل میں 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 17 ارب 88 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بیرون ملک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب، دوسرے نمبر پر یو اے ای، تیسرے نمبر پر امریکا اور چوتھے نمبر برطانیہ سے آئیں۔

    ماہرین کے مطابق رمضان اور عید کے باعث ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اپریل 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں جب کہ اپریل 2018 میں ان ملکوں سے 192.72 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

  • دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے 7 سال میں 120 ارب ڈالر وطن بھیجے

    دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے 7 سال میں 120 ارب ڈالر وطن بھیجے

    اسلام آباد: بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 7 سالوں میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

    حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے اپنے ملک پیسہ بھیجنے والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ساتواں نمبرہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری) میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 ارب 83 کروڑ ڈالر یعنی 11.8 فیصد زائد ہیں۔

    گزشتہ 7 سالوں میں پاکستانیوں نے دنیا بھر سے 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جن میں سعودی عرب سے 34.4، عرب امارات سے 26، امریکہ سے 17.4 جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 14 ارب ڈالر ملک میں آئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر پاکستانی جی ڈی پی کا 6.9 فیصد ہیں۔ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں میں ایک بڑی تعداد عرب ممالک میں کام کرنے والوں کی ہے جن کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    صرف خلیجی ممالک میں 60 ہزار انجینئرز، 18 ہزار ڈاکٹرز، 7 ہزار نرسز، 30 ہزار اکاﺅنٹنٹ اور 6 لاکھ لیبر کام کر رہی ہے۔

  • مالی سال 2019  کے 7 ماہ میں ترسیلات زر 12 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی

    مالی سال 2019 کے 7 ماہ میں ترسیلات زر 12 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: قومی بینک دولت پاکستان نے معاشی سال 2019 کے پہلے سات ماہ میں ہونے والی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسوں اور ملکی قیادت پر سمندرپار پاکستانیوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا اور ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں امسال 7 میں 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

    قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے  اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2019 کے ابتدائی سات ماہ میں 12 ارب 774 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز اپنے پیاروں کو بھیجے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں گیارہ ارب اڑتیس کروڑ چونتیس لاکھ ستر ہزار روپے بھیجے گئے تھے۔

    اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے ماہ میں ترسیلات زر چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب، دوسرےنمبرپر برطانیہ،تیسرےنمبر پر یو اے ای اورچوتھےنمبر امریکا سے آئیں۔

    معاشی ماہرین کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کے لیے آسانیاں پیدا کی گئیں جس کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال ترسیلات زر کا حجم بائیس ارب ڈالر تک جاسکتا ہے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کا ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے مراعات کا اعلان

    وزیرِ اعظم عمران خان کا ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے مراعات کا اعلان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے مراعات کا اعلان کر دیا، موبائل والٹ سے ایک ڈالر آنے پر اب ایک کے بجائے 2 روپے ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے ترسیلات کے سلسلے میں مراعات کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا کہ موبائل والٹ سے ایک ڈالر آنے پر دو روپے ملیں گے۔

    [bs-quote quote=”بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یوٹیلٹی بلز، انشورنس، خریداری اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کی بھی اجازت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    15 فی صد سے زائد ترسیلات پر فی ڈالر 3 روپے دیے جائیں گے، اسٹیٹ بینک اور منظور شدہ بینکوں کو غیر مالیاتی اداروں سے لین دین کی اجازت بھی مل گئی۔

    غیر ملکی کرنسی میں انفرادی ٹرانزیکشن کی زیادہ سے زیادہ حد 1500 ڈالر کر دی گئی، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یوٹیلٹی بلز، انشورنس، خریداری اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کی بھی اجازت دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے ذمہ داری خود سنبھال لی ہے، اس سلسلے میں وہ پے در پے غیر ملکی دورے کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی


    ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان 12 دنوں میں 3 ممالک کے اہم ترین دورے کریں گے، وزیرِ اعظم سعودی عرب کے بعد ملائشیا اور چین جائیں گے۔

    عمران خان پاکستان واپسی پر سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگز کریں گے اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

  • تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مہینہ، برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

    تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مہینہ، برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں تبدیلی کا حقیقی معنوں میں آغاز ہوگیا ، ترسیلات زر میں نمایاں اضافے کے بعد برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں تجارتی خسارے میں کمی سے ملکی بیرونی کھاتے پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی معیشت میں بہتری کے ثمرات نظر آنے لگے ، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر بھی بڑھ گئیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں برآمدا ت کا حجم آٹھ اعشاریہ چار فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب ڈالر جبکہ درآمدات کی مالیت چار ارب ننانوے کروڑ ڈالر رہی۔

    رواں مالی سال کے دوسرے مہینے میں تجارتی خسارے کا حجم دو ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر رہا اور جولائی تا اگست تجارتی خسارے کا حجم چھ ارب سولہ کروڑ ڈالر رہا۔ جبکہ برآمدات کا حجم تین ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر رہا۔

    دوسری جانب ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں 13.45 فیصد اضافے کے ساتھ چار ارب ڈالر رہی۔

    مالی سال2019 کے دو ماہ میں اوورسیز سے 3966.53 ملین امریکی ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اس مدت میں 3496.13ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب تین کروڑ ڈالر رہا، اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے پانچ فیصد زائد رہیں، سعودی عرب اور عرب امارات سے 46، چھیالیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں جبکہ امریکہ سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

    معاشی ماہرین کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ کا رجحان ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ میں کمی کا باعث بنےگا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی

    کراچی: امریکا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی آنے لگی، 8 ماہ کے دوران سعودی عرب سے ریمی ٹینس ( ترسیلات زر) میں 6.8 فیصد، امریکا سے 7.8 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر کے حوالے سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران امریکا،سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی رقوم میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی سخت پابندیوں اور تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمت کی وجہ سے مستقبل میں امریکا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید کمی متوقع ہے۔

    رواں سال پاکستانیوں نے سعودی عرب سے 3.57 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

    اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 6.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور سعودی عرب سے پاکستان 3.57 ارب ڈالر ارسال کیے گئے۔

    امریکا سے اسی مدت کے دوران 7.8 فیصد کمی سے 1.51 ارب ڈالر اورمتحدہ عرب امارات سے 1.6 فیصد کمی سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں جبکہ یورپی ممالک سے جولائی 2016 تا فروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔

    یورپی ممالک سے جولائی 2016 تافروری 2017 کے دوران 13 فیصد اضافے سے 29 کروڑ30 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری 2017 کے مقابلے میں فروری 2017 کے دوران ترسیلات زر میں 4.7 فیصد کی کمی رہی، اور ایک ارب 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کی گئیں۔

    اس دوران خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر، اور عمان سئ ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 197.63 ملین ڈالر سے گھٹ کر168.2 ملین ڈالر، سعودی عرب سے بارہ فیصد کمی سے 457.07 ملین ڈالر سے گھٹ کر 404.39 ملین ڈالرریکارڈ کی گئیں۔

     برطانیہ سے 5 فیصد کمی سے 179.65 ملین ڈالرسے گھٹ کر170.55 ملین ڈالر، امریکا سے دو فیصد کمی سے 182.17 ملین ڈالر سے کم ہوکر177.76 ملین ڈالر اور عرب امارات سے 320.37 ملین ڈالرسے گھٹ کر 320.24 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

  • سعودی عرب:ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

    سعودی عرب:ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

    ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکی باشندوں کی جانب سے اپنے وطن بھیجی جانے والی رقومات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی اور کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کوئی اقدام زیر غور نہیں۔

    عرب میڈیا نے سعودی وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر ملکی باشندوں کی جانب سے اپنے وطن بھیجی جانے والی رقومات پر چھ فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

    یہ تجویز انہوں نے سعودی عرب میں جاری مالی بحران کے سبب پیش کی جس کا مقصد تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کے سبب ہونے والے مالی خسارے میں کمی لانے میں مدد کرنا ہے۔

    اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سعودی وزارت خزانہ نے مجلس شوریٰ کی یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے ٹیکس عائد کرنے سے منع کردیا ہے۔

    سعودی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فی الحال تارکین وطن کی جانب سے بیرون ملک بھیجی جانے والی رقومات پر ٹیکس عائد کرنے کی کوئی تجویز یا کوئی منصوبہ زیر غور۔