Tag: ترقیاتی اسکیموں

  • کراچی میں چلنے والے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف

    کراچی میں چلنے والے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف

    کراچی: نگراں حکومت ‌سندھ نے کے ایم سی کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے  مانیٹرنگ کیلئے سات رکنی کمیٹی بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چلنے والے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد پہلی بار کے ایم سی کے ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے محکمہ بلدیات کو مانیٹرنگ کرنے کی آگاہی دی گئی ،کے ایم سی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر، انڈرگراؤنڈ پل، پارکس اور دیگر منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

    نگراں حکومت ‌سندھ کی جانب سے 21 نومبر سے 21 ڈسمبر تک ایک ماہ چلنے والی مانیٹرنگ کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    کمیٹی ماہرین کے ساتھ مل کر ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے ساتھ معیار کو دیکھے گی، محکمہ بلدیات کے مطابق مدت کے بعد پہلی بار کراچی میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ  میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 105ارب روپے کے فنڈز جاری

    رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 105ارب روپے کے فنڈز جاری

    اسلام آباد : حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 105ارب42 روپے کے فنڈز جاری کردیئے جبکہ پہلی سہ ماہی میں 116ارب کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا ہدف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ملکی ترقیاتی منصوبوں کیلئےایک کھرب پانچ ارب بیالیس روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔

    پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب 16 ارب کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا ہدف ہے ، جس میں سے ایک کھرب روپے سے زائد فنڈز دو ماہ میں جاری کئے جاچکے ہیں۔

    پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کیلئے مجموعی طور پر سات ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے، جولائی اور اگست میں کابینہ ڈویژن کیلئے ساڑھے13 ارب روپے ،خزانہ ڈویژن کیلئے 12 ارب 94  کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

    پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ این ایچ اے کیلئے 20 ارب اکانوے کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 13  ارب 55  کروڑروپے، پیپکو، این ٹی ڈی سی کیلئے2 ارب39  کروڑروپے جاری کئے گئے۔

    کمیشن کے مطابق دو ماہ میں آزاد کشمیر حکومت کو4  ارب چھیانوے کروڑ، گلگت بلتستان کو 4 ارب 45 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

  • پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے3ارب81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے3ارب81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    لاہور : صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 3ارب 81کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصییلات کے مطابق حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 81کروڑ 75 لاکھ 81ہزار روپے کی منظوری دی۔

    جبکہ ایگریکلچر اور فشریز وائلڈ لائف اینڈ فارسٹی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی اسکیموں کل لاگت 58 ارب 24 کروڑ 13لاکھ 77 ہزار روپے کو پی ڈی ڈبلیو پی فورم کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

    صوبائی ورکنگ پارٹی کے 22ویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی ان میں کنوگوئی کے مقام پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام (فیز I-) کیلئے 2 ارب 14 کروڑ 61 لاکھ 31 ہزار روپے۔

    مظفر گڑھ میں گنیش واہ کینال سے لے کر کچہری چوک (کل لمبائی 2 کلومیٹر) دو رویہ سڑک کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 44 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار روپے اور راولپنڈی میں راوت ہراکا دھودھیال روڈ(راوت تا جوڑیاں) لمبائی 36 کلومیٹر (فیز Iترمیمی) کی تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے ایک ارب22کروڑ76لاکھ 78 ہزار روپے شامل ہیں۔