Tag: ترقیاتی منصوبے

  • وزیراعظم آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پرگلگت پہنچیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان آج گلگت کے چنار گارڈن میں یادگار شہدا پرحاضری دیں گے جہاں وہ یاد گار پرپھول چڑھائیں گے اور گلگت بلتستان کی آزادی کی جنگ کے شہداء کے لیے فاتحہ پڑھیں گے۔

    وزیراعظم گلگت نلترایکسپریس وے شاہراہ اور گلگت بلتستان سیکرٹریٹ منصونے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی نئی تعمیرکی گئی عمارت کا بھی افتتاح کریں گے۔

    بعدازاں شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل کے مشترکہ اجلاسے سے خطاب کریں گے۔

    پانچ سال میں وہ ترقیاتی کام ہوئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے، وزیراعظم

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں وہ ترقیاتی کام ہوئے جو 65 سال میں نہیں ہوئے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حالیہ حکو مت کے دور میں 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے اور موجودہ حکومت نے منصوبے مکمل کرکے بھی دکھائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف عوام کے لیے کام کیا جس کو دنیا بھی تسلیم کرتی ہے، نہ صرف آج بلکہ کل کے پاکستان کے لیے بھی کام کیا، دنیا ہمارے کام کی معترف ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا‘ شہبازشریف

    ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے الزام تراشی میں نام بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے اور خدمت جذبے سے ہوتی ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصر کو بہت مہنگی پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔


    پاکستان 2018 میں زیادہ پرامن، روشن اورمضبوط ہوگا‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سال نوپراہل وطن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 میں پاکستان زیادہ پرامن ، روشن اور مضبوط ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئےانرجی منصوبے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے لیے حکومتی تحفہ ہے، دعا ہے 2018 پاکستان کے لیے امن، سلامتی وخوشحالی کا سال ثابت ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کی منفی سیاست کی پرواہ کیے بغیر ترقی کا سفرآگے بڑھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے ساڑھے 4 سال عوام کی بے لوث خدمت کی جبکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کون باتیں اور کون ان کی خدمت کررہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، مخالفین کی منفی سیاست کی پرواہ کیے بغیر ترقی کا سفرآگے بڑھارہے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام دھرنے یا نعرے نہیں بلکہ اپنے مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں۔


    آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوادربندرگاہ بلوچستان وخطےکی زندگی بدل دےگی‘وزیراعظم نوازشریف

    گوادربندرگاہ بلوچستان وخطےکی زندگی بدل دےگی‘وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہناہےکہ پاکستان کوترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرناہماراوژن ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ گودار بندرگاہ بلوچستان اور خطے کےعوام کی زندگیاں بدل دے گی اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں ترقی کےایجنڈےپرگامزن ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا بلوچستان کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پربات کرتے ہوئےکہناتھاکہ وفاق کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے صوبے کی محرومی کا خاتمہ ہوا۔

    مزید پڑھیں:وزیرستان میں خوف اور فساد ختم، اب ترقی ہوگی،نوازشریف

    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد نواز شریف نےفاٹامیں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھتےہوئےکہاتھاکہ کرم تنگی ڈیم منصوبےکاآغاز خوف اور فساد کےدورکوختم کرنےکےلیےاہم سنگ میل ہے۔

  • ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123ارب روپے جاری

    ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123ارب روپے جاری

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نےمختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123ارب روپے جاری کردیے جو مختلف محکموں میں خرچ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیےگئے123 ارب روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی،پاکستان ریلوے،پاکستان اٹامک انرجی،نیشنل ہیلتھ سروسز،سیکورٹی بہتر بنانے سمیت دیگر محکموں میں خرچ کیے جائیں گے۔

    حکومت نے اب تک رواں مالی سال کے لیے کل آٹھ سو ارب روپے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے123 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے 123ارب روپے میں سےبیالیس ارب روپے عارضی بے گھر افراد اور سیکورٹی بہتر بنانے کےخصوصی وفاقی ترقیاتی پروگرام پرخرچ کیے جائیں گے۔

    گیارہ ارب روپے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور فاٹا سمیت خصوصی علاقوں کی ترقی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

    اسی طرح انیس ارب روپے مختلف سڑکوں اور شاہراہوں کے منصوبوں کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوجاری کیے گئے ہیں۔گیارہ ارب روپے مختلف بجلی اور پانی کے شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے واپڈا کو جاری کیے گئے۔

    واضح رہے کہ بیس ارب روپے پاکستان ریلویز، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور نیشنل ہیلتھ سروسز سے متعلق مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

  • آپریشن متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے،آرمی چیف

    آپریشن متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے،آرمی چیف

    پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت ایپکس کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی جانے والی نمایاں کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر پاک فوج کے سربراہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے کومبنگ آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈر پشاور کو ہدایت کی کہ شمالی علاقہ جات میں آپریشن کی وجہ سے متاثر ہونے والے قبائلیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں: را معصوم لوگوں‌ کا خون بہا رہی ہے،راحیل شریف،جرمنی میں خطاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمنی میں یو ایس سینٹ کام کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو، بھارتی خفیہ ادارے را سمیت دشمن ایجنسیاں معصوم افراد کا خون بہانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

  • گوادر پاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے،وزیراعظم نوازشریف

    گوادر پاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے،وزیراعظم نوازشریف

    گوادر:وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلے میں گوادر فری ٹریڈ زون سمیت 5 مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرگوادر پہنچے تووزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور گورنر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا.اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ،ناصر خان جنجوعہ،احسن اقبال اور میر حاصل خان بزنجوبھی وزیراعظم کے ہمرا ہ تھے.

    وزیراعظم نوازشریف نےگوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو بین الاقوامی شہر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے.

    nawaz-post-1

    انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل میں پاکستان کا بہترین شہر ہوگا،یہاں جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ہوگا،جہاں سے گلف کے علاوہ یورپ کے لیے بھی پروازیں چلیں گی.

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے، جس میں مقامی افراد کو موقع دیا جائے گا.

    وزیراعظم نے کہاکہ گوادر پورٹ سے ناصرف بلوچستان بلکہ ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ اقتصادری راہداری میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے.

    انہوں نے کہا یہاں 150 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بنایا جارہا ہے،جسے بعد میں 300 بستروں پر مشتمل کردیا جائے گا.اس کے علاوہ پینےکےپانی کےلیےپلانٹ اور بجلی کےمنصوبوں پر کام جاری ہے.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا یہ دیرینہ خواب تھا اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہاں امن بھی قائم ہوا ہے، جس کے لیے انھوں نے فوج، پولیس اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ مجھے وہ دن نظر آرہا ہے جب ٹریفک چین سے گوادر اور گوادر سے چین جائے گی،جس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں چین کا بڑا عمل دخل ہے اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے.

    nawaz-post-3

    اس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف نے گوادر میں 5 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

    ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں فری ٹریڈ زون، بزنس کمپلیکس آف گوادر پورٹ اتھارٹی، پاک چین گورنمنٹ پرائمری اسکول فقیر کالونی، سوار اور شادی خور ڈیمز اور گوادر یونیورسٹی شامل ہیں.

    وزیراعظم کو ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں.

    گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نےکہا کہ گوادر منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اورگوادر کی ترقی اب حقیقت بنتی نظر آرہی ہے.

    ثنااللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ گوادر منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنےپروزیراعظم کےمشکور ہیں.وزیراعظم خود گوادر کےترقیاتی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لےرہےہیں.

    nawaz-post-2

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اب گوادر میں رئیل اسٹیٹ کےکاروبار کی قیمتیں3 گناتک بڑھ گئی ہیں،رئیل اسٹیٹ کاکاروبار ایک زمانے میں ختم ہوگیا تھا.

    واضح رہے کہ گوادر فری زون 2300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائےگا،چین اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کی جائےگی جبکہ فری زون میں انڈسٹریل یونٹس کے قیام کےلیے صنعتی زون بھی بنایا جائےگا.

  • وزیراعظم پیر کے روز کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم پیر کے روز کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے

    کوئٹہ : ناظم کلیم اللہ خان کاکڑ کےمطابق وزیراعظم نوازشریف پیر کے روز کوئٹہ کا دورہ کریں گے،اور ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھیں گے.

    ریڈیو پاکستان کے مطابق کوئٹہ کے ناظم کلیم اللہ خان کاکڑ نے اس بات کا اعلان ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا.

    وزیراعظم نوازشریف اپنے دورہ کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جن میں گلی مارچوک اندربائی پاس، سریاب روڈ کی چوڑائی سمیت میزان چوک پلازہ جیسے منصوبے شامل ہیں.

    کلیم اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے ان منصوبوں کے افتتاح سے عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے گا.

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کوئٹہ کو خوبصورت بنانے میں خصوصی دلچسپی دکھتے ہیں.

  • ترقیاتی منصوبوں کیلئےڈولپمنٹ فنڈ کمپنی بنانےکا فیصلہ

    ترقیاتی منصوبوں کیلئےڈولپمنٹ فنڈ کمپنی بنانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک کے اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کی سرمایہ کاری کیلئے حکومت نےپاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ نامی کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں اہم انفرااسٹرکچر سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستان ڈولپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کے ذریعے فنانسنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان ڈولپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کے پاس ایک سو ستاون ارب روپے کے وسائل کا انتظام بھی کیا جاچکا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ اس کمپنی کے ذریعے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں اور اہم انفرااسٹرکچر ڈولپمنٹ پراجیکٹ کی فنانسنگ کی جائے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا۔

    ملک میں اسلامک بینکنگ و اسلامک فنانسنگ کے شعبے میں مزید ریسرچ کے لیے اسلامک اکنامک میں خصوصی سینٹر آف ایکسیلنس بھی قائم کیا جائے گا۔