Tag: ترقیاتی پروگرام

  • پی ایس ڈی پی کےلئے 16.018 ارب روپے جاری

    پی ایس ڈی پی کےلئے 16.018 ارب روپے جاری

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال 2014-15ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں ( پی ایس ڈی پی) کے لئے 16.018 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15ءکے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 525 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 9 ارب ایک کروڑ 56 لاکھ روپے، کامرس ڈویژن کے لئے 7 کروڑ 26 لاکھ روپے، فنانس ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے، داخلہ ڈویژن کے لئے 58 کروڑ 13 لاکھ روپے، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈویژن کے لئے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے، منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 79 لاکھ روپے، اے جے کے بلاک کے لئے 2 ارب 9 کروڑ روپے، سیفران فاٹا کے لئے 3 ارب 41 کروڑ 6 لاکھ روپے، ایرا کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

    پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کر رہا ہے، پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران 20 فیصد جبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران 30 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

  • پی ایس ڈی پی کے لئے 4 کھرب 42 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

    پی ایس ڈی پی کے لئے 4 کھرب 42 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال 2013-14ء میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے لئے مجموعی طور پر 4 کھرب 42 کروڑ 5 لاکھ 59 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

    پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 77 ارب 10 کروڑ 88 لاکھ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 72 ارب 30 کروڑ 36 لاکھ، سیفران فاٹا کے لئے 17 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ، پانی و بجلی ڈویژن کے واٹر سیکٹر کے لئے 32 ارب 80 کروڑ 43 لاکھ، ریلویز ڈویژن کےلئے 23 ارب 10 کروڑ 32 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 48 ارب 26 کروڑ 94 لاکھ روپے، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن ڈویژن کے لئے 24 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے، ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 14 ارب 86 کروڑ 38 لاکھ اور کابینہ ڈویژن کے لئے 25 ارب 29 کروڑ 87 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کیئے۔