Tag: ترقیاتی کاموں کا جائزہ

  • کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا طارق روڈ کااچانک دورہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا طارق روڈ کااچانک دورہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے علاقے طارق روڈ کا اچانک دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےعلی الصبح کراچی کے علاقے روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔طارق روڈ میں ڈالی جانے والی پائپ لائن کے بارے میں وزیرا علیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مرمتی کام کو ایک ماہ کے اند ر مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طارق روڈ کی تعمیر کراچی پیکچ کا حصہ ہے۔

    کراچی کے اس دورے کےبعدوزیر اعلیٰ سندھ اسلام کوٹ پہنچےجہاں انہوں نے ائیرپورٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

    یادرہے کہ دو روز قبل کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد حکومت سندھ نےتمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیاتھا۔

  • خورشید شاہ سکھر میں سڑک کی ناقص مٹیریل سے تعمیرپربرہم

    خورشید شاہ سکھر میں سڑک کی ناقص مٹیریل سے تعمیرپربرہم

    سکھر :ـ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے سکھر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اورغیر معیاری  تعمیراتی کاموں پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے سکھر کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ کیا، اس موقع پر محکمہ ہائی ویز کے چیف انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    انہوں نے سکھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے زیرتعمیر سڑکوں پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، خورشید شاہ نے ایک جگہ گاڑی رکوائی اور سڑک پر ڈالے گئے بڑے سائز کے پتھر دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور چیف انجینئر کا ہاتھ پکڑ کر انہیں پتھر اٹھا اٹھا کر دکھاتے رہے جبکہ شدید غصے کے عالم میں پتھر اٹھا اٹھا کر بھی پھینکتے رہے۔

    خور شید شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیرتعمیر سڑک میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چیف انجینئر سے کہا کہ بد عنوان ٹھیکیداروں اور افسران کی کرپشن کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 35 کروڑ روپے کا پراجیکٹ ہے جسے لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔ سکھر کے مختلف علاقوں میں 4 ارب روپے کے کام جاری ہیں جن سے مطمئن نہیں ہوں۔

    انہوں نے مذکورہ سڑک کی از سر نو تعمیر کا حکم دیا،اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں۔