Tag: ترنگا

  • بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے: محبوبہ مفتی

    بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے: محبوبہ مفتی

    سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہ کہہ کر کہ بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے، اعلان بغاوت کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی پرچم ہٹا دیا، پریس کانفرنس میں صرف کشمیری اور پی ڈی پی پرچم رکھے گئے۔

    پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹانے پر بھارت کا میڈیا سیخ پا ہو گیا ہے، بھارتی میڈیا اس بات پر تلملانے لگا ہے کہ پریس کانفرنس میں ترنگا کیوں نہیں رکھا گیا۔

    ادھر محبوبہ مفتی نے دو ٹوک لہجے میں کہہ دیا ہے کہ جب تک کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوگا تب تک بھارتی ترنگا بھی انھیں قبول نہیں ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں انتہا پسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کی، انھوں نے کہا بھارت کو دستور پر چلنا چاہیے نہ کہ بی جے پی کے منشور پر۔

    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتا جوڑتا تھا، لیکن کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کی واپسی تک اب بھارت سے کوئی واسطہ نہیں رہے گا۔

    انھوں نے کہا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کھل کر سامنے آ گئے

    سری نگر: بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آنے لگے ہیں، جموں میں سیکریٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا پرچم اتار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو بد ترین کرفیو سے قید خانہ بنانے والی مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔

    مودی سرکار نے جموں میں سیکریٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا پرچم اتار کر سول سیکریٹریٹ پر ترنگا لہرا دیا۔ تین ہفتے قبل مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آج 21 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں  21ویں روز بھی کرفیو

    دو دن قبل سری نگر میں کشمیریوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی گئی تھی، مسجدوں کو تالے لگا دیے گئے تھے۔

    گزشتہ روز مقبوضہ وادی کے شہر سری نگر کی فضاؤں میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھی تھیں، آزادی کے متوالے ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے تھے۔

    ہزاروں کشمیریوں نے سری نگر کے علاقے صورہ میں نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرہ کیا، پاکستانی پرچم تھامے کشمیریوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پلاسٹک کے ترنگے لہرانے پر پابندی عائد

    بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پلاسٹک کے ترنگے لہرانے پر پابندی عائد

    نئی دہلی: بھارتی وزارت داخلہ نے رواں برس بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پلاسٹک کے جھنڈوں کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ریاستوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ پلاسٹک کے جھنڈے بنانے اور ان کی خرید و فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی جائے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چونکہ پلاسٹک تلف نہیں ہوتا لہٰذا چند دن بعد یہ جھنڈے جابجا زمین پر بکھرے نظر آتے ہیں جس سے ترنگے کی بے حرمتی ہوتی ہے۔

    وزارت کی جانب سے پلاسٹک کے ترنگے لہرانے والوں کو قومی پرچم کی بے حرمتی کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔

    بھارتی آئین کے مطابق ترنگے کی بے حرمتی کرنے والے پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، اسے جیل بھیجا جاسکتا ہے یا دونوں سزائیں لاگو کی جاسکتی ہیں۔

    جاری کردہ حکم کے مطابق یوم جمہوریہ کے علاوہ بھی دیگر قومی و ثقافتی مواقعوں پر پلاسٹک کے جھنڈوں سے اجتناب کیا جائے اور ان کی جگہ کاغذ کے بنے جھنڈے استعمال کیے جائیں تاکہ اسے فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002 کے تحت بحفاظت تلف کیا جاسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی،انڈین ہیکرز آن لائن اسکواڈ نے ویب سائٹ پر بھارتی پرچم لگا دیا,بھارتی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ان کا یہ اقدام بلاول بھٹو کے بیان کا رد عمل ہے۔

    بھارتی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی مرکزی ویب سائٹ پر بھارتی ترنگے کے علاوہ اپنے کمنٹس بھی دیئے ہیں، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنماءاویس مظفر نے بھارتی ہیکرز کی اس حرکت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی2ٹوئٹس نےبھارتیوں کی نیندیں اڑادیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھ لے،کشمیرہمارااٹوٹ انگ ہے۔