Tag: ترکش ایئرلائن

  • ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا ، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

    ترکش ایئرلائن کی پرواز واپس لاکر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا اور تکنیکی عملے نے معائنے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا۔

    بعض مسافروں کو امریکا سمیت دیگر ممالک روانہ ہونا تھا تاہم کئی گھنٹے تاخیر کے بعد پرواز منسوخ کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔

    ترکش ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے پر ڈی جی پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

    ڈی جی اتھارٹی نے کراچی ائیر پورٹ منیجر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ایئرپورٹ پرندوں کے خاتمے کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کم

  • دورانِ پرواز نشے میں دھت مسافر کی ہلڑ بازی، غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

    دورانِ پرواز نشے میں دھت مسافر کی ہلڑ بازی، غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

    کراچی : ترکش ایئرلائن کی تھائی لینڈ جانیوالی پرواز کو نشے میں دھت مسافر کی ہلڑ بازی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

    ترکش ایئرلائن استنبول سے تھائی لینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ دوران پرواز نشے میں دھت مسافر نے غل غپاڑہ کیا ، مسافروں کی شکایت پر فضائی میزبان نے کپتان کوصورتحال سے آگاہ کیا۔

    جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارا اور کپتان کی شکایت پر سیکیورٹی ادارے نے مسافرکو حراست میں لیکرآف لوڈ کردیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم مسافر کے الکحل کا ٹیسٹ کرے گی۔

    دوسری جانب ترجمان سی اے اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ اترا مگر یہ ہنگامی لینڈنگ نہیں تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نےنشہ میں دھت مسافر کےغل غپاڑہ کرنےپر کراچی لینڈکیا، جہاز مسافرکو آف لوڈ کرنے کے بعد تھائی لینڈ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ مسافر کو ترکیہ ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

  • دورانِ پرواز خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

    دورانِ پرواز خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

    کراچی : استنبول سے منیلا جانیوالی پرواز میں خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 084 میں دوران پرواز خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔

    جس پر استنبول سے منیلا جانیوالی ترکش ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    طیارے کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹر کو طلب کیا، لینڈنگ کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کرکے خاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ترکش خاتون مسافر ایلینا کی میت طیارے میں ہی فلپائن روانہ کردی گئی ہے۔

  • ترکش ایئرلائن  کا کل سے  پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    ترکش ایئرلائن کا کل سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    کراچی : ترکش ایئرلائن پیگاسوس نے کل سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیگاسوس کی پہلی پرواز ترکی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایئرلائن پیگاسوس کل سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن کا آغاز کررہی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے آپریشن ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے پیگاسس ایرکو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

    ترجمان پیگاسوس ایئرلائن کے مطابق پیگاسس استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی ۔

    پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوپروازیں کراچی کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ترکی کے لئے روانہ ہوں گی۔

    ترجمان پیگاسوس ائرکے مطابق پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے بھی سہولیات فراہم کرے گی۔

    پیگاسوس ایئرلائن نے دسمبر سے ہتھرو ،لندن سے براہ راست پروازیں لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • غیر ملکی ایئر لائن کا کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

    غیر ملکی ایئر لائن کا کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: غیر ملکی ایئر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔

    پیگاسس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔

    پیگاسس کی پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی، جب کہ قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ سے استنبول روانہ ہوں گی، پیگاسس ایئر لائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کے لیے لے جائے گی۔

    ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    ترکش ایئر لائن دسمبر 2020 سے ہیتھرو ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں لندن سے لاہور اور اسلام آباد بھی شروع کرے گی۔

    یاد رہے کہ 27 اگست کو ورجن اٹلانٹک ایئرویز نے بھی پاکستان کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کی خوش خبری سنائی تھی۔