Tag: ترکیب

  • دال چاول کا لطف دوبالا کرنے والی آلو بخارے کی چٹنی

    دال چاول کا لطف دوبالا کرنے والی آلو بخارے کی چٹنی

    آلو بخارے کی کھٹی میٹھی چٹنی دال چاول، بریانی اور کباب کے ساتھ نہایت لذیذ معلوم ہوتی ہیں۔ آئیں آج اسے بنانے کی ترکیب جانیں۔

    اجزا

    خشک آلو بخارے: 1 پاؤ

    پانی: 2 کپ

    چینی: آدھا کپ

    کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    سرکہ: آدھا کپ

    کھانے کا سرخ رنگ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    پانی٬ نمک٬ شکر٬ لال مرچ پاؤڈر اور آلو بخارے ڈال کر اتنا پکائیں کہ آلو بخارے گل جائیں اور گاڑھی گریوی بن جائے۔

    اب اس میں لال رنگ اور سرکہ ملائیں اور پانچ منٹ تک مزید پکائیں۔

    مزیدار کھٹی میٹھی آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے، ٹھنڈا کر کے صاف مرتبان میں بھر لیں۔

  • نرگسی کوفتے بنانے کی ترکیب

    نرگسی کوفتے بنانے کی ترکیب

    کوفتے گھر کے تمام افراد ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے جن میں نرگسی کوفتوں کی قسم نہایت عام ہے، آج ہم آپ کو اس کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 1 کلو

    ادرک لسہن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    پیاز: 2 عدد درمیانی

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    ہری مرچیں: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی

    بھنے ہوئے چنے: 4 کھانے کے چمچ

    ڈبل روٹی کے سلائس: 2 عدد

    انڈے: 9 عدد

    گریوی کے اجزا

    پیاز (باریک کٹی ہوئی): 2 عدد درمیانی

    ادرک لہسن پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    ہلدی پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    ثابت گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    دہی (پھینٹا ہوا): 1 پیالی

    کوکنگ آئل: آدھی پیالی

    ترکیب

    قیمے میں کوفتے کے تمام مصالحے ملا کر 2 مرتبہ پیس لیں۔

    ایک انڈا شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    8 انڈوں کو سخت ابالیں٬ ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کر کے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ دیں، چاہیں تو دھاگے سے باندھ کر اچھی طرح محفوظ کر لیں۔

    دوبارہ سے گریوی بنانے تک فریج میں رکھ دیں۔

    گریوی کی ترکیب

    بڑے سائز کی دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر 3 سے 4 منٹ ہلکا گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں۔ جب کڑکڑانے لگے تو پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کر لیں۔

    دہی میں گریوی کے تمام مصالحے ملا کر دیگچی میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔

    ایک پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور کوفتے شامل کر دیں۔ دیگچی کو ڈھانپے بغیر پانی کو خشک ہونے تک پکائیں۔

    درمیان میں دیگچی کو ایک سے دو مرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلا لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ سے ایک پیالی پانی شامل کر کے ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں چھڑک دیں اور ہلکی آنچ پر (دم پر) 5 سے 7 منٹ ڈھک کر پکائیں۔

    مزیدار نرگسی کوفتے تیار ہیں۔

  • مزیدار کسٹرڈ ٹارٹس کھانا چاہیں گے؟

    مزیدار کسٹرڈ ٹارٹس کھانا چاہیں گے؟

    کھانے کے بعد میٹھا کھانا نہ صرف سنت رسول ﷺ ہے بلکہ کھانے کا لطف دوبالا کردیتا ہے، اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار کسٹرڈ ٹارٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بیس کے لیے

    میدہ: 8 اونس

    مکھن: 4 اونس

    پسی چینی: 2 اونس

    انڈے کی زردی: 1 عدد

    ٹھنڈا پانی: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    کسٹرڈ فلنگ کے اجزا

    انڈے: 4 عدد

    کنڈینسڈ ملک: 1 ٹن

    دودھ: ڈیڑھ کپ

    ونیلا ایسنس: 1 چائے کا چمچ

    جائفل: 1 چٹکی

    سلائس میں کٹے بادام: 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے فلنگ بنانے کے لیے انڈوں کو پھینٹ لیں۔

    اب اس میں کنڈینسڈ ملک، ڈیڑھ کپ دودھ اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں۔

    اس کو پائی کرسٹ پر ڈالیں۔

    اب اس پر پسی جائفل چھڑکیں اور سلائس میں کٹے بادام سے سجا کر بیک کریں۔

    بیس بنانے کے لیے ایک پیالے میں میدہ چھان لیں۔

    اس میں مکھن ڈال کر انگلیوں سے مسلیں، یہاں تک کہ یہ بریڈ کرمبز کی طرح لگنے لگے۔

    اس میں پسی چینی اور انڈے کی زردی ڈال کر آہستہ آہستہ مکس کریں۔

    پھر اسے 2 سے 3 چمچے پانی ڈال کر گوندھ لیں۔

    ڈو کو 30 منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

    9 انچ کی پائی پلیٹ کو گریس کریں۔

    اب ڈو کو بیل کر پلیٹ میں رکھیں، اسے دس منٹ تک بیک کریں۔

    پھر اوون سے نکال کر اس پر تیار شدہ فلنگ ڈالیں اور پہلے سے 180 ڈگری تک گرم اوون میں 45 منٹ بیک کریں۔

    اب اسے ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

  • مزیدار حیدر آبادی مرغ کڑھی بنائیں

    مزیدار حیدر آبادی مرغ کڑھی بنائیں

    ہم سب کی پسندیدہ روایتی کڑھی میں پکوڑے شامل کیے جاتے ہیں تاہم آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی مرغ کڑھی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    مرغی: دو کلو

    دہی: 2 کپ

    پیاز: 4 عدد

    ہری مرچ: 8 عدد

    ادرک لہسن پیسٹ: 3 کھانے کے چمچ

    ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    مونگ پھلی کے دانے: 1 چوتھائی کپ

    ہرا دھنیہ: 1 تہائی کپ

    پودینہ: 1 تہائی کپ

    سورج مکھی کے بیج: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: تلنے کے لیے

    گھی: 2 تہائی کپ

    کھوپرا: 2 تہائی کپ

    نمک: حسب ذائقہ

    کاجو، بادام: 1 تہائی کپ

    ترکیب

    مرغی کے ٹکڑے کر کے دھولیں، مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج کوٹ لیں۔

    دہی کو ایک پیالے میں پھینٹ لیں۔

    ایک پین میں تیل گرم کر کے کاجو اور بادام تل کر گولڈن براؤن کرلیں۔

    اب گھی کو گرم کر کے پیاز فرائی کرلیں، سنہرہ ہونے پر ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں۔

    ایک منٹ بعد ہلدی، نمک اور ہری مرچ ڈال دیں۔

    اب پسے ہوئے مونگ پھلی کے دانے، پسا ہوا کھوپرا اور دہی ڈال کر اتنا بھونیں کہ مصالحہ گھی چھوڑ دے۔

    اب چکن ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور گلنے کے لیے تقریباً ایک کپ پانی ڈال دیں تاکہ چکن گل جائے۔

    اس کے بعد گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں۔ ساتھ ہی ہرا دھنیہ اور ہرا پودینہ ڈال دیں۔

    لیموں کا رس، تلے ہوئے کاجو اور بادام بھی ڈال دیں۔

    ایک ڈش میں نکال کر گرما گرم روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔

  • مزیدار دم کا قیمہ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار دم کا قیمہ بنانے کی ترکیب جانیں

    آج کھانے میں اپنے اہلخانہ کی تواضع مزیدار دم کے قیمے سے کریں، اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا درکار ہوں گی۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    پسا گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    پسی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    پپیتا: 1 کھانے کا چمچ

    بیسن: 2 چائے کے چمچ

    دہی: 2 کھانے کے چمچ

    گھی: 4 کھانے کے چمچ

    جائفل جاوتری: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    ہری مرچ: 5 عدد

    بریڈ سلائس: 2 عدد

    پیاز (فرائی): 2 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے قیمہ، گھی، پپیتا، ہری مرچ، جائفل جاوتری، لال مرچ پاؤڈر، پیاز، بریڈ سلائس، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مصالحہ پاؤڈر، نمک چاپر میں ڈال کر اچھی طرح چاپ کر لیں۔

    اب اسے کوئلے کا دھواں دیں۔

    200 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیک کریں۔

    پیاز،لیموں اور ہری مرچ سے گارنش کر کے گرما گرم سرو کریں۔

  • کابلی پلاؤ ۔ میٹھے اور نمکین کا لذیذ امتزاج

    کابلی پلاؤ ۔ میٹھے اور نمکین کا لذیذ امتزاج

    کابلی پلاؤ افغانی پکوان ہے جو ابلے ہوئے چاولوں میں دال مسور، کشمش، گاجریں اور بھیڑ کا گوشت ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ افغانستان کا یہ پکوان دنیا بھر میں مقبول ہے اور اسے افغانستان کا قومی پکوان تصور کیا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو میٹھے اور نمکین کے اس لذیذ امتزاج یعنی کابلی پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چاول: 1 کلو

    بکرے کی چانپ: ڈیڑھ کلو

    تیل: 750 گرام

    دہی: نصف کپ

    نمک: حسب ذائقہ

    پیاز (تل کر سنہری کرلیں): 1 عدد

    پیاز (کٹی ہوئی): 2 عدد

    ادرک (چوپ کرلیں): 2 انچ کا ٹکڑا

    کشمش (تلی ہوئی): ایک چوتھائی کپ

    لہسن کے جوئے (چوپ کرلیں): 10 عدد

    بادام (کٹے اور تلے ہوئے): نصف کپ

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    ثابت دھنیہ: 2 چائے کے چمچ

    زعفران، کیوڑا: تھوڑا سا

    سونف: 2 چائے کے چمچ

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    ثابت گرم مصالحہ: تھوڑا سا

    پانی: 8 کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے چانپوں کو دھو کر اس میں پانی نمک، ادرک، لہسن، پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز، دھنیہ اور سونف ڈال کر تقریباً 1 گھنٹے تک پکائیں۔

    جب چانپیں گل جائیں تو انہیں نکال کر گرم تیل میں فرائی کر کے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ چانپوں کی یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھیں۔

    زعفران اور کیوڑے کو مکس کرلیں۔

    ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔

    ثابت گرم مصالحہ چوپ کیا ہوا ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھون لیں اور اس میں یخنی ڈال کر پکائیں۔

    جب ابال آنے لگے تو بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں۔

    5 منٹ تیز آگ پر پکائیں پھر نمک ڈال کر آگ کم کردیں۔

    جب پانی خشک ہوجائے تو چانپ ڈال کر دم پر رکھیں۔

    ڈش میں پہلے چاول، پھر اوپر چانپیں، پھر تلی ہوئی پیاز، تلی ہوئی کشمش، بادام، زعفران ملا کیوڑا اور لیموں کا رس ڈال کر سرونگ ڈش میں نکالیں۔

    مزیدار کابلی پلاؤ تیار ہے۔

  • دنیا بھر میں مقبول لذیذ ترکش پلاؤ کھانا چاہیں گے؟

    دنیا بھر میں مقبول لذیذ ترکش پلاؤ کھانا چاہیں گے؟

    مشرق و مغرب کی سنگم پر واقعہ ملک ترکی کے کھانے بھی دونوں خطوں میں کھائے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ ترکی کی مشہور مٹھائی بکلاوا سمیت بے شمار ترک کھانے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

    یہ کھانے مشرق اور مغرب دونوں انداز طعام کا امتزاج ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی مزیدار ترک ڈش کی ترکیب بتانے جارہے ہیں۔

    ترکش پلاؤ جسے ترکی میں پلاف کہا جاتا ہے، بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزا درکار ہوں گے۔

    اجزا

    سوئٹ کارن: آدھا کپ

    لہسن: حسب ضرورت

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    کریم: 1 کھانے کا چمچ

    دار چینی پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

    سخت بریڈ: سرونگ کے لیے

    اورنج شملہ مرچ: 1 عدد

    پیلی شملہ مرچ: 1 عدد

    ہری شملہ مرچ: 1 عدد

    کلونجی: چٹکی بھر

    ابلے مٹن چاپس: آدھا کلو

    نمک: حسب ذوق

    تیل: ایک چوتھائی کپ

    ابلے چاول: 2 کپ

    ٹماٹر کا پیسٹ: آدھا کپ

    مکھن: 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے پین میں تیل میں کٹی پیاز کو فرائی کرلیں۔

    پھر اس میں بیف بوٹی، کلونجی، لہسن، کالی مرچ، نمک، دار چینی پاؤڈر، ٹماٹر کا پیسٹ اور سوئٹ کارن شامل کر کے مزید فرائی کریں۔

    تھوڑا سا مکھن اور کریم بھی شامل کردیں۔

    اب ایک کڑاہی میں ابلے چاول، سوئٹ کارن اور دار چینی کا پاؤڈر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

    تیار ہونے پر پلیٹر میں نکال لیں۔

    اب پیلی، اورنج اور ہری شملہ مرچ کے سلائسز کاٹ کر ان پر رکھیں۔

    تیار مٹن چاپس ڈالیں اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے فرائیڈ ویجی ٹیبل کے ساتھ پیش کریں۔

  • جاتی سردیوں میں ہرے مصالحے کی مچھلی سے لطف اندوز ہوں

    جاتی سردیوں میں ہرے مصالحے کی مچھلی سے لطف اندوز ہوں

    سردیوں کا موسم الوداع کہنے کو ہے، یقیناً آپ نے اس موسم کی خاص سوغات مچھلی سے ضرور لطف اٹھایا ہوگا، آج ہم آپ کو مچھلی کی ایک اور مزیدار ڈش بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    ہرے مصالحے کی مچھلی بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    ثابت مچھلی: ڈیڑھ کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    لہسن: 4 سے 6 جوئے

    ٹماٹر: 2 عدد درمیانے

    گرم مصالحہ پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    سرکہ: 3 کھانے کے چمچ

    تازہ ناریل (پیس لیں): 4 کھانے کے چمچ

    کڑی پتہ: 5 سے 6 عدد

    ہری مرچیں: 8 سے 10 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 گٹھی

    لیموں کا رس: 4 سے 6 کھانے کے چمچ

    کوکنگ آئل: تلنے کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر مچھلی اس میں دھو لیں۔

    مچھلی پر دو سے تین کھانے کے چمچ لیموں کا رس اچھی طرح لگائیں اور پھر ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں، اس دوران ہرا مصالحہ تیار کر لیں۔

    ٹماٹروں کو لہسن٬ ناریل٬ ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں۔ پھر اس میں نمک اور گرم مصالحہ ملا کر رکھ لیں۔

    دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل درمیانی آنچ پر 2 منٹ گرم کریں اور پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔

    اب چولہے سے اتار کر بقیہ لیموں کا رس ملا لیں، ہرا مصالحہ تیار ہے۔

    کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر 3 سے 4 منٹ گرم کریں، مچھلی کو سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں۔

    فرائنگ پین یا دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر مچھلی کو اس میں رکھیں، پھر اس میں بھنا ہوا مصالحہ ڈال دیں۔

    کڑی پتہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں، آخر میں لیموں کا رس چھڑک دیں۔

    مزیدار ہرے مصالحے کی مچھلی تیار ہے۔

  • آج کے دن اپنے گھر کی خواتین کے لیے چاکلیٹ کرنچ کیک بنائیں

    آج کے دن اپنے گھر کی خواتین کے لیے چاکلیٹ کرنچ کیک بنائیں

    یوں تو کچن میں کھانا پکانے کی ذمہ داری خواتین کی ہوتی ہے، لیکن چونکہ آج خواتین کا عالمی دن ہے تو آج کے دن مرد حضرات ایک مزیدار اور آسان سا کیک بنا کر گھر کی خواتین کے ساتھ آج کے دن کو سیلی بریٹ کرسکتے ہیں۔

    آج کے دن ایک مزیدار سا چاکلیٹ کرنچ کیک بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا درکار ہوں گی۔

    اجزا

    میدہ: 2 کپ

    انڈے: 4 عدد

    براؤن شوگر: 1 کپ

    مکھن: آدھا کپ

    بیکنگ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

    گڑ: 1 کپ

    خشک میوہ: 2 کپ

    کوکنگ چاکلیٹ: 1 کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے انڈؤں کو پھینٹ لیں ساتھ ہی مکھن اور چینی ڈال کر دوبارہ پھینٹ لیں۔

    میدہ میں بیکنگ پاؤڈر اور ایک کپ خشک میوہ ڈال کر مکس کر لیں۔

    اب اس مکسچر کو انڈوں والے مکسچر میں شامل کر دیں اور 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں۔

    گڑ کو ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر پگھلا لیں، جب پگھل جائے تو ایک کپ خشک میوہ ڈال کو مکس کریں اور فوائل پیپر پر جما لیں۔

    جب جم جائے تو اچھی طرح چورا کر لیں۔

    چاکلیٹ کو پگھلا کر کریم ڈالیں اور کیک پر لگائیں۔

    اب اوپر سے گڑ کا کرنچ ڈال کر مزیدار کیک پیش کریں۔

  • مزیدار فش نگٹس بنائیں

    مزیدار فش نگٹس بنائیں

    نگٹس ایسی چیز ہیں جو بچے اور بڑے یکساں طور پر شوق سے کھاتے ہیں۔ انہیں باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار فش نگٹس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    فش فلے: 250 گرام

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    ہری مرچ: 2 عدد

    لہسن کے جوئے: 2 عدد

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    پسی ہوئی رائی: آدھا چائے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    اوریگانو: آدھا چائے کا چمچ

    چائنیز سالٹ: آدھا چائے کا چمچ

    چاول کا آٹا: 2 کھانے کے چمچ

    بریڈ کرمز: حسب ضرورت

    تیل تلنے کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے چوپر میں ہری مرچ، لہسن، لال مرچ، رائی، چائنیز سالٹ، اوریگانو، نمک اور چاول کا آٹا ڈال دیں اور چوپ کریں۔

    فش فلے بھی ڈال لیں اور اچھی طرح چوپ کریں۔

    اب اس آمیزے کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر چپٹا کر لیں اور 2 منٹ کے لیے مائیکرو ویو میں رکھ دیں۔

    اس کے بعد اسے نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے کاٹ لیں۔

    انڈے اور حسب ضرورت بریڈ کرمز لگا کر تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

    مزیدار فش نگٹس تیار ہیں۔