Tag: ترکیب

  • پیاز کاٹنے کے دوران رونے سے کیسے بچا جائے؟

    پیاز کاٹنے کے دوران رونے سے کیسے بچا جائے؟

    آپ اپنے گھر میں تقریباً ہر روز پیاز کٹنے کے باعث رونے پر مجبور ہوتے ہوں گے۔ پیاز چاہے آپ کاٹ رہے ہوں یا کوئی اور، وہاں موجود ہر شخص کو رونا پڑتا ہے۔

    لیکن ایک طریقہ ایسا بھی ہے جس پر عمل کرنے کے بعد آپ پیاز کٹنے کے دوران ہرگز نہیں روئیں گے۔

    دراصل پیاز میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ویسے تو بے ضرر ہوتے ہیں لیکن جب پیاز کو ٹکڑوں کی شکل میں کاٹا جائے تو یہ اپنی جگہ تبدیل کرلیتے ہیں جس کے باعث ایک تیز قسم کی گیس خارج ہوتی ہے۔

    یہ گیس آپ کی آنکھوں میں جلن پیدا کرتی ہے جس کے بعد آپ کے دماغ کو سگنل ملتے ہیں کہ فوری طور ان اجزا کو آنکھوں سے دھو دیا جائے یوں آپ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔

    پیاز کٹنے کے دوران رونے سے بچنے کی ایک ترکیب یہ ہے کہ پیاز کو فریج میں رکھ دیا جائے۔

    جب یہ مرکبات ٹھنڈے ہوں گے تو جلن پیدا کرنے والی گیس خارج نہیں کریں گے۔ یوں آپ کی آنکھیں بھی جلنے سے بچیں گی اور آپ کو رونا بھی نہیں پڑے گا۔

  • آج کھانے میں مزیدار گارلک پرانز تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار گارلک پرانز تیار کریں

    ذائقہ دار پرانز سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور نہایت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مزیدار گارلک پرانز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔

    اجزا

    جھینگے: آدھا کلو

    میری نیشن کے لیے

    نمک اور سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    سویا سوس: 1 کھانے کا چمچ

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    انڈا: 1 عدد

    سوس کے لیے

    لہسن: 3 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ: 3 عدد

    لال مرچ: 1 عدد

    ہرا دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    ہری پیاز: آدھا کپ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    کیچپ: آدھا کپ

    سرکہ: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

    یخنی: 1 کپ

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    نمک، سفید مرچ پاؤڈر، چینی، سویا سوس، کارن فلور اور انڈے کو ملا لیں۔

    اب جھینگے کے ٹکڑوں کو اس آمیزے سے کوٹ کرلیں۔

    اب گرم تیل میں فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں۔

     گرما گرم لذیذ گارلک پرانز تیار ہیں۔ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

  • لذیذ بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب

    لذیذ بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب

    یوں تو بہت زیادہ مرغن غذائیں کھانا ہاضمے کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں، تاہم کبھی کبھار خصوصاً سردیوں کے موسم میں ان کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بکری کا گوشت، گول بوٹی والا: 1 کلو

    باریک پیاز: 3 عدد

    ثابت دھنیہ: 2 چائے کے چمچ

    دہی: 1 پیالی

    لال دیگی مرچ: 4 عدد

    چھوٹی الائچی: 6 عدد

    سیاہ زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

    لہسن ادرک: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ پسا ہوا: آدھاچائے کا ایک چمچ

    تیل: 1 پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    بادام: 10 سے 15 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز سنہری کرلیں، جب براؤن ہوجائے تو اس کو نکال کر ایک کاغذ پر پھیلا دیں۔

    اب گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ دہی، لہسن، پیاز، ادرک ، دیگی لال مرچ، گرم مصالحہ (تھوڑے سے پانی میں ابال کر دھنیے کے ساتھ گرینڈر میں پیس لیں) گوشت میں ملا دیں۔

    اب مصالحہ ملا ہوا گوشت تیل میں ڈال دیں، ساتھ پیاز بھی کرش کر کے ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

    جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کر ڈیڑھ پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    اس کے بعد سیاہ زیرہ اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔

    بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر دوبارہ دم پر رکھ دیں، جتنی دیر دم پر رکھیں گے اتنا ہی مزیدار ہوگا۔

    گرم گرم بادامی قورمہ شیر مال کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار دال مکھنی کھانا چاہیں گے؟

    مزیدار دال مکھنی کھانا چاہیں گے؟

    دال کسی بھی قسم کی ہو نہایت لذیذ اور غذائیت بخش ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو دال مکھنی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    مسور کی دال: 1 پاؤ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    ہری مرچ (پسی ہوئی): 2 کھانے کے چمچ

    ہرا دھنیہ: آدھی گڈی

    ہری مرچ (ثابت): 4 عدد

    کریم: آدھا کپ

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    مکھن: 50 گرام

    زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    لہسن کے جوئے: 4 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے مسور کی دال میں ہلدی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    جب دال گل جائے تو اس میں پسی ہری مرچ، ہرا دھنیہ، ثابت ہری مرچ اور کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

    پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مکھن، زیرہ اور لہسن کے جوئے ڈال کر گرم کریں اور دال پر تڑکا لگا دیں۔

    مزے دار دال مکھنی تیار ہے۔

  • مزیدار چیز کیک جنہیں دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آجائے

    مزیدار چیز کیک جنہیں دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آجائے

    کیا آپ نے مزیدار چیز کیک کھائے ہیں؟ جاپان میں یہ بہت مقبول ہیں جہاں انہیں فریش اور گرما گرم بنا کر سرو کیا جاتا ہے۔

    تاہم آپ انہیں گھر میں بھی باآسانی بنا سکتے ہیں۔

    اجزا

    مکھن: 7 چائے کے چمچ

    کریم چیز: 4 اونس

    دودھ: آدھا کپ

    انڈے (زردی اور سفیدی الگ الگ کرلیں): 1 درجن

    آٹا: ایک چوتھائی کپ

    میدہ: ایک چوتھائی کپ

    چینی: دو تہائی کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے مکھن، کریم چیز اور دودھ اچھی طرح مکس کرلیں۔

    8 عدد انڈوں کی زردی پھینٹ لیں اور اس میں مکھن کا آمیزہ شامل کردیں۔

    اب اس میں آٹا اور میدہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

    12 عدد انڈوں کی سفیدی لیں اور انہیں پھینٹ لیں، اس میں چینی شامل کریں۔

    اس آمیزے کو اب مکھن کے آمیزے میں شامل کردیں اور اچی طرح یکجان کرلیں۔

    ایک گول سانچے میں کناروں پر بٹر پیپر لگائیں اور آمیزہ اس میں ڈال دیں۔

    سانچے کو ایک اور بڑے برتن میں رکھ کر اس میں گرم پانی ڈال دیں اور مائیکرو ویو میں رکھ دیں۔

    140 درجہ سینٹی گریڈ پر 55 منٹ تک بیک کریں۔

    بیک ہونے کے بعد بٹر پیپر الگ کرلیں۔

    گرما گرم باؤنسی چیز کیک چائے کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار اسپائسی فش کیوبز آپ کا دن شاندار بنادیں گے

    مزیدار اسپائسی فش کیوبز آپ کا دن شاندار بنادیں گے

    مچھلی موسم سرما کی خاص سوغات ہے جو مختلف طریقوں سے کھائی جاتی ہے۔ یہ نہ صرف سردیوں کے موسم میں جسم کو درکار تمام ضروریات غذائی فراہم کرتی ہے بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔

    آج ہم آپ کو اسپائسی فش کیوبز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بون لیس فش: ڈیڑھ کلو

    سادہ سرکہ: آدھا کپ

    بیسن: 1 کپ

    دہی: آدھا کپ

    انڈا: 1 عدد

    اجوائن: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    پسی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: ڈیپ فرائنگ کے لیے

    چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    کٹا ہوا لیموں: 6 سے 8 ٹکڑے

    ترکیب

    سب سے پہلے بون لیس مچھلی پر سرکہ لگا کر 20 منٹ میری نیٹ ہونے دیں۔ پھر مچھلی نکال کر خشک کرلیں۔

    ایک پیالے میں بیسن، دہی، انڈا، اجوائن، نمک، لیموں کا رس، پسی ہوئی لال مرچ، ادرک کا پیسٹ اور لہسن ڈال کر بیٹر بنالیں۔

    فش کیوبز کو 20 منٹ کے لیے تیار بیٹرمیں میری نیٹ کریں۔

    ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے مچھلی گولڈن براﺅن ڈیپ فرائی کریں اور کچن پیپر پر نکال لیں۔

    مچھلی پر چاٹ مصالحہ اور لیموں چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔

  • گرما گرم مچھلی بریانی سے گھر والوں کی تواضع کریں

    گرما گرم مچھلی بریانی سے گھر والوں کی تواضع کریں

    مچھلی سردیوں کے موسم کی خاص سوغات ہے جو مختلف طریقوں سے کھائی جاتی ہے، آج ہم آپ کو مچھلی کی بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چاول: آدھا کلو

    رہو مچھلی کے ٹکڑے: آدھا کلو

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    سرخ پسی ہوئی مرچ: 2 چائے کے چمچ

    زیرہ: 2 چائے کے چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    دہی: ایک کپ

    پیاز باریک کاٹ لیں: 2 عدد

    اجوائن: آدھا چمچ

    لیموں: 3 عدد

    ہری مرچ: 2 عدد

    سبز دھنیہ: آدھی گڈی

    ترکیب

    تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا کر ان کا پیسٹ بنالیں، پھر اس میں لیموں شامل کر کے خوب اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا کر رکھ دیں۔

    اب ان ٹکڑوں کو مصالحے کے باقی پیسٹ کے ساتھ تیل میں ڈال کر تل لیں۔

    باسمتی چاول کو کچھ دیر تک پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر ابال لیں۔

    ایک دیگچی میں چاول اور مچھلی کو تہ در تہ لگائیں اور 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

    مزیدار مچھلی بریانی تیار ہے، ہری مرچ اور دھنیہ ڈال لیں اور پودینے کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

  • مزیدار زنگر برگر گھر پر بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار زنگر برگر گھر پر بنانے کی آسان ترکیب

    بچوں کو زنگر برگر کھانا بے حد پسند ہوتا ہے اور بعض بڑے بھی اس کے شوقین ہوتے ہیں۔ ان کی تسکین طبع کے لیے آپ مزیدار زنگر برگر گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں۔

    اجزا

    چکن فلے، بریسٹ بون لیس ٹکڑے: آدھا کلو

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    مسٹرڈ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    چائنیز سالٹ (اجینو موتو): ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ویسٹر شائر ساس: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: حسب ضرورت

    بیٹر کے لیے

    میدہ: 2 چائے کے چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    انڈا: 1 عدد

    چاول کا آٹا: 2 کھانے کے چمچ

    ٹھنڈا پانی: حسب ضرورت

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    کوٹنگ کے لیے

    کارن فلیکس: 1 کپ

    بریڈ کرمبز: 1 کپ

    چپس: 1 کپ

    بن: حسب ضرورت

    مایونیز: حسب ضرورت

    سلاد کے پتے: حسب ضرورت

    چیز سلائس: حسب ضرورت

    ترکیب

    چکن کو تمام مصالحوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لیے میری نیٹ کرلیں۔

    بیٹر کے لیے: بیٹر کے تمام اجزا کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔

    کوٹنگ کےلئے: کوٹنگ کے تمام اجزا کو آپس میں مکس کر دیں۔

    میری نیٹ کیے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں۔

    اب اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

    بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔

    پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔

    چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

  • مزیدار قیمہ بھری ہری مرچیں کھانے کا لطف دوبالا کردیں گی

    مزیدار قیمہ بھری ہری مرچیں کھانے کا لطف دوبالا کردیں گی

    مصالحے والی ہری مرچ ہر کھانے کو لذیذ بنا دیتی ہیں۔ آج ہم آپ کو قیمہ بھری ہری مرچیں بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    بڑی ہری مرچیں: 4 عدد

    تیل: ڈیڑھ پاؤ

    پیاز: 3 چھٹانک

    لہسن: 12 جوے

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ادرک: 1 چھوٹی گانٹھ

    ہرا دھنیا، پودینہ: چند پتے

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا سا کاٹ لیں۔

    قیمہ، مصالحہ، پیاز، لہسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔

    اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہرا مصالحہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔

    فرائی پین میں تیل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔

    تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پر چھوڑ دیں۔

    پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ گرم گرم مرچیں دال چاول یا سادے کھانے کے ساتھ نہایت لذیذ معلوم ہوں گی۔

  • آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

    آج کھانے میں مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنائیں

    بریانی برصغیر پاک و ہند کے دسترخوان کا لازمی جز ہے۔ ایسا نا ممکن ہے کہ کسی کے سامنے بریانی پیش کی جائے اور وہ ذوق و شوق سے اسے نہ کھائے۔

    آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 2 کلو

    دہی: 1 کپ

    چاول: 2 کلو

    پیاز: 2 عدد

    ٹماٹر: 3 عدد

    ہری مرچ: 6 عدد

    لہسن: 3 جوئے

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    کڑی پتہ: 12 عدد

    پودینہ: 1 کپ

    نمک، لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    تیز پات: 2 پتے

    لونگ: 6 دانے

    دار چینی: 2 اسٹک

    آلو بخارا: 12 عدد

    تل: 1 کھانے کا چمچ

    خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے چاول میں تیز پات، لونگ اور دار چینی ڈال کر ابال لیں۔

    پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ، لہسن، ادرک، کڑی پتہ، نمک، لال مرچ، زیرہ، دھنیہ، گرم مصالحہ اور آلو بخارا ڈال کر بھونیں اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔

    اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر اوپر چاول ڈالیں، اس کے بعد پودینہ، ٹماٹر اور لہسن ڈالیں پھر دوبارہ قیمہ پھر چاول، ٹماٹر، لیموں، پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔

    گرما گرم مزیدار حیدر آبادی قیمہ بریانی تیار ہے۔