Tag: ترکیب

  • لذیذ ڈارک فج کیک تیار کریں

    لذیذ ڈارک فج کیک تیار کریں

    بچوں کو مختلف ذائقوں کے مزیدار کیکس کھانا بہت پسند ہوتا ہے۔ بڑے بھی کیک شوق سے کھاتے ہیں، تو کیوں نہ آج مزیدار سے ڈارک فج کیک سے سب کی تواضع کی جائے۔


    اجزا

    میدہ: 1 کپ

    بیکنگ سوڈا: 3 چوتھائی چائے کا چمچ

    چینی: نصف کپ

    پانی یا اورنج جوس: نصف کپ

    تیل: 4 کھانے کے چمچ

    اورنج زیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    فروسٹنگ کے لیے

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    کوکو پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

    گرم پانی: 3 سے 4 کھانے کے چمچ

    آئسنگ شوگر چھنی ہوئی: 1 کپ

    اورنج پیل: سجاوٹ کے لیے


    ترکیب

    میدہ، سوڈا اور کوکو پاؤڈر ساتھ چھان کر اس میں چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اوپر سے تیل، سرکہ اور پانی ڈال کر جلدی سے پھینٹ کر گریس اور لائن کیے ہوئے 8 انچ کے ٹن میں ڈال کر 25 منٹ کے لیے 180 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔

    بیکنگ کے بعد پوری طرح ٹھنڈا کرلیں اور پھر کیک کو سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار چیز نان جو ہر کھانے کا لطف دوبالا کردیں

    مزیدار چیز نان جو ہر کھانے کا لطف دوبالا کردیں

    کھانا چاہے جو بھی پکایا جائے، اگر مناسب نمک مرچ کے ساتھ ہو اور سجاوٹ کے ساتھ خوش رنگ بھی ہو تو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو چیز نان بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو ہر کھانے کا لطف دوبالا کردیں گے۔


    اجزا

    میدہ: 300 گرام

    دہی: 1 کپ

    زیتون کا تیل: 1 کھانے کا چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    نمک: چٹکی بھر

    چیڈر چیز (کدوکش کیا ہوا): 1 کپ


    ترکیب

    ایک پیالے میں میدہ، دہی، زیتون کا تیل، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملا کر اچھی طرح سے گوندھ لیں۔

    آٹے کو دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    پھر آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔

    اب پیڑے بیل کر درمیان میں ایک کپ چیز ڈال دیں اور دوبارہ رول کریں۔

    پھر آٹے کے پتلے نان بنا کر فرائنگ پین میں 3 منٹ کے لیے دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔

    مزیدار چیز نان تیار ہیں کھانے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار چکن تکہ سموسے بنانے کی ترکیب

    مزیدار چکن تکہ سموسے بنانے کی ترکیب

    شام کی چائے کے ساتھ کچھ ہلکا پھلکا کھانا چائے کا لطف دوبالا کردیتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ مزیدار چکن تکہ سموسے بنانے کی ترکیب بنا رہے ہیں۔


    اجزا

    چکن بریسٹ: 2 عدد

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    تکہ مصالحہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    سموسہ پٹی: 10 عدد

    انڈہ پھینٹا ہوا: 1 عدد

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ضرورت


    ترکیب

    چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

    ایک پین میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔

    اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کر کے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزا بھی شامل کردیں۔

    پھر سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔

    گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سموسے سنہرے ہو جائیں۔

    کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار ہرے مصالحے کی بریانی بنائیں

    آج کھانے میں مزیدار ہرے مصالحے کی بریانی بنائیں

    بریانی ایک ایسی ڈش ہے جو تقریباً ہر شخص کو پسند ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو بریانی کی منفرد ڈش ہرے مصالحے کی بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    گوشت: 1 کلو

    چاول: 1 کلو

    ادرک لہسن پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    پیاز، باریک کٹی ہوئی: 12 سے 15 عدد

    ہرا دھنیہ، باریک کٹا ہوا: 1 گٹھی

    کالی مرچ، موٹی کٹی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    ثابت گرم مصالحہ:2 کھانے کے چمچ

    دہی پھینٹا ہوا: 2 پیالی

    زردے کا رنگ: 1 چٹکی

    دودھ: آدھی پیالی

    کیوڑہ ایسنس: چند قطرے

    گھی: 1 پیالی


    ترکیب

    دیگچی میں گوشت ڈال کر اس میں ادرک لہسن، پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیہ، پودینہ اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔

    دہی میں کالی مرچ اور نمک ملا لیں۔ گوشت کو چولہے سے اتار کر دہی اور گھی ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    چاولوں کو گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل گلنے سے 3 سے 4 منٹ پہلے) ابال لیں۔ اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر زائد پانی نکال لیں۔

    بڑے سائز کی دیگچی میں گوشت کو پھیلا کر رکھیں اور اوپر ابلے ہوئے چاول ڈال دیں۔

    زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس دودھ میں ملا کر چاولوں پر چھڑک دیں۔ چاول ڈھک کر گرم توے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    مزے دار ہرے مصالحے کی بریانی تیار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لذیذ پشاوری آئس کریم گھر پر بنائیں

    لذیذ پشاوری آئس کریم گھر پر بنائیں

    گرمیوں کے موسم میں گرمی بھگانے کا سب سے آسان حل آئسکریم سے لطف اندوز ہونا ہے۔ پشاوری آئسکریم ایسی آئسکریم ہے جو نہایت مقبول اور شوق سے کھائی جاتی ہے۔

    اسے گھر میں بنانا بھی بے حد آسان ہے۔


    اجزا

    تازہ کریم: نصف لیٹر

    تازہ دودھ: نصف کلو

    ونیلا ایسنس: چند قطرے

    چینی: 1 پیالی

    کیوڑہ: 1 کھانے کا چمچ

    پستے چوپ کیے ہوئے: 6 عدد

    جیلٹن پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

    کارن فلور: ایک کھانے کا چمچ


    ترکیب

    سب سے پہلے دیگچی میں دودھ ابالیں اور چینی ملالیں۔

    کارن فلور کو پانی میں گھول لیں۔

    دودھ میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کارن فلور ملائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

    جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں باقی تمام اجزا شامل کر کے خوب اچھی طرح سے ملائیں اور پھر ایئر ٹائٹ ڈبے میں نکال کر فریزر میں رکھ دیں۔

    آئسکریم اچھی طرح سے جم جائے تو پیالوں میں نکال کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار چاکلیٹ ٹرائفل بنانے کی ترکیب

    مزیدار چاکلیٹ ٹرائفل بنانے کی ترکیب

    چاکلیٹ بچوں اور بڑوں دونوں کو یکساں طور پر پسند ہوتی ہے، اور صحت کے لیے بے حد فائدہ مند بھی ہے۔

    آج چاکلیٹ کو کچھ مختلف طریقے سے مزید مزیدار بنا کر چاکلیٹ ٹرائفل کی صورت میں پیش کریں۔


    اجزا

    چاکلیٹ: 100 گرام

    کریم: 1 کپ

    کوکو پاؤڈر: حسب ضرورت

    ڈرائی فروٹ: حسب ضرورت

    بمبو اسٹک: حسب ضرورت

    کلر کینڈیز: حسب ضرورت

    ٹرموپول شیٹ: حسب ضرورت

    ایڈیبل چاکلیٹ فلاور: حسب ضرورت


    ترکیب

    سب سے پہلے چاکلیٹ کو ڈبل بوائلر میں ڈال کر پگھلا لیں۔

    اس کے بعد اس میں کریم ڈال کر مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    اب اسے کوکو پاؤڈر میں کوٹ کر کے ہاتھوں کی مدد سے بالز بنالیں۔

    اب ڈرائی فروٹس یا کلر کینڈیز میں کوٹ کر کے ٹرموپول شیٹ پر رکھ دیں۔

    پھر ایڈیبل چاکلیٹ فلاور سے گارنش کر کے فریج میں جمنے کے لیے رکھ دیں۔

    آدھے سے 1 گھنٹے کے بعد نکال کر بمبو اسٹکس پر لگا کر یا ایسے ہی سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کھانے میں مشہور حیدر آبادی ڈش دالچہ بنائیں

    آج کھانے میں مشہور حیدر آبادی ڈش دالچہ بنائیں

    دال اور گوشت کی مزیدار ڈش کو عام طور پر دال گوشت ہی کہا جاتا ہے تاہم حیدر آباد میں اس ڈش کو ایک خاص طریقے سے پکایا جاتا ہے جس کے بعد اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    اس مشہور حیدر آباد ڈش کو دالچہ کہا جاتا ہے۔ آئیں آج اس کو بنانے کی ترکیب جانیں۔


    اجزا

    ارہر کی دال: 1 کپ

    ٹماٹر: 2 عدد

    چنے کی دال: مٹھی بھر

    کھٹی پالک باریک کٹی ہوئی: 2 کپ

    لوکی (چوکور ٹکڑے کاٹ لیں): 250 گرام

    تیل: آدھا کپ

    ثابت گرم مصالحہ: کھانے کا چمچ

    پیاز: 1 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 3 عدد

    دہی: آدھا کپ

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    کڑی پتے: 15 عدد

    ہری مرچ: 4 عدد


    ترکیب

    ارہر کی دال کو ٹماٹر اور ایک کپ پانی کے ساتھ ابال کر پیس لیں۔

    الگ سے چنے کی دال کو حسب ضرورت پانی کے ساتھ اچھی طرح ابال لیں۔

    اس میں ارہر کی پسی ہوئی دال، کھٹی پالک اور کیوبز میں کٹی ہوئی لوکی شامل کر دیں۔

    ساتھ ہی اس میں 2 کپ پانی ڈال کر لوکی گل جانے تک پکالیں۔

    اب ایک الگ برتن میں تیل گرم کریں۔

    اس میں مکس ثابت گرم مصالحہ اور کٹی پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔

    اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور 3 عدد باریک کٹے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

    ٹماٹر گل جائیں تو دہی ڈال کر پانچ منٹ مزید فرائی کریں۔

    اب دال اور لوکی کا آمیزہ شامل کر کے دس منٹ تک پکائیں۔

    آخر میں ہرا دھنیہ، کڑی پتے اور ثابت ہری مرچ سے گارنش کرکے پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار والنٹ بریڈ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار والنٹ بریڈ بنانے کی ترکیب جانیں

    بعض افراد کو والنٹ بریڈ بہت پسند ہوتی ہے۔ یہ چترال کی روایتی شے ہے اور اسے آسانی سے گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔


    اجزا

    پانی: 1 کپ

    میدہ: 1 کلو

    مکھن: 200 گرام

    نمک: چٹکی بھر

    انڈا: 1 عدد

    خمیر: بریڈ کی تعداد سے حساب سے

    چینی: 1 کپ

    اخروٹ: 10 سے 12 عدد


    ترکیب

    سب سے پہلے میدے کو چھان لیں۔

    اب اس میں نمک اور مکھن ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

    ایک کپ نیم گرم پانی لے کر اس میں چینی اور خمیر ڈال دیں اور 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    اب میدے میں انڈا شامل کریں۔

    چینی اور خمیر والا پانی بھی اس میں شامل کر کے اچھی طرح گوندھ لیں اور 2 گھنٹے کے لیے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔

    جب آٹا پھول کر تین گنا ہوجائے تو اس کی ایک بڑی روٹی بنا کر اس میں پیس کر اخروٹ اور چٹکی بھر نمک ڈال کر ملا لیں۔

    روٹی کو دوبارہ سے گوندھ کر اسے پھر سے بیل لیں اور بیک کرلیں۔

    مزیدار والنٹ بریڈ تیار ہے۔

    ترکیب بشکریہ: گلناز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انڈے کا پراٹھا کھانا چاہیں گے؟

    انڈے کا پراٹھا کھانا چاہیں گے؟

    آلو یا مختلف سبزیوں کے پراٹھے بنانا تو عام بات ہے۔ آج ہم آپ کو انڈے کا پراٹھا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    گوندھا آٹا: 2 پراٹھوں کا

    انڈے: 2 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ہری مرچ: 3 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    سرخ مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    گھی: حسب ضرورت


    ترکیب

    ایک پیالے میں انڈے، پیاز، ہری مرچ (باریک کتر کے)، ہرا دھنیہ، زیرہ پاؤڈر، سرخ مرچ اور نمک مکس کرلیں۔

    پراٹھا بنانے کے لیے نان اسٹک توا استعمال کریں۔

    پراٹھا بنا کے توے پر ڈالیں پھر پلٹ کے اس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آھا مکسچر ڈال دیں۔

    تھوڑا سا گھی ڈال کے اسے پلٹ دیں۔

    دوسری طرف بھی گھی لگا کے پراٹھا تل لیں۔

    اسی طرح دوسرا پراٹھا بنالیں۔

    گرما گرم پراٹھا نوش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں

    اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں

    عید خوشیاں بانٹنے اور عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سے ملنے ملانے کا دن ہے۔ ایسے میں گھر آئے مہمانوں کی شاندار خاطر تواضع کرنا مشرقی روایات بھی ہیں اور عیدین کا لازمی حصہ بھی۔

    عید میں ایک ہی دن رہ گیا ہے اور اگر آپ نے ابھی تک طے نہیں کیا کہ کل ایسی کون سی ڈش بنائی جائے جسے کھا کر اہل خانہ بھی آپ کے سلیقے کے معترف ہوجائیں اور مہمان بھی آپ کے ذائقے کی داد دیے بنا نہ رہ پائیں، تو بے فکر ہوجائیں، کل کے مینیو میں مزیدار افغانی قورمہ کو سرفہرست بنا لیں۔

    اسے بنانا بھی بے حد آسان ہے، آئیں اس کی ترکیب جانیں۔


    اجزا

    بکرے کا گوشت (ابال لیں اور یخنی بنا لیں): آدھا کلو

    تیل: 1 چوتھائی کپ

    پیاز: 2 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ (پسی ہوئی): 1 چائے کا چمچ

    ثابت لال مرچ: 8 عدد

    دہی: 1 کپ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ


    ترکیب

    تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری کرلیں۔

    پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پسی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

    اس کے بعد گوشت کو یخنی، ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔

    اب اسے ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔

    آخر میں لیموں کا رس، کیوڑا اور گرم مصالحہ ڈال کر نکال لیں۔

    مزیدار افغانی قورمہ تیار ہے۔ گرما گرم سرو کریں اور مہمانوں سے داد پائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔