Tag: ترکیب

  • لذیذ گرین چکن بریانی بنانے کی ترکیب

    لذیذ گرین چکن بریانی بنانے کی ترکیب

    ماہ رمضان میں خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے پکوان بنائے جائیں جو اہل خانہ کی صحت کے لیے بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ ذائقہ دار بھی ہوں۔

    آج ہم آپ کو لذیذ گرین چکن بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چکن: 1 کلو

    چاول: 3 پاؤ

    دہی: 1 پاؤ

    تلی ہوئی پیاز: آدھا کپ

    لونگ: 5 عدد

    ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

    کالی مرچ: 10 عدد

    خشک دھنیہ: آدھا چائے کا چمچ

    زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

    سرخ مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: 1 گٹھی

    پودینہ: 1 گٹھی

    زردے کا رنگ: چٹکی بھر

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: حسب ضرورت


    ترکیب

    گرم تیل میں چکن اور لونگ فرائی کریں۔

    پھر نمک، دہی، سرخ مرچ، زیرہ، خشک دھنیہ اور کالی مرچ شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔

    اب ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑا سا مزید پکائیں اور چولہا بند کردیں۔

    پین میں چاولوں کی تہہ لگائیں، اس کے اوپر چکن اور پھر چاول کی مزید ایک تہہ لگائیں۔

    آخر میں سنہری تلی ہوئی پیاز اور زردہ رنگ چھڑک کر دم لگا دیں۔

    تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار کریمی مشروم چکن تیار کریں

    مزیدار کریمی مشروم چکن تیار کریں

    چکن کے بے شمار لذیذ پکوان تیار کیے جاتے ہیں جو روایتی اور علاقائی سے لے کر مغربی تک ہوسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مزیدار کریمی مشروم چکن بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔


    اجزا

    چکن بریسٹ کیوبز: 2 عدد

    تازہ پسی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

    تیل: 1 کھانے کا چمچ

    کٹی پیاز: 1 عدد

    کٹے مشروم: 1 کپ

    چکن کی یخنی: ایک چوتھائی کپ

    کریم: 2 کھانے کے چمچ

    کٹی ہوئی ہری پیاز: کھانے کے چمچ


    ترکیب

    ایک باﺅل میں 2 عدد چکن بریسٹ کیوبز، تازہ پسی کالی مرچ اور نمک اچھی طرح ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔

    ایک پین میں 1 کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے چکن کیوبز پکا کر براﺅن کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    پین میں 1 عدد کٹی ہوئی پیاز پکائیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

    اب اس میں 1 کپ کٹے مشروم شامل کریں۔

    پھر اس میں چکن کی یخنی شامل کر کے پکائیں۔

    جب یخنی آدھی رہ جائے تو اس میں 2 کھانے کے چمچ کریم اور 2 کھانے کے چمچ کٹی ہری پیاز شامل کردیں۔

    اب چکن کو واپس پین میں ڈال کر سوس اچھی طرح کوٹ کریں اور مزید 1 منٹ تک پکائیں۔

    مزیدار کریمی مشروم چکن تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیا آپ نے لیموں اور مکھن سے بنی یہ لذیذ شے کھائی ہے؟

    کیا آپ نے لیموں اور مکھن سے بنی یہ لذیذ شے کھائی ہے؟

    لیمن بار لیموں اور مکھن سے بنی ہوئی نہایت مزیدار بارز ہوتی ہیں جنہیں تیار کرنا بے حد آسان ہوتا ہے۔ اس کی آسان ترکیب جانیں۔


    اجزا

    مکھن: ایک ٹکیہ

    چینی: حسب ذائقہ

    آٹا: ایک پیالی

    انڈے: 4 عدد

    لیموں (جوس نکال لیں): ایک پیالی

    کھوپرا: تھوڑا سا


    ترکیب

    سب سے پہلے مکھن، چینی اور آٹے کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔

    اسے ایک ڈش میں پھیلا کر اس کی سطح ہموار کرلیں۔ اب اس آمیزے کو بیک کرلیں۔

    ایک اور پیالے میں مزید چینی اور آٹا لیں۔ اس میں انڈے شامل کرلیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

    اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اوپر سے لیموں کا جوس ڈالیں اور مزید مکس کریں۔

    اس آمیزے کو بیک کیے ہوئے آمیزے کے اوپر پھیلا دیں اور دوبارہ بیک کرلیں۔

    بیک ہوجانے کے بعد اس کے اوپر کھوپرا چھڑکیں۔ سخت آمیزے کو چوکور ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔

    مزیدار لیمن بار تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار مینگو کیک بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار مینگو کیک بنانے کی ترکیب جانیں

    آم موسم گرما کی سوغات ہے اور آم کے بغیر گرمیوں کا تصور نا ممکن ہے۔ پھلوں کے بادشاہ کا درجہ رکھنے والے اس پھل کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے جبکہ اس سے مختلف میٹھی ڈشز بھی بنائی جاتی ہیں۔

    آج ہم آپ کو مزیدار مینگو کیک بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    میدہ: 2 کپ

    چینی: 3 سے 4 کپ

    انڈے: 4 عدد

    مکھن: 1 کپ

    بیکنگ پاﺅڈر: 2 چائے کے چم

    مینگو چنکس: 1 کپ


    آئسنگ کے لیے

    بغیر نمک کا مکھن: 1 کپ

    آئسنگ شوگر: 2 کپ

    آم کی چٹنی: 4 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    میدے میں بیکنگ پاﺅڈر اور مینگو چنکس ڈال کر مکس کرلیں۔

    انڈے پھینٹ لیں یہاں تک کہ اچھی طرح کریمی ہوجائیں۔

    اب چینی ڈالیں اور مکس کرلیں۔

    اب مکھن ڈال کر مکس کریں۔

    اس کے بعد میدہ ڈال کر مکس کرنے کے بعد پین میں ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔

    تقریباً 40 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔

    آئسنگ کے تمام اجزا کو مکس کریں اور کیک پر آئسنگ کریں۔

    لذیذ مینگو کیک تیار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرمیوں کے روزوں میں ٹھنڈی مزیدار فروٹ چاٹ تیار کریں

    گرمیوں کے روزوں میں ٹھنڈی مزیدار فروٹ چاٹ تیار کریں

    رواں برس سخت گرمیوں میں آنے والے روزوں کے دوران سحر و افطار میں مائع اور ٹھنڈی چیزوں کا استعمال ضرورت بن چکا ہے تاکہ روزے کے دوران جسمانی توانائی بحال رکھی جاسکے۔

    جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے پھلوں کا استعمال بھی از حد ضروری ہے ایسے میں افطار میں تازہ پھلوں کی ٹھنڈی ٹھار چاٹ سے بہتر کوئی اور شے نہیں ہوسکتی۔

    فروٹ چاٹ کو مندرجہ ذیل دو مختلف انداز سے بنایا جاسکتا ہے۔


    قلفہ کریم فروٹ چاٹ

     

    اجزا

    قلفہ آئس کریم: نصف لیٹر

    فروٹ کاک ٹیل: 1 عدد

    کریم: 1 پیکٹ

    سرخ جیلی: 1 پیکٹ

    چینی پسی ہوئی: 4 کھانے کے چمچ

    بادام، پستے: 1 کپ باریک کٹے ہوئے

    ترکیب

    سب سے پہلے سرخ جیلی میں 2 کپ پانی ڈال کر پکالیں، اب اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے ٹکڑے کرلیں۔

    ایک برتن میں قلفہ آئس کریم، پسی چینی اور کریم مکس کرلیں۔

    اب اس میں فروٹ کاک ٹیل اور جیلی شامل کریں۔ اوپر بادام، پستے ڈال کر 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    قلفہ کریم فروٹ چاٹ تیار ہے۔


    کریم فروٹ چاٹ

    اجزا

    انگور: 1 کپ

    آڑو: 2 عدد کٹے ہوئے

    کیلے: 4 عدد

    امرود: 4 عدد کٹے ہوئے

    ابلے ہوئے چنے: 1 کپ

    فروٹ کاک ٹیل: 1 کین

    آلو: 1 عدد ابلا اور کٹا ہوا

    کریم: 2 پیکٹ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    کاسٹر شوگر: 4 کھانے کے چمچ

    چاٹ مصالحہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ترکیب

    ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل اور فروٹ کاک ٹیل ڈالیں۔ اس میں ابلے ہوئے چنے اور آلو مکس کریں۔

    اب ٹھنڈی کریم، کاسٹر شوگر، کالی مرچ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    اب فروٹ چاٹ کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیری کی مزیدار کھٹی میٹھی چٹنی بنائیں

    کیری کی مزیدار کھٹی میٹھی چٹنی بنائیں

    گرمیوں کے موسم میں آم آنے سے قبل کھٹی کیریاں سب ہی کو پسند ہوتی ہیں۔ کیری کو نمک مرچ کے ساتھ کھانے کے علاوہ  اس کی مزیدار چٹنی اور مربہ بھی بنایا جاتا ہے جو کھانے میں بے حد لذیذ لگتا ہے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو کیری کی مزیدار کھٹی میٹھی چٹنی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    کیری: آدھا کلو

    کارن سیرپ یا شوگر سیرپ: 1 پیالی

    پانی: 2 کپ

    ونیلا ایسنس: چند قطرے

    زردے کا رنگ: چند قطرے

    کلونجی: 1 چائے کا چمچ

    رائی دانہ: 1 چائے کا چمچ

    لیموں کا چھلکا (کرش): آدھا چائے کا چمچ


    ترکیب

    کیریوں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

    پین میں پانی گرم کر کے کیری کے ٹکڑوں کو ابال کر نرم کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    ایک الگ پین میں تیل لیں اور اس میں رائی دانہ اور کلونجی کڑکڑائیں۔

    پھر اس میں لیموں کا چھلکا ڈال کے مکس کریں۔ آنچ ہلکی کر دیں اور کارن سیرپ یا شوگر سیرپ، ونیلا ایسنس اور زردے کا رنگ شامل کر کے مکس کریں۔

    جب پکنے لگ جائے تو کیری ڈال کے آنچ تیز کر دیں اور اسے گاڑھا ہونے دیں۔

    گاڑھا ہونے کے بعد باؤل میں نکال کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیکڈ کارن چیز سینڈوچ بنانے کی ترکیب

    بیکڈ کارن چیز سینڈوچ بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذیذ سینڈوچ بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں۔ آج ہم کو کچھ منفرد طرح سے سینڈوچ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    پنیر اور مکئی کے دانوں کے ساتھ بیکڈ کارن چیز سینڈوچ یقیناً نہایت شوق سے کھائے جائیں گے اور آپ اپنے اہل خانہ سے بے تحاشہ داد وصول کریں گے۔


    اجزا

    بریڈ سلائسز: 8 عدد

    دودھ: دیڑھ کپ

    مکھن: 100 گرام

    چیڈر چیز: 1 کپ

    باریک کٹی شملہ مرچ: 1 کپ

    باریک کٹی پیاز: 1 عدد

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    کارن: 1 کپ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    چیز سلائس: 4 عدد

    تیل: 2 کھانے کے چمچ


    ترکیب

    پہلے 2 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے 1 عدد باریک کٹی پیاز کو سنہری کرلیں۔

    اب اس میں دودھ، کارن، کالی مرچ، نمک، شملہ مرچ، چیڈر چیز اور مکھن ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

    آٹھ عدد بریڈ سلائسز لے کر ان میں کارن کی فلنگ کریں۔

    اوپر دوسرا پیس رکھ کر 4 عدد چیز سلائس رکھ دیں۔

    اس کے بعد ٹرے کو اوون میں رکھ کر 10 سے 15 منٹ بیک کرلیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار چکن ڈونٹس بنائیں

    مزیدار چکن ڈونٹس بنائیں

    نمکین اور میٹھے ڈونٹس بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو لذیذ چکن ڈونٹس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    مرغی ابال کر پیس لیں: 1 کلو

    سفید زیرہ پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    انڈے: 3 عدد

    بیسن: 1 چائے کا چمچ

    پودینہ: 1 گڈی

    سرخ مرچ: 1 چائے کا چمچ

    میدہ: 1 پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    ہری مرچ: 5 عدد

    لہسن ادرک پیسٹ: 2 چائے کا چمچ

    تیل: حسب ضرورت

    بریڈ کرمز: حسب ضرورت


    ترکیب

    پودینہ اور ہری مرچ کو پیس لیں۔

    چکن کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچ، پودینہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں۔

    اب اس میں زیرہ، نمک، بیسن، سرخ مرچ اور ایک انڈا ڈال کر مکس کرلیں۔

    اب اس کے ڈونٹس بنا لیں، ایک گول ٹکیہ بنا کر اس کو درمیان میں انگلی سے دبا کر سوراخ کر لیں۔

    تیل گرم کر کے پہلے ڈونٹس کو خشک میدہ لگائیں پھر انڈا اور پھر کرمز لگا کر فرائی کر لیں۔

    سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیا آپ نے بگھارے بینگن کھائے ہیں؟

    کیا آپ نے بگھارے بینگن کھائے ہیں؟

    بگھارے بینگن حیدرآبادی ڈش ہے جسے سادے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔ اسے دال یا گوشت کی ڈش کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔

    یہ ڈش تقریبات میں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔

    آج ہم آپ کو اس کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    بینگن چھوٹے گول والے: 1 کلو گرام

    نمک: حسب ذائقہ

    بڑی پیاز: 1 عدد

    مونگ پھلی: 4 کھانے کے چمچ

    خشخاش اور تل 2، 2 کھانے کے چمچ

    ثابت دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    پسی ہوئی ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    گریوی بنانے کے لیے

    تیل: 1 پیالی

    ثابت لال مرچ: 6 سے 8 عدد

    سفید زیرہ، کلونجی، میتھی دانہ اور رائی: آدھا آدھا چائے کا چمچ

    کڑی پتے: چند عدد

    ہری مرچیں: 2 سے 3 عدد

    پسی ہوئی پیاز: 2 عدد

    پسا ہوا ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    پسا ہوا دھنیہ اور لال مرچ پاؤڈر: 1، 1 کھانے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    املی کا گودا: 1 پیالی


    ترکیب

    مونگ پھلی، خشخاش، تل، دھنیہ اور زیرے کو توے پر ہلکا سا بھون لیں۔

    پیاز کو چھلکے سمیت چھری یا کسی کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں۔

    پھر اسے چھیل کر بھنے ہوئے مصالحے، نمک، لال مرچ اور ہلدی ملا کر پیس لیں۔

    بینگن دھو کر خشک کرلیں اور ڈنڈی سے پکڑ کر مصالحہ بھرنے کے لیے پیچھے کراس کٹ لگائیں۔

    کٹے ہوئے حصے پر ایک چٹکی نمک چھڑک دیں اور اس کے بعد مصالحہ بھر دیں۔

    اچھی طرح دونوں ہاتھوں سے دبا دبا کر بند کر کے رکھ دیں۔

    گریوی بنانے کے لیے

    پین میں ایک پیالی کنولا آئل کو دو سے تین منٹ گرم کر کے ثابت لال مرچ، سفید زیرہ، رائی، میتھی دانہ، کلونجی، کڑی پتے اور ہری مرچیں ڈال دیں۔

    جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔

    اب ادرک لہسن، نمک، دھنیہ، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔

    جب تیل مصالحے سے الگ ہونے لگے تو بینگن ڈال کر آدھی پیالی پانی شامل کردیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں۔

    پھر املی کا گودا ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

    دم ہونے کے بعد چالوں کے ساتھ پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    پلاؤ بریانی کی نسبت کم مصالحوں والی ایسی ڈش ہے جس شوق سے کھایا جاتا ہے۔ پلاؤ کو مختلف مقامات پر علیحدہ طریقوں سے بنایا جاتا ہے جس سے اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چاول: 500 گرام

    گوشت: آدھا کلو

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 1 سے آدھا عدد

    کلونجی: 1 چٹکی

    دار چینی: 4 اسٹکس

    کالا زیرہ: 1 سے آدھا چائے کا چمچ

    لونگ: 6 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پسی سونف: 3 کھانے کے چمچ

    پسا دھنیہ: 3 کھانے کے چمچ

    دہی: 1 کپ

    دودھ: آدھا کپ

    کشمش: 1 کھانے کا چمچ

    پانی: آدھا جگ

    فوڈ کلر: 1 چٹکی

    ابلے انڈے: 3 عدد

    بادام: 10 عدد

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    تیل میں کچی پیاز، کلونجی، کالا زیرہ، لونگ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب گوشت، پسی سونف، پسا دھنیہ، دودھ، دہی اور کشمش ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب پانی شامل کریں۔

    ہلکا سا جوش آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں۔

    دم دینے سے پہلے دودھ اور دہی ایک پیالے میں ملائیں اور چٹکی بھر فوڈ کلر ڈال کر دم لگے ہوئے پلاؤ پر اوپر سے ڈال دیں۔

    تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر سنہری پیاز، بادام، کشمش اور ابلے انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔