Tag: ترکیب

  • مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز بنانے کی ترکیب

    مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز بنانے کی ترکیب

    ماہ رمضان میں افطار میں ایسی چیزیں کھانی ضروری ہیں جو ذائقہ دار بھی ہوں اور غذائیت بخش بھی تاکہ دن بھر کی توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    گاجر: 1 عدد

    شملہ مرچ: 1 عدد

    آلو: 1 عدد

    مٹر: 1 چوتھائی کپ

    انڈا: 1 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    چکن پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    میدہ: 1 چائے کا چمچ

    دودھ: 1 چوتھائی کپ

    پف پیسٹری: آدھا کلو

    ترکیب

    تمام چیزوں کو باریک کاٹ کر پین میں 3 کھانے کے چمچ آئل میں سبزی، نمک، کالی مرچ، چکن پاؤڈر اور میدہ ڈال کر بھونیں اور دودھ ڈل کر پیسٹ بنا لیں۔

    اب پف پیسٹری کو ابالیں اور گول کاٹ لیں، اس پر سبزی رکھیں اور بند کرنے کے لیے اس کے کناروں پر کانٹے کی مدد سے دبا لیں۔

    اوپر سے انڈا لگائیں اور بیک کرلیں۔

    مزیدار ویجی ٹیبل پیٹیز تیار ہیں۔

  • مزیدار پیزا رول بنانے کی ترکیب

    مزیدار پیزا رول بنانے کی ترکیب

    پیزا بچوں اور عموماً بڑوں کو بھی بے حد پسند ہوتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں پیزا میں جدت پیدا کر کے اسے نئے انداز سے پیش کیا گیا جیسے پیزا فرائز اور پیزا پراٹھا وغیرہ۔

    آج ہم آپ کو پیزا رول بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بون لیس چکن: 1 کپ

    شملہ مرچ: چوتھائی کپ

    پیاز: چوتھائی کپ

    ٹماٹر: چوتھائی کپ

    زیتون: 8 عدد

    موزریلا چیز: 1 کپ

    لہسن کا جوس: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    پیپریکا: آدھا چائے کا چمچ

    اوریگانو: 1 چائے کا چمچ

    کیچپ: 1 کپ

    روٹی کے لیے

    میدہ: 2 کپ

    خمیر: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    پسی ہوئی چینی: 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر کو سلائس میں چوپ کر لیں۔

    چکن کو بھی چھوٹے چھوٹے پیسز میں کاٹ لیں۔

    پتیلی میں 4 کھانے کے چمچ تیل میں چکن، نمک، کالی مرچ، پیپریکا اور اوریگانو شامل کر کے مکس کریں۔

    پھر پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، زیتون اور چیز ڈال کر مکس کریں۔

    میدے میں خمیر، نمک، چینی اور ڈال کر گوندھ لیں اور 25 منٹ بعد روٹی بنا لیں۔

    روٹی پر کیچپ لگا کر چکن رکھیں اور رول بنا لیں۔

  • افطار کے لیے مزیدار قیمے کی کچوریاں بنائیں

    افطار کے لیے مزیدار قیمے کی کچوریاں بنائیں

    ماہ رمضان میں افطار میں ایسی چیزیں کھانی ضروری ہیں جو ذائقہ دار بھی ہوں اور غذائیت بخش بھی تاکہ دن بھر کی توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار قیمے کی کچوریاں بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    پیاز آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی: 2 عدد درمیانی

    ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    ثابت دھنیا: 1 کھانے کا چمچ

    کالی مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: 1 گٹھی

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    میدہ: 1 کلو

    میٹھا سوڈا: 1 چائے کا چمچ

    اجوائن: آدھا چائے کا چمچ

    گھی: تلنے کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے میدے میں نمک٬ میٹھا سوڈا، اجوائن اور 4 کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 8 سے 10 منٹ تک اچھی طرح گوندھیں، پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ تک گرم کریں، قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا پانی خشک ہو جائے۔

    اب ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر 2 سے 3 منٹ بھون لیں۔

    چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں، ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کریں، دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔

    گرم گھی میں سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔

    کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال کر کیچپ اور چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

  • افطار کے لیے چکن چیز پراٹھا تیار کریں

    افطار کے لیے چکن چیز پراٹھا تیار کریں

    ماہ رمضان میں افطار میں ایسی چیزیں کھانی ضروری ہیں جو ذائقہ دار بھی ہوں اور غذائیت بخش بھی تاکہ دن بھر کی توانائی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو چکن چیز پراٹھا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    ڈو بنانے کے اجزا

    گندم کا آٹا: 2 کپ

    نمک: 1 چٹکی

    کھانے کا تیل: حسب ضرورت

    نیم گرم دودھ: حسب ضرورت

    چکن فلنگ کے اجزا

    ابلی ہوئی چکن کے ریشے: 300 گرام

    ہری مرچ چوپ کی ہوئی: 2 عدد

    نمک: حسب ضرورت

    گرم مصالحہ: 1 چوتھائی کھانے کا چمچ

    پیاز: 1 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: آدھا کھانے کا چمچ

    لال مرچ کٹی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: آدھا کھانے کا چمچ

    چیڈر چیز کدوکش کیا ہوا، 4 کھانے کے چمچ

    موزریلا چیز کدوکش کیا ہوا: 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    ایک برتن میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے لیں، اس میں ہری مرچ، نمک، گرم مصالحہ، پیاز، ہرا دھنیہ، دھنیہ پاؤڈر، لال مرچ کٹی ہوئی اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

    ایک برتن میں آٹا لیں اس میں نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر ملا لیں۔

    اب اس میں دودھ ڈال کر گوندھ لیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    اس کا پیڑا بنا کر بیل لیں۔

    تیار کی ہوئی چکن فلنگ ڈال کر پھیلا دیں۔

    اب اس میں موزریلا چیز اور چیڈر چیز ڈال دیں۔

    ایک اور پیڑا بیل کر اس کو بند کر دیں۔

    توے پر ڈال کر پکا لیں۔

    مزے دار چکن چیز پراٹھا تیار ہے۔

  • مزیدار پشاوری کڑاہی بنانے کا طریقہ

    مزیدار پشاوری کڑاہی بنانے کا طریقہ

    کڑاہی ویسے تو سب ہی کو پسند ہوتی ہے لیکن کڑاہی میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اسے اور بھی ذائقہ دار بنایا جاسکتا ہے۔

    آج آپ کو پشاوری کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے جو بے حد آسان ہے۔

    اجزا

    مرغی کا گوشت: 1 کلو

    ٹماٹر: 5 عدد

    ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی): 5 عدد

    زیرہ سفوف: 1 چمچ

    میتھی سفوف: 1 چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چمچ

    تازہ ہرا دھنیا: حسب ذائقہ

    سرخ مرچ: 2 چمچ

    نمک: آدھا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چمچ

    تیل: ایک چوتھائی کپ

    ترکیب

    ایک پین میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن ڈال کر بھون لیں، یہاں تک کہ وہ سنہری ہو جائے۔

    اب اس میں چکن شامل کر دیں، تھوڑا سا اس کو بھون لیں، جب گوشت کا رنگ سفید ہو جائے تو سرخ مرچ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔

    اب آدھا کپ پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھکن سے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

    جب چکن آدھا گل جائے تو دہی، ہری مرچ، اور پسا ہوا زیرہ شامل کر دیں اور ایک بار پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    تھوڑی دیر بعد ڈھکن ہٹا دیں اور آنچ تیز کر کے گوشت کو خوب بھونیں۔

    اس میں مزید آدھا کپ پانی شامل کر دیں۔

    مصالحے کو اس وقت تک بھونیں جب تک مصالحہ اور گوشت یکجان نہ ہو جائیں، اب اس میں گرم مصالحہ اور میتھی سفوف شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکائیں اور آنچ ہلکی کر کے ڈھک دیں۔

    سرو کرنے سے پہلے تازہ ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

  • شکر قندی کا مزیدار حلوہ بنانا بے حد آسان

    شکر قندی کا مزیدار حلوہ بنانا بے حد آسان

    شکر قندی کھانے میں لذیذ، زود ہضم اور فائدہ مند شے ہے، اسے ابال کر بھی کھایا جاتا ہے جبکہ مختلف طریقوں سے پکایا بھی جاسکتا ہے۔

    آج ہم آپ کو اس کا حلوہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    شکر قندی: 500 گرام

    گھی: 250 ملی لیٹر

    چینی: 500 گرام

    سبز الائچی: 6 عدد

    ناریل کترا ہوا: 100 گرام

    دودھ: 1 لیٹر

    بادام کی گری: 50 گرام

    پستہ: 20 گرام

    کیوڑا: 1 بڑا چمچ

    ترکیب

    شکر قندی کو دھو کر ابال لیں، گل جائے تو چھلکا اتار کر اور ریشہ نکال کر پیس لیں۔

    ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں، اس میں سبز الائچی کے دانے بھون لیں، اب ناریل ڈال دیں اور بادامی رنگ ہونے تک بھونیں۔

    پسی ہوئی شکر قندی بھی بھون لیں۔

    اب اس میں دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیں اور بھونتے جائیں، دودھ خشک ہو جائے تو چینی ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

    ہلکی آنچ پر رکھیں، پانی خشک ہو جائے اور شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے تو بادام اور پستہ ڈال دیں۔

    حلوہ گاڑھا ہونے اور خوشبو آنے پر کیوڑا ڈال کر اتار لیں۔

    چند منٹ کے لیے ڈھکا رہنے دیں، اس کے بعد پلیٹ میں حلوہ نکال کر اس پر چاندی کے ورق لگائیں۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر حلوے پر چھڑک دیں۔

  • مزیدار مدراسی ہانڈی گھر میں بنانا بے حد آسان

    مزیدار مدراسی ہانڈی گھر میں بنانا بے حد آسان

    ہر علاقے کے کچھ مخصوص پکوان ہوتے ہیں جو مقامی مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکائے جاتے ہیں۔ یہ منفرد انداز اور مصالحے اس پکوان کو ایک منفرد ذائقہ دیتے ہیں اور اس علاقے کی پہچان بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ڈش بیف مدراسی ہانڈی بھی ہے جو ہندوستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس ڈش کو آپ گھر میں بھی بناسکتے ہیں۔

    اجزا

    گوشت: آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

    پیاز: 1 عدد درمیانی

    ٹماٹر: 8 سے 10 عدد

    ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

    ثابت لال مرچیں: 3 سے 4 عدد

    کٹی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    پسی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    دھنیہ پسا ہوا: آدھا چائے کا چمچ

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    فریش کریم: 1 پیالی

    ہری مرچیں: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: آدھی گڈی

    تیل: آدھی پیالی

    ترکیب

    سب سے پہلے پیاز کو ابال کر پیس لیں اور ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔ گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اسے کارن فلور، نمک اور انڈے کی سفیدی کے ساتھ میری نیٹ کر کے رکھ لیں۔

    پین میں 2 کھانے کے چمچہ تیل میں ثابت کالی مرچیں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن اور پیاز کو اچھی طرح بھونیں۔

    پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچیں، کالی مرچ اور پسا ہوا دھنیہ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔

    اب اس میں بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    تیل میں میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو سنہرا فرائی کر لیں اور اسے مصالحے کے مکسچر میں ڈال دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

    گوشت گلنے پر ثابت لال مرچوں کو تیل میں فرائی کر کے اوپر سے تڑکہ لگا دیں۔ کریم ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ چھڑک دیں۔

    گرم گرم ڈش میں نکال کر بیف مدراسی ہانڈی کو حسب پسند چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

  • کریمی گرین چکن بنانے کی ترکیب

    کریمی گرین چکن بنانے کی ترکیب

    آپ نے گرین کڑاہی کھائی ہوگی، اس میں ہرا مصالحہ شامل کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسی گرین کڑاہی کو نئے طریقے سے تیار کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    کریمی گرین چکن بنانے کی ترکیب

    اجزا

    مرغی: 1 کلو

    دہی: 1 پاؤ

    پیاز (چوپ کی ہوئی): 2 عدد

    ہرا دھنیا اور پودینہ: 1 گٹھی

    ہری مرچ (پیس لیں): 10 سے 12 عدد

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    سفید زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    فریش کریم: 1 پیکٹ

    تیل: 1 کپ

    ترکیب

    نمک، ادرک، لہسن اور دہی مکس کر کے مرغی پر لگا دیں،

    دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز سنہری کر لیں۔

    مرغی ڈال کر بغیر پانی کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    پانی خشک ہونے پر ہرا مصالحہ، زیرہ، کالی مرچ ڈال کر 2 سے 3 منٹ تک بھون لیں۔

    نصف کپ پانی اور نصف کپ فریش کریم ڈال کر 5 سے 6 منٹ تک پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    سرو کرتے ہوئے فریش کریم ڈال کر نان، چپاتی یا چاول کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

  • ’کرونا وڑا‘ کی ترکیب نے لوگوں کو پریشان کردیا

    ’کرونا وڑا‘ کی ترکیب نے لوگوں کو پریشان کردیا

    گزشتہ 2 سال سے دنیا کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم یہ مشکل وقت کچھ لوگوں کے لیے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی بنا ہے۔

    ایسی ہی ایک بھارتی خاتون نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کرتے ہوئے کرونا وڑے بنا لیے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون چاول کے آٹے میں مختلف مصالحہ جات ملا کر وڑے تیار کر رہی ہیں۔

    آخری مرحلے میں وہ ایک حیران کن طریقہ اپناتے ہوئے تیار شدہ وڑوں کو بھیگے ہوئے چاولوں میں بھگوتی ہیں اور انہیں بھاپ سے پکاتی ہیں، پکنے کے بعد بالکل کرونا وائرس کی شکل جیسے وڑے سامنے آتے ہیں۔

    ٹویٹر پر ان خاتون کی تخلیقی صلاحیت پر انہیں بے حد داد دی گئی، لوگوں نے ان کرونا وڑوں کو لذیذ قرار دیتے ہوئے انہیں کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ایک شخص نے لکھا کہ جب زندگی آپ کو کرونا دے تو اس کے کرونا وڑے بنالیں۔

    اس سے قبل بھی کرونا وائرس کی نسبت سے کئی کھانے تیار کیے جاچکے ہیں، مغربی بنگال میں ایک حلوائی نے وائرس کی ہمشکل مٹھائی تیار کی تھی جبکہ ویت نام میں ایک ریستوران نے بھی کرونا برگر فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔

  • مزیدار بلتی فش بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار بلتی فش بنانے کی آسان ترکیب

    موسم سرما میں مچھلی کا استعمال زیادہ ہوجاتا ہے جسے مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتا ہے، آج آپ کو ناریل کے دودھ اور تیکھے مصالحوں میں بنی مچھلی کی منفرد ڈش کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

    اس ڈش کا نام بلتی فش ہے جسے چاول یا چپاتی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔

    اجزا

    مچھلی کے ٹکڑے: 500 گرام

    کوکونٹ ملک: 2 کپ

    پیاز کٹی ہوئی: 1 عدد

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    سفید مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    تھائی لال مرچ کٹی ہوئی: 2 عدد

    لال مرچ پسی ہوئ: 1 چائے کا چمچ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

    دھنیہ: سجاوٹ کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔

    اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے ڈالیں اور مکس کریں۔

    ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔

    اب اس میں کٹی ہوئی لال مرچ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی سفید مرچ اور تھائی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    کوکونٹ ملک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

    آخر میں پسی ہوئی لال مرچ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈھانپ کر 8 سے 10 منٹ تک دم دیں۔

    ایک لیموں کاٹ کر اس پر نچوڑیں اور تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیہ چھڑکیں۔

    مزیدار بلتی فش تیار ہے۔