Tag: ترکیب

  • مزیدار بنگالی فش بنانے کی ترکیب

    مزیدار بنگالی فش بنانے کی ترکیب

    آج افطار میں اپنے گھر والوں، رشتہ داروں اور احباب کی تواضع دوسرے لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں کے ساتھ گرما گرم اور لذیذ بنگالی فش سے کریں۔

    :بنگالی فش بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    فش فلے: آدھا کلو

    کوکونٹ ملک: 1 کپ

    درمیانی پیاز: 1 عدد

    ہری مرچ: 5 عدد

    کڑی پتے: چند عدد

    تیل: چوتھائی کپ

    اجوائن: آدھ چائے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    کھڑا گرم مصالحہ: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذائقہ

    :ترکیب

    پہلے آدھ کلو فش فلے کو چھوٹے کیوب میں کاٹ کر ایک پین میں تھوڑے سے تیل کے ساتھ فرائی کر کے رکھ دیں۔

    اس کے بعد ایک کڑاہی میں چوتھائی کپ تیل شامل کر کے ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز گولڈن کرلیں۔

    ساتھ میں حسب ضرورت کھڑا گرم مصالحہ، چند کڑی پتے، 2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، حسب ذائقہ نمک اور آدھ چائے کا چمچ اجوائن شامل کردیں۔

    جب پیاز گولڈن ہوجائے تو اس میں 5 عدد ہری مرچوں کا پیسٹ اور ایک پیالی کوکونٹ شامل کرلیں۔

    جب وہ پکنا شروع ہوجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کر کے اتنا پکائیں کہ کوکونٹ ملک تھوڑا سا گاڑھا ہوجائے۔

    آخر میں مزیدار بنگالی فش سرو کریں۔

  • مزیدار کڑاہی کباب تیار کریں

    مزیدار کڑاہی کباب تیار کریں

    بارش کا موسم ہے اور رمضان بھی، تو آج افطار میں کڑاہی کباب بنایئے اور اپنے گھر والوں سے داد وصول کیجیئے۔

    :کڑاہی کباب بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    ہرا دھنیا: آدھی گڈی

    ادرک، لہسن: 1 چائے کا چمچ

    کارن فلور: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ

    ہری مرچ: 2 عدد

    ڈبل روٹی کا توس: 1 عدد

    :ترکیب

    قیمے کو صاف کر کے اس میں ہرا دھنیہ، ادرک، لہسن، کارن فلور، نمک، دھنیہ، بیکنگ پاؤڈر، زیرہ، گرم مصالحہ، ہری مرچ، پیاز اور ڈبل روٹی کے توس کو اچھی طرح ملا لیں۔

    اس کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    اب اس آمیزے کے لمبے لمبے کباب بنالیں اور تل لیں۔

    :کری بنانے کے لیے

    پیاز کو تل لیں۔

    پھر اس میں ادرک لہسن تلے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچیں شامل کریں۔

    اس کے بعد اس میں تلے ہوئے کباب شامل کر کے دم پر رکھیں۔

    آخر میں ہرا دھنیہ چھڑک کر پیش کریں۔

  • مزیدار ہاٹ ونگز بنانے کی ترکیب

    مزیدار ہاٹ ونگز بنانے کی ترکیب

    آج افطار میں اپنے گھر والوں، رشتہ داروں اور احباب کی تواضع دیگر لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں کے ساتھ گرما گرم ونگز سے کریں۔

    :ہاٹ ونگز بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    چکن ونگز: 1 یا 2 کلو

    ادرک کا پیسٹ: 2 چمچ

    سفید آٹا: 2 چمچ

    کارن فلور: 3 چمچ

    تیل: 2 چمچ

    انڈہ: 1 عدد

    لیموں کا رس: 2 چمچ

    ہلدی: آدھا چمچ

    لال مرچ: 1 چمچ

    زیرہ: 1 چمچ

    تیل: 2 چمچ

    ناریل پاؤڈر: 1 چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    :ترکیب

    چکن ونگز کو 2 چمچ لیموں کے رس، لہسن ادرک کے پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک میں ملائیں۔

    اب اس چکن کو لال مرچ، زیرہ، ہلدی، اور لال مرچ پاؤڈر میں ملائیں۔

    انڈے، کارن فلور، سفید آٹا، تیل اور ناریل پاؤڈر سے بنائے گئے آمیزہ میں ملائیں اور تیل میں تلیں جب تک رنگ سنہرا نہ ہوجائے۔

    مزیدار ہاٹ ونگز کھانے کے لیے تیار ہیں۔

  • مزیدار خستہ شاہی ٹکڑے تیار کریں

    مزیدار خستہ شاہی ٹکڑے تیار کریں

    شاہی ٹکڑے بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم کو مزیدار شاہی ٹکڑے تیار کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

    :خستہ شاہی ٹکڑے بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    بریڈ سلائسز: 8 عدد

    کنڈینسڈ ملک: 397 گرام

    کارن فلور: 1 کھانے کا چمچ

    چینی: آدھا کھانے کاچمچ

    بادام: 15 عدد باریک کٹے ہوئے

    چھوٹی الائچی: 4 عدد باریک کچلی ہوئی

    گھی: حسب ضرورت

    :ترکیب

    سب سے پہلے گھی گرم کریں۔

    جب گرم ہوجائے تو سلائس ڈیپ فرائی کر لیں، جب گولڈن ہوجائیں تو نکال کر پیپر پر پھیلا دیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔

    ایک فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کریں۔

    دودھ، کارن فلور، الائچی اور چینی ملا کر فرائنگ پین میں ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔

    جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔

    اب یہ آمیزہ فرائی کیے ہوئے سلائسز کے اوپر لگا کر درمیان میں سے 2 ٹکڑے کر لیں یا کسی گول کٹر سے کاٹ لیں۔

    ان کو گول، چوکور یا لمبائی میں اپنی پسند کے مطابق کاٹ سکتے ہیں۔

    اوپر سے بادام چھڑک دیں اور خوبصورت ڈش میں سجا کر پیش کریں۔

    مزیدار خستہ شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔