Tag: ترکیب

  • مزیدار سزلر برگر گھر میں بنانے کا طریقہ

    مزیدار سزلر برگر گھر میں بنانے کا طریقہ

    برگر بچوں کی پسندیدہ ڈش ہے اور اگر برگر گھر میں بنا لیا جائے تو بچوں کی عید ہوجاتی ہے، آج ہم آپ کو مزیدار سزلر برگر بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    سب سے پہلے برگر کا کباب بنائیں۔

    اس کے لیے ڈیڑھ سو گرام بیف کا قیمہ لیں، اس میں پیاز، ادرک لہسن، سبز مرچ، لال مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور فجیتا مصالحہ ملا کر کباب تیار کرلیں۔

    ان کی تیاری کا ٹائم صرف 5 منٹ ہے۔

    اب برگر میں شامل کرنے کے لیے سوس بنائیں۔ مایونیز، چلی سوس، سرخ مرچ پاؤڈر، سویا سوس، باربی کیو سوس اور مسٹرڈ پیسٹ ملا کر سوس تیار کرلیں۔

    کالے تل والے بن لیں، ان پر پہلے سے تیار شدہ سوس ڈالیں، اس کے بعد چلی سوس ڈالیں، سلاد پتہ، ٹماٹر اور کھیرے کے قتلے رکھیں، اس کے بعد کباب رکھ دیں۔

    مزیدار سزلر برگر تیار ہیں۔

  • 5 منٹ میں مزیدار سویاں بنانے کی جھٹ پٹ ترکیب

    5 منٹ میں مزیدار سویاں بنانے کی جھٹ پٹ ترکیب

    میٹھی سویاں عید کے علاوہ بھی کسی بھی موقع پر کھائی جاسکتی ہیں اور یہ دستر خوان کی رونق میں اضافہ کردیتی ہیں، آج ہم آپ کو نہایت مختصر سے وقت میں مزیدار سویاں بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    سویاں: 1 پیکٹ

    دیسی گھی: 2 چمچ

    دودھ: ایک چوتھائی کپ

    کنڈینسڈ ملک: 1 کین

    زردے کا رنگ: 1 چٹکی

    انڈا: 1 عدد

    الائچی پاؤڈر: ذرا سا

    بادام پستے: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے سویوں کو گھی میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب اس میں دودھ شامل کریں، اچھی طرح پکانے کے بعد کنڈینسڈ ملک بھی شامل کردیں۔

    زردے کا رنگ ڈالیں۔

    ایک انڈے میں الائچی پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح پھینٹ لیں، انڈے کو سویوں میں شامل کردیں۔

    اچھی طرح پکانے کے بعد اسے کھلی ڈش میں نکالیں، بادام پستوں کو بھون کر ان کے اوپر ڈالیں۔

    بادام پستہ اچھی طرح پھیلا لیں، جب سویاں ٹھنڈی ہوجائیں تو اس کے چوکور ٹکڑے کریں اور مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔

  • امرود گوشت کی مزیدار ترکیب

    امرود گوشت کی مزیدار ترکیب

    گوشت ہماری معمول کی غذا کا حصہ ہے جسے مختلف سبزیوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے، آج کچھ نیا ٹرائی کریں اور گوشت کو امردو کے ساتھ بنائیں۔

    اجزا

    گوشت: آدھا کلو

    پیاز: 1 عدد

    ٹماٹر: 1 عدد

    ہری مرچ: 1 عدد

    امرود کچے سبز رنگ کے: 3 سے 4 عدد

    ثابت گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    تیل: پکانے کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل میں ہری مرچ، پیاز اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر انہیں پکالیں۔

    پیاز کا رنگ تبدیل ہو تو اس میں ادرک لہسن ڈال دیں۔ ذرا دیر بعد گوشت ڈال کر اچھی طرح بھنائی کریں۔

    اب اس میں نمک، ہلدی اور دھنیہ پاؤڈر شامل کریں اور پانی ڈال کر ڈھک دیں تاکہ گوشت گل جائے۔

    سخت امرود لے کر 2 ٹکڑے کریں اور گوشت میں ڈال دیں، ساتھ ہی ٹماٹر بھی ڈال دیں۔ امردو کو گلنے میں ذرا سا وقت لگے گا۔

    ڈش میں نکال کر سلاد کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

  • مزیدار ہری مرچ قیمہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار ہری مرچ قیمہ بنانے کی ترکیب

    قیمے کو مختلف طریقوں اور مختلف سبزیوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے، آج آپ کو ہری مرچ کا مزیدار قیمہ بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    ہری مرچیں: آدھا پاؤ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    پیاز: 1 عدد

    نمک: حسب ذوق

    ادرک: 1 چائے کا چمچ

    لہسن: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچیں: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    ترکیب

    تیل گرم کر کے اس میں پیاز، ادرک، لہسن اور قیمہ ڈال کر بھون لیں۔

    جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیہ، زیرہ اور ٹماٹر شامل کریں۔

    اس کے بعد تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔ قیمہ گل جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کریں۔

    ہری مرچیں ایک ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں، تیل گرم کر کے ہری مرچیں فرائی کرلیں۔ جب قیمہ بھون جائے تو تلی مرچیں شامل کر کے دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں ہرا دھنیہ شامل کرلیں، ہری مرچ کا قیمہ تیار ہے۔

  • آج افطار میں بیکڈ دہی بڑے بنائیں

    آج افطار میں بیکڈ دہی بڑے بنائیں

    دہی بڑے ماہ رمضان کے دوران افطار کا جزو خاص ہے، آج آپ کو عام دہی بڑوں کی جگہ بیک کیے ہوئے دہی بڑے بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    بیکنگ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    ہری مرچ: 2 چائے کے چمچ کٹی ہوئی

    زیتون کا تیل: حسب ضرورت

    دہی: 1 پاؤ

    زیرہ: 2 کھانے کے چمچ بھنا اور پسا ہوا

    ثابت دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ بھنا اور پسا ہوا

    چاٹ مصالحہ: حسب ضرورت

    پودینے کا پتہ: گارنش کے لیے

    لال مرچ ثابت: گارنش کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے بلینڈر میں تھوڑا سا پانی اور ماش کی دال ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

    اب اس میں بیکنگ پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے ایک بار پھر آدھے منٹ کے لیے بلینڈ کرلیں۔

    پھر اس میں نمک اور ایک چائے کا چمچ ہری مرچ ڈال کر پھر بلینڈ کرلیں۔

    اب بیکنگ ٹرے کو زیتون کے تیل سے گریس کر کے بلینڈ کیے ہوئے مکسچر کو بیکنگ ٹرے میں نکال کر بیک کرلیں۔

    ایک پیالے میں دہی کو 5 کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ پھینٹ لیں۔

    پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہری مرچ، زیرہ اور دھنیہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    بڑوں کو اوون سے نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

    اب ان پر دہی مکسچر ڈال کر چاٹ مصالحہ اور باقی آدھا چائے کا چمچ ہری مرچیں چھڑکیں۔

    پودینے کے پتے اور ثابت لال مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

  • لذیذ دیگی بریانی بنانے کی آسان ترکیب

    لذیذ دیگی بریانی بنانے کی آسان ترکیب

    بریانی ہر خاص و عام کی پسندیدہ ہوتی ہے اور شاید ہی کوئی ہو جسے بریانی ناپسند ہو، دیگی بریانی کا ذائقہ بھی مختلف ہوتا ہے اور آج آپ کو اسی کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    چاول: آدھا کلو

    گوشت: آدھا کلو

    دہی: 1 پاؤ

    لال مرچ کٹی ہوئی: 2 چائے کے چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 2 چائے کے چمچ

    تیل: 1 کپ

    مکس گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمہ

    آلو: 3 عدد

    زردے کا رنگ: آدھا چائے کا چمچ

    پیاز: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    آلو بخارے: 50 گرام

    ہرا دھنیا: آدھی گٹھی

    پودینہ: آدھی گٹھی

    چاٹ مصالحہ: 2 چائے کے چمچ

    کڑی پتے: 6 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔

    ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔

    پھر گوشت شامل کر کے دس منٹ پکائیں۔

    اب آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔

    پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر ابلے چاول ڈالیں۔

    اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔

    مزیدار گرما گرم دیگی بریانی تیار ہے، رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار چکن گارلک اسٹیک پلیٹر بنانے کی ترکیب

    مزیدار چکن گارلک اسٹیک پلیٹر بنانے کی ترکیب

    چکن گارلک اسٹیک پلیٹر نہایت مزیدار ڈش ہے جو گھر میں بھی باآسانی بنائی جاسکتی ہے، اس کی آسان ترکیب مندرجہ ذیل ہے۔

    اجزا

    چکن فلے: 3 عدد

    لہسن کٹا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    کٹی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    پیاز کا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    جاوتری پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: 5 سے 6 چائے کے چمچ

    سوس بنانے کے لیے

    دودھ: 1 کپ

    میدہ: 2 چائے کے چمچ

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    جاوتری پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    کٹی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل کو پین میں گرم کریں اور اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں۔

    اب اس میں چکن فلے ڈالیں۔

    چکن فلے کے اوپر کٹی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، پیاز کا پاؤڈر، جاوتری پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور چکن کو اچھی طرح پکا لیں۔

    اب اس کا سوس بنائیں۔

    ایک کپ دودھ پین میں ڈالیں اور اس میں میدہ، کالی مرچ، نمک، جاوتری پاؤڈر اور کٹی ہوئی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

    پلیٹر بنانے کے لیے

    ایک بڑی پلیٹ میں ابلے ہوئی آلو میش کر کے رکھیں، اس کے اوپر کیچپ ڈالیں۔

    ایک طرف چکن اسٹیک رکھ کر اس پر سوس ڈالیں۔

    گارنش کے لیے سلاد پتہ اور ٹماٹر رکھیں اور اوپر سے کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک دیں۔

    مزیدار چکن گارلک اسٹیک پلیٹر تیار ہے۔

  • مزیدار حیدر آبادی بریانی بنانے کی ترکیب

    مزیدار حیدر آبادی بریانی بنانے کی ترکیب

    ہمارے گھروں میں کوئی خاص دعوت ہو یا عام سا دن ہو، بریانی ہر موقع پر ذوق و شوق سے کھائی جانے والی ڈش ہے۔ آج شیف فرح مزیدار حیدر آبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہی ہیں۔

    اجزا

    چکن یا گائے کا گوشت: 1 کلو

    چاول، آدھا گھنٹہ پہلے بھگو دیں: 1 کلو

    پیاز، کٹی ہوئی: 1 کلو

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    ادرک، پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

    تیل: 2 کپ

    ثابت گرم مصالحہ: حسب ضرورت

    زعفران: 2 کھانے کے چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: 2 کھانے کے چمچ

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    آلو: حسب پسند

    لہسن: 2 کھانے کے چمچ

    گھی: آدھا کپ

    ترکیب

    گوشت میں ادرک لہسن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    ایک گھنٹہ کے بعد گرم مصالحہ ڈال کر ابال لیں۔

    اب تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری کریں اور اس میں ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    گوشت بھون کر ڈالیں اور گریوی بنالیں۔

    چاول کے پانی میں ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، کالی مرچ، کالا زیرہ، لونگ) اور نمک ڈالیں۔

    اب چاول کو پانی میں ابالیں اور ابال کر پانی نکال لیں۔

    اب دیگچی میں پہلے جو گوشت کا قورمہ تیار کیا تھا اس میں تھوڑا تیل ڈالیں۔

    ٹماٹر کے سلائس رکھیں اور چاول کی تہہ لگائیں اور پھر قورمہ ڈالیں۔

    اوپر سے پھر چاول کی تہہ لگائیں، اسی طرح چاول اور قورمہ ڈال کر آخری تہہ چاول کی لگا کر دم پر رکھیں۔

    چاولوں کے اوپر زعفران ملا دودھ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

    تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔

  • مزیدار وڑا پاؤ بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار وڑا پاؤ بنانے کی آسان ترکیب

    وڑا پاؤ کھانے میں نہایت ذائقہ دار ہوتے ہیں اور انہیں بنانا بھی بے حد آسان ہے، آج ہم آپ کو وڑا پاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    آلو (ابلے ہوئے): 4 عدد

    کٹی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: 3 چائے کے چمچ

    املی کا رس: آدھا کپ

    بیسن: 2 کپ

    بن: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے آلو ابال کر اس میں کٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، گرم مصالحہ، ہرا دھنیہ اور املی کا رس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

    انہیں ہاتھوں سے گول کر کے گیند (وڑا) کی شکل میں بنا لیں۔

    بیسن میں زیرہ، ہلدی اور نمک ڈالیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

    وڑے کو بیسن کے آمیزے میں ڈپ کریں اور فرائی کرلیں۔

    اب بن کے 2 ٹکڑے کریں اور وڑے کو اس میں رکھ دیں، اوپر سے پیاز، ہری چٹنی اور میٹھی چٹنی سے گارنش کریں۔

    مزیدار وڑا پاؤ کھانے کے لیے تیار ہیں۔

  • افطار میں مزیدار شاہی پکوڑے پیش کریں

    افطار میں مزیدار شاہی پکوڑے پیش کریں

    پاکستان میں پکوڑے افطار کا جزو لازم ہیں لہٰذا خواتین اس میں نئی نئی اختراعات کرتی رہتی ہیں، آج آپ کو شاہی پکوڑے بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    بریڈ یا نان

    بیسن

    پیاز (باریک کٹی ہوئی)

    سبز مرچیں

    دھنیہ

    انار دانہ

    ترکیب

    اپنی مرضی سے حسب ضرورت بریڈ کے پیس لے لیں اور پھر ایک سلائس کے دو یا چار پیس کاٹ لیں۔

    اب چاہیں تو بیسن کا سادہ آمیزہ نمک مرچ مصالحے ڈال کر بنا لیں ورنہ دوسری صورت بیسن میں باریک کٹی ہوئی پیاز، سبز مرچیں، نمک، سرخ مرچیں، دھنیہ اور انار دانہ حسب ضرورت ڈال کر آمیزہ تیار کرلیں۔

    آمیزہ تیار کرنے کے بعد اس میں کٹے ہوئے بریڈ سلائس کو ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں۔

    مزیدار شاہی پکوڑے تیار ہیں، چٹنی اور کیچپ کے ساتھ افطار میں سرو کریں۔

    بریڈ موجود نہ ہونے کی صورت میں نان کے پیس لے کر اس سے بھی شاہی پکوڑے بنائے جا سکتے ہیں۔