چکن کڑاہی سب ہی کو پسند ہوتی ہے لیکن اسے کچھ مختلف انداز سے بنانا بھی ممکن ہے، اسی لیے آج ہم آپ کو ایرانی کڑاہی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔
اس کے لیے فرائی میں آدھا کپ تیل ڈالیں اور اس میں آدھا کلو چکن ڈال کر اسے فرائی کرلیں۔
اب اس میں 2 دار چینی، بڑی الائچی 1 عدد، چھوٹی الائچی 2 عدد اور ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس کے بعد اس میں زیرہ پاؤڈر، کٹی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ 2، 2 چمچ اور نمک حسب ذائقہ شامل کرلیں، اس کے بعد اس میں 2 عدد پیاز، 2 عدد ٹماٹر، آدھا کپ ہرا دھنیہ، 5 سے 6 عدد ہری مرچ، ادرک 1 عدد اور لیموں کا رس 1 چمچ شامل کریں۔
اچھی طرح مکس کرلیں، مزیدار ایرانی کڑاہی تیار ہے۔ اسے ہری مرچ اور ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں۔
ماہ رمضان جاری ہے، ایسے میں خواتین خانہ کے لیے ہر روز افطار کے دستر خوان کو متنوع اور صحت مند اشیا سے سجانا ایک چیلنج ہے، اسی لیے آج آپ کو تکہ سموسے بنانے کی آسان ترکیب بتائی جارہی ہے۔
اجزا
چکن بریسٹ: 2 عدد
لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
تکہ مصالحہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ
سموسہ پٹی: 10 عدد
انڈہ (پھینٹا ہوا): 1 عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
نمک: حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
ایک پین میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کر کے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزا بھی شامل کردیں۔
اب سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔
گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سنہرے ہو جائیں۔
پیزا کھانا تو عام سی بات ہے جسے بعض اوقات گھر میں بھی بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو ایک منفرد طریقے سے اسٹکس کی شکل میں پیزا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو آج افطار میں دستر خوان کی رونق بڑھا دیں گی۔
اجزا
میدہ چھنا ہوا: 250 گرام
خمیر: آدھا چائے کا چمچ
چینی: 1 چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
نمک: 1 چٹکی
مرغی کا گوشت (ابال کر چوپ کرلیں): 250 گرام
شملہ مرچ (چوپ کرلیں): 1 عدد
پیزا سوس: 4 کھانے کے چمچ
موزریلا پنیر (کدو کش کرلیں): 200 گرام
تلی ہوئی پیاز: آدھی پیالی
کٹی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ
زیتون (باریک کٹے ہوئے): آدھی پیالی
اوریگانو: آدھا چائے کا چمچ
انڈا: 1 عدد
مکھن؛ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب
سب سے پہلے تھوڑے سے نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی ملا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
میدے میں نمک٬ بیکنگ پاؤڈر اور خمیر ڈال کر گوندھیں اور 4 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
اس آٹے کے 2 پیڑے بنا کر بیل لیں۔
ایک پیالے میں مکھن کے علاوہ فلنگ کے تمام اجزا ملا لیں اور روٹیوں پر اس کی تہہ لگا دیں۔
روٹیوں کو لپیٹ کر ہاتھ کی مدد سے چپٹا کر لیں اور کناروں کو انڈا لگا کر بند کر دیں۔
ان کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اوون کی ٹرے میں رکھ دیں۔
ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 منٹ تک پکا کر نکال لیں۔
ان پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں اور دو منٹ کے لیے دوبارہ اوون میں رکھ کر پکائیں۔
بریانی ایک ایسی ڈش ہے جو چاہے کوئی دعوت ہو یا روزمرہ کا کوئی عام دن، ہر موقع پر اچھی لگتی ہے، بریانی بہت سے افراد کی پسندیدہ ڈش بھی ہوتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں باہر کی دیگی بریانی گھر میں بنانے کا نہایت آسان طریقہ بتایا گیا، اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔
اجزا
چاول: آدھا کلو
گوشت: آدھا کلو
دہی: 1 پاؤ
لال مرچ کٹی ہوئی: 2 چائے کے چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ
نمک: 2 چائے کے چمچ
تیل: 1 کپ
مکس گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمہ
آلو: 3 عدد
زردے کا رنگ: آدھا چائے کا چمچ
پیاز: 1 چائے کا چمچ
ٹماٹر: 1 پاؤ
آلو بخارے: 50 گرام
ہرا دھنیا: آدھی گٹھی
پودینہ: آدھی گٹھی
چاٹ مصالحہ: 2 چائے کے چمچ
کڑی پتے: 6 عدد
ترکیب
سب سے پہلے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔
پھر گوشت شامل کر کے دس منٹ پکائیں۔
اب آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔
پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر ابلے چاول ڈالیں۔
اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
مزیدار گرما گرم دیگی بریانی تیار ہے، رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
ہماری زندگی میں عام سے دن کھانے کا وقت ہو، یا کوئی بہت خاص دعوت، بریانی ایسا پکوان ہے جو ہر موقع پر کھایا جاسکتا ہے۔ شاید ہی کوئی ہوگا جسے بریانی کھانا پسند نہ ہوگا۔
بریانی کی تراکیب میں نئی نئی جدتیں بھی کیا جارہی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار مٹکا بریانی بنانے کی ترکیب بتائی گئی، اسے بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔
اجزا
بیف / چکن: آدھا کلو
چاول: 2 پیالی
نمک: حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ
ادرک: 1 انچ کا ٹکڑا
پیاز: 3 عدد
ٹماٹر: 3 عدد
آلو: 3 عدد
دہی: 1 پیالی
کٹی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ
جائفل جاوتری پسا ہوا: آدھا چائے کا چمچ
خشک آلو بخارے: 3 سے 4 عدد
ہرا دھنیا: آدھی گٹھی
پودینہ: آدھی گٹھی
کڑی پتے: چند عدد
زردے کا رنگ: 1 چٹکی
کوکنگ آئل: حسب ضرورت
ترکیب
2 کھانے کے چمچ دہی میں زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہرا فرائی کر کے رکھ دیں۔
ایک پیالی پانی میں نمک، ادرک لہسن، گرم مصالحہ، جائفل جاوتری، دہی، پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچ اور کوکنگ آئل ڈال کر پھینٹ لیں۔
گوشت کو اس میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر 5 سے 7 منٹ پکائیں، پھر آنچ ہلکی کردیں۔
گوشت کے ادھ گلا ہونے پر اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال دیں اور ساتھ ہی زردے کا رنگ ملی ہوئی دہی شامل کردیں۔
آلو گل جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو دھو کر 15 سے 20 منٹ بھگو کر رکھیں، پھر نمک ملے پانی میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور کڑی پتے ڈال کر ابالیں اور اس میں چاولوں کو تین سے چار منٹ ابال کر چھان لیں۔
مٹی کے مٹکے میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل لگائیں اور اسے گرم کرلیں۔
پھر اس میں گوشت کے مکسچر کو ڈالیں اور اس پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ اور چاول ڈال دیں۔
اوپر سے 2 کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اسے المونیم فوائل سے مکمل طور پر بند کردیں، ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ دم پر رکھ دیں۔
چولہے سے اتار کر پندرہ سے بیس منٹ بند رہنے دیں اس کے بعد سرو کریں۔
موسم سرما میں سی فوڈ کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو جسم کو توانائی و حرارت پہنچانے کے لیے ضروری بھی ہے، ایسے میں جھینگے (پرانز) کو پکانے کی مختلف تراکیب آزمائی جاتی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار پران کوئلہ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی گئی، اسے بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔
اجزا
جھینگے: 1 کلو
ٹماٹر
دہی
ادرک لہسن کا پیسٹ
ہلدی
میتھی
کالی مرچ
وائٹ پیپر
کٹی ہوئی مرچ
کوکنگ آئل
ترکیب
سب سے پہلے دہکے ہوئے کوئلوں پر جھینگوں کو بغیر پانی کے ابال لیں، جھینگوں کا اپنا پانی اس کے لیے کافی ہوگا، پانی خشک ہونے تک اسے پکنے دیں۔
اب اسی برتن میں تیل ڈالیں اور جھینگوں کو مزید پکائیں۔
اب اس میں ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔
ٹماٹر گلنے کے بعد اس میں کٹی ہوئی مرچ، ہلدی اور میتھی ڈال کر مزید پکائیں۔
بعد ازاں اس میں دہی، کالی مرچ اور وائٹ پیپر ڈال دیں۔
مزیدار پران کوئلہ کڑاہی تیار ہے، گرما گرم سرو کریں۔