Tag: ترکیب

  • کھانے کے بعد مزیدار شاہی قلفہ گھر میں بنائیں

    کھانے کے بعد مزیدار شاہی قلفہ گھر میں بنائیں

    کھانے کے بعد میٹھا، کھانے کا لطف دوبالا کردیتا ہے، اور اگر موسم گرما ہو تو میٹھا ایسا ہونا چاہیئے جو جسم و جاں کو راحت بخشے اسی لیے ہم آپ کو مزیدار شاہی قلفہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    دودھ: 6 کپ

    چینی: تین چوتھائی کپ

    کارن فلور: 4 کھانے کے چمچ

    کھویا: 250 گرام

    زعفران: آدھا چائے کا چمچ

    کیوڑا: 1 کھانے کا چمچ

    ہری الائچی پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    کنڈینسڈ ملک: 4 کھانے کے چمچ

    کریم: 1 پیکٹ

    بادام اور پستے: آدھا کپ

    ربڑی بنانے کے لیے

    دودھ: ڈیڑھ کپ

    کارن فلور: 1 کھانے کا چمچ

    زعفران: چند قطرے

    کیوڑا: چند قطرے

    کنڈینسڈ ملک: 4 کھانے کے چمچ

    بادام اور پستے: گارنش کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے ربڑی بنانے کے لیے ڈیرھ کپ دودھ کو پکائیں۔

    اس میں کارن فلور شامل کر کے مکسچر گاڑھا کر لیں۔

    اب اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں چند قطرے زعفران، کیوڑا اور کنڈینسڈ ملک ڈال کر مکس کریں اور بادام اور پستے کے ساتھ گارنش کرلیں۔

    قلفہ بنانے کے لیے: چھ کپ دودھ اور چینی کو پندرہ منٹ کے لیے پکائیں۔

    پھر کارن فلور کو ایک چوتھائی کپ دودھ میں مکس کرکے ابلے دودھ میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔

    اب اس میں کھویا شامل کرکے چولہے سے اتار لیں۔

    پھر اسے ٹھنڈا کر کے اس میں زعفران، کیوڑا، ہری الائچی، کنڈینسڈ ملک اور کریم ڈال کر مکس کریں۔

    اس مکسچر کو گریس کیے ہوئے لوف ٹن میں ڈال کر ڈھکیں اور فریزر میں سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    ٹھنڈا ہونے کے بعد نکال کر سلائسز میں کاٹیں اور تیار کی ہوئی ربڑی کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار زعفرانی پائے بنانے کی ترکیب

    مزیدار زعفرانی پائے بنانے کی ترکیب

    روزانہ تقریباً ایک ہی جیسی گوشت سبزی کی ڈشز کھا کر بوریت کا احساس ہونے لگتا ہے اسی لیے آج ہم دستر خوان کو کچھ منفرد بنانے کے لیے زعفرانی پائے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    پایا (ابلا ہوا): 1 عدد

    تیل: 1 کپ

    پیاز: 2 عدد

    دہی: 125 گرام

    نمک: حسب ذائقہ

    دھنیہ (پسا ہوا): ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ: 2 چائے کے چمچ

    جائفل: آدھا چائے کا چمچ

    جاوتری: آدھا چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    زعفران: آدھا چائے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    یخنی: 6 کپ

    گرم مصالحہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    چھوٹی الائچی: 4 عدد

    کالا زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    ہرا دھنیہ: گارنش کے لیے

    ہری مرچ: گارنش کے لیے

    لیموں: گارنش کے لیے

    ادرک: گارنش کے لیے

    پودینہ: گارنش کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز براؤن کریں۔

    اب دہی میں نمک، دھنیہ، لال مرچ، جائفل، جاوتری، ہلدی، زعفران اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور تلی پیاز میں ملاکر بھون لیں۔

    اب اس میں پائے شامل کر کے خوب اچھی طرح بھونیں۔

    اب یخنی ڈال کر آدھے گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    پھر چولہا بند کر کے اس میں گرم مصالحہ، چھوٹی الائچی اور کالا زیرہ کوٹ کر شامل کر دیں۔

    آخر میں اسے ڈش میں نکال کر ہرا دھنیہ، ہری مرچ، لیموں، ادرک اور پودینے سے گارنش کر کے سرو کردیں۔

  • چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    شہر قائد میں سخت گرمی پڑ رہی ہے، ایسے میں کچھ کھانے کا دل بھی نہیں چاہتا۔ لیکن جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے کھانا ضروری ہے۔

    اسی لیے آج ہم ہلکی پھلکی سی چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں جو معدے پر گراں بھی نہیں گزرے گی اور لذیذ بھی ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    چنے کی دال ابلی ہوئی: 200 گرام

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 2 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ بھنا اور پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ: 4 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔

    اب اس میں ادرک لہسن کے پیسٹ کو قیمے کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

    پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا زیرہ، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

    اس کے بعد ایک کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ قیمہ تقریباً تیار ہو جائے۔

    پھر اس میں گرم مصالحہ اور بلی چنے کی دال شامل کر کے ڈھک دیں اور دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں کٹا ہرا دھنیا اور کٹی ہری مرچ ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار چیز بسکٹ گھر پر بنائیں

    مزیدار چیز بسکٹ گھر پر بنائیں

    بسکٹ ایسی شے ہے جو کسی بھی وقت کھائی جاسکتی ہے، بسکٹ کو مختلف ذائقوں میں گھر میں بھی باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو مزیدار چیز بسکٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    میدہ: 1 کپ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    مسٹرڈ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    مکھن: 4 اونس

    چیڈر چیز کدو کش کیا ہوا: 4 اونس

    دلیہ: 2 کھانے کے چمچ

    پیپریکا: 1 چائے کا چمچ

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔

    پھر اس میں مکھن شامل کر دیں اور اتنی دیر تک مکس کرتے رہیں کہ یہ کرمبل ہو جائے۔

    اس کے بعد چیڈر چیز شامل کریں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔

    اب کسی سطح پر تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔

    اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔

    پھر دلیہ اور پیپریکا مکس کرکے کوکیز پر چھڑکیں۔

    220 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم اوون میں پانچ سے چھ منٹ بیک کر لیں۔

    مزیدار چیز بسکٹ تیار ہیں۔

  • آج میٹھے میں مزیدار فروٹ ڈیزرٹ پیش کریں

    آج میٹھے میں مزیدار فروٹ ڈیزرٹ پیش کریں

    کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت رسول ﷺ ہے جبکہ یہ کھانے کا لطف بھی دوبالا کردیتا ہے، اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار فروٹ ڈیزرٹ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے آپ دوپہر یا رات کے کھانے کے بعد پیش کرسکتی ہیں۔

    اجزا

    آم کا گودا: 1 کپ

    آم: 1 عدد

    کنڈینسڈ ملک: 1 کپ

    کریم: 1 کپ

    اورنج جوس: 1 کپ

    چیز: 100 گرام

    پلین کیک (سلائس کیا ہوا): 1 عدد

    پائن ایپل: 1 ٹن

    لیچی: 2 عدد

    چیری: 8 عدد

    ترکیب

    ایک پیالے میں آم کا گودا، کنڈینسڈ ملک، کریم اور اورنج جوس ڈال کر پھینٹ لیں۔

    اب اس میں چیز ڈال کر مکس کر لیں۔

    ایک ڈش میں پلین کیک رکھ دیں۔

    اب اس کے اوپر مسکچر کو ڈل دیں۔

    لیچی، چیری، پائن ایپل اور آم سے گارنش کرکے سرو کریں۔

  • رم جھم برستی بارش میں مزیدار چیز پکوڑوں کا لطف اٹھائیں

    رم جھم برستی بارش میں مزیدار چیز پکوڑوں کا لطف اٹھائیں

    بارشوں کا موسم پھر سے شروع ہوچکا ہے، ایسے میں پانی سے بھری سڑکیں اور ٹریفک جام آپ کو گھر میں رہنے میں مجبور کردیتا ہے۔

    تو کیوں نہ اس غیر متوقع چھٹی کا لطف مزیدار چیز پکوڑوں سے دوبالا کیا جائے جو بارش کے موسم کو اور بھی سہانا بنا دیں گے۔

    اجزا

    کاٹیج چیز: 1 پیکٹ

    بیسن: 1 پیالی

    انڈا: 1 عدد

    چکن کیوب: 1 عدد

    لال مرچ (باریک کٹی ہوئی): 4 عدد

    ہری مرچ (باریک کچلی ہوئی): 6 عدد

    ہرا دھنیا: 1 گڈی

    میٹھا سوڈا: چٹکی بھر

    دہی: 1 چائے کا چمچ

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    تیل: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    ایک پیالے میں بیسن، انڈا، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔

    اب اس میں کوٹیج چیز ملائیں۔

    پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں بنائے ہوئے آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔

    جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں، تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔

    گرم گرم مزیدار چیز پکوڑے املی کی چٹنی اور ٹوماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

  • آج دستر خوان کو مزیدار یخنی پلاؤ سے سجائیں

    آج دستر خوان کو مزیدار یخنی پلاؤ سے سجائیں

    بریانی یوں تو ہر شخص کو پسند ہوتی ہے، تاہم کبھی کبھار منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے چاولوں کو ہلکے نمک مرچ کے ساتھ بھی کھانا چاہیئے جو ذائقے میں کسی طور بریانی سے کم نہیں ہوتے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    گوشت: آدھا کلو

    چاول: آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    پسا ہوا ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ

    سونف: 1 چائے کا چمچ

    ثابت دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

    لونگ: 4 سے 6 عدد

    دار چینی: 2 انچ کا ٹکڑا

    ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

    ہرا دھنیا: آدھی گڈی

    پودینہ: آدھی گڈی

    تیل: آدھی پیالی

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت کو صاف دھو کر 4 پیالی پانی ڈال کر ابالنے رکھ دیں۔

    جب ابال آجائے تو اس میں سونف، دھنیا، ثابت کالی مرچ اور ایک پیاز ڈال دیں۔

    پانی جب 3 پیالی رہ جائے تو گوشت نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور یخنی کو چھان لیں۔

    ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچوں کو ملا کر باریک پیس لیں۔

    دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر 1 سے 2 منٹ گرم کریں۔

    لونگ اور دار چینی ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔

    اس میں ادرک، پسا ہوا ہرا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔

    اب چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یخنی ڈال دیں۔

    درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ہلکی آنچ پر 5 سے 7 منٹ دم پر رکھ دیں۔

    دم ہونے کے بعد گرما گرم نکال کر سرو کریں۔

  • مزیدار کڑاہی قیمہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار کڑاہی قیمہ بنانے کی ترکیب

    عید الاضحیٰ کا موقع ہے اور ایسے موقع پر دعوتیں بھی عروج پر ہوتی ہیں، کیا آپ عید کے 3 دن مختلف ڈشز بنانے کے بعد سوچ رہی ہیں کہ آج کیا بنائیں؟ تو ہم آپ کو اسی لیے کڑاہی قیمے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 1 پاؤ

    ادرک: 1 کھانے کا چمچ

    لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز باریک کٹی ہوئی: 2 عدد

    ٹماٹر باریک کٹے ہوئے: 4 عدد

    ہری مرچ: 4 سے 5 عدد

    ہرا دھنیہ: تھوڑا سا

    سرخ مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    سفید زیرہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    قصوری میتھی: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: 1 کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کریں، تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

    اس کے بعد قیمہ، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے قیمے کو بھون لیں۔

    قیمہ بھون لیں تو ٹماٹر، لال مرچ، دھنیہ، سفید زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر ان سب کو بھون لیں۔

    مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر قیمے کو گلنے کے لیے رکھ دیں۔

    جب قیمہ گل جائے اور تھوڑا سا پانی رہ جائے تو اس میں قصوری میتھی ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

    ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر یں اور پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

  • آج کھانے میں مزیدار کوہاٹی گوشت تیار کریں

    آج کھانے میں مزیدار کوہاٹی گوشت تیار کریں

    دنیا بھر میں گوشت کو مختلف انداز سے بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو مزیدار کوہاٹی گوشت بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    انڈر کٹ گوشت، چھوٹی بوٹیاں بنالیں: 1 کلو

    پیاز: 2 عدد

    تیل: 2 کپ

    ٹماٹر، چوپ کیے ہوئے: 2 عدد

    لہسن، کوٹ لیں: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک، کوٹ لیں: 1 کھانے کا چمچ

    ہلدی پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچیں، کٹی ہوئی: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    سب سے پہلے سوس پین میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

    پیاز سنہری ہونے پر اس میں لہسن، ادرک، کٹی ہوئی لال مرچیں، ٹماٹر، نمک اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر 15 منٹ تک پکائیں۔

    اب اس میں گوشت شامل کر کے درمیانی آنچ پر 30 منٹ تک مزید پکائیں۔

    چولہے سے اتار کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں، سلاد اور چپس کے ساتھ سرو کریں۔

  • چپلی کباب سے سجا برگر کھانا چاہیں گے؟

    چپلی کباب سے سجا برگر کھانا چاہیں گے؟

    یوں تو برگر بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہے، برگر میں کچھ مخصوص اشیا ہی شامل کی جاتی ہیں تاہم آج ہم آپ کو ایک منفرد قسم کا برگر بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اس برگر میں پشاوری چپلی کباب شامل ہوگا جو نہایت مزیدار اور منفرد ذائقے کا حامل ہوتا ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    مکئی کا آٹا: آدھا کپ

    کٹی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    بھنا اور کٹا ہوا ثابت دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    بھنا کٹا سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    مایونیز: 4 کھانے کے چمچ

    سلاد پتہ: حسب ضرورت

    ہرا دھنیہ: حسب ضرورت

    پودینہ: حسب ضرورت

    مکھن: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذوق

    ہری مرچ: 8 سے 10 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ٹماٹر: 2 عدد

    انڈے: 2 عدد

    برگر بن: 4 عدد

    فرنچ فرائز: 1 پیکٹ

    ترکیب

    سب سے پہلے قیمے میں کٹی پیاز، ہری مرچ، مکئی کا آٹا، دھنیہ، پودینہ اور تمام سوکھے مصالحے ملا کر انڈے شامل کر کے میری نیٹ کریں۔

    اب اس مکسچر کے برگر کباب بنا کر شیلو فرائی کرلیں۔

    پیاز، ٹماٹر، ہرا دھنیہ اور ہری مرچوں کو باریک کاٹیں۔

    پھر اس میں نمک ڈال کر کچومر تیار کریں۔

    بن کو آدھا کر کے مکھن لگا کر سینک لیں، اوپر مایونیز لگائیں۔

    سلاد پتہ، کچومر اور چپلی کباب رکھیں۔ دوبارہ مایونیز لگائیں اور دوسرے بن سے کور کرلیں۔

    گرما گرم مزیدار برگر فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔