Tag: ترکیہ اور شام

  • ہولناک زلزلے کے بعد  معجزات کا سلسلہ جاری : 9روز بعد ملبے تلے دبی 70 سال کی خاتون زندہ نکل آئیں

    ہولناک زلزلے کے بعد معجزات کا سلسلہ جاری : 9روز بعد ملبے تلے دبی 70 سال کی خاتون زندہ نکل آئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں معجزات نمایاں ہونے کا سلسلہ جاری ہے، نو روز بعد ملبے تلے دبی 70 سال کی خاتون زندہ نکل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ، اموات کی تعداد 41 ہزار سےتجاوزکر گئی اور لاکھوں کی تعداد میں افراد زخمی ہے۔

    ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 35ہزار418 ہوگئی جبکہ شام میں تقریباََ 5 ہزار افراد جان سے گئے۔

    دوسری جانب ترکیہ اور شام میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، نو روز بعد ملبے تلے دبی ستتر سال کی خاتون زندہ نکل آئیں۔

    آدیامان میں دو سو سات گھنٹے بعد بچے کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ آٹھ دن بعد ملبے سے زندہ نکلنے والی گیارہ سال کی جودی نے کہا "اگر اللہ چاہے تو ہر شے ممکن ہوتی ہے”۔

    حاطے میں غیر ملکی شادی شدہ جوڑے کو دو سو نو گھنٹے بعد بچالیا جبکہ شام میں چھوٹی بچی نے ریسکیو ورکر کو جنت میں جانےکی دعا دی۔

  • ترکیہ اور شام میں ہولناک  زلزلے سے اموات 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

    ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

    انقرہ : ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں تاہم آٹھ روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ، ترکیہ میں 31ہزار 643 اور شام میں 4ہزار 581 افراد جان سے گئے۔

    متاثرہ علاقوں میں تعفن بھی پھیلنے لگا، ماراش میں پانچ ہزار افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

    شام میں حالات انتہائی سنگین ہو گئے، اقوامِ متحدہ کا ایک اور امدادی قافلہ شام پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب ورثا اب بھی اپنے پیاروں کی زندگی کی آس لگائے ملبے کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، آٹھ روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہونے پر ریسکیو ورکرز حیران رہ گئے۔

    حاطے میں آٹھویں روز بارہ سال کے بچے کو نکال لیا گیا جبکہ ایک سو اتہر گھنٹے بعد ملبے تلے چھ سال کی بچی زندہ نکل آئی ۔

    ایک سو اکیاسی گھنٹے بعد دو بھائیوں کو ریسکیو کر لیا گیا، زلزلے میں بچ جانےوالےوالد اپنی بیٹی سے ایک ہفتے بعد ملے تو رو پڑے۔

    ترک صدر نے اہلیہ کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرین کی دادرسی کی۔

  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہولناک  تباہی ، اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہولناک تباہی ، اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    انقرہ: ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئیں تاہم اب بھی ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے کے بعد ہر طرف تباہی کے منظر ہے ، ایک ہفتے بعد ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ فی الحال نہ تھم سکا۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں مرنیوالوں کی تعداد 29 ہزار605 اور شام میں 4500 سے زائد ہوگئی۔

    تباہ کن زلزلے سے ترکیے میں اسی ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں اور دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ سترہ سو سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔

    دوسری جانب جہاں ایک ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی امید یں دم توڑتی جا رہی ہیں وہیں اب کچھ خوش نصیبوں کو اندہ نکالا جا رہا ہے۔

    ہولناک زلزلے کے چھ روز بعد دوماہ کے ننھے بچے کو زندہ ریسکیوکر لیا گیا، بچے کی رونے آواز نے لوگوں کے دل دہلا دیئے تاہم ننھی جان کو ایک خراش تک نہ آئی۔

    چھ روز ملبے تلے دبے نوجوان کو لبے سے نکالا گیا تو اس نے تلاوتِ قرآن پاک شروع کر دی۔

    پاکستانی ریکسیو ٹیم نے ایک سو اڑتیس گھنٹے بعد ایک پندرہ اور ایک ستری سالہ لرکے کو زندہ نکال لیا، جس کے بعد پاکسان زندہ باد، تکبیر اور اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

    ریسکیو اہلکاروں نےغازی انتپ کے علاقے سے باپ اور جوان بیٹی کو ملبے سے نکالا۔

  • ترکیہ اور شام میں  قیامت خیز زلزلہ: اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ: اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    انقرہ : ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوزکرگئیں اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد25 ہزار سے تجاوزکرگئیں اور مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں مرنیوالوں کی تعداد بیس ہزار دو سو تیرہ اور زخمی ستتر ہزار سے زائد ہیں جبکہ شام میں تین ہزار پانچ سو افراد جان سے گئے اور زخمیوں کی تعداد باون ہزار سے زائد ہوگئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کے زندہ رہنے کی امید دم توڑ رہی ہے، تاہم ملبے تلے زندگی کہ آثار تاحال موجود ہیں۔

    تباہ کن زلزلے سے ترکیہ اور شام میں کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، چھ ہزار عمارتیں اور ہزاروں سڑکیں تباہ ہوئیں ، رابطہ سڑکیں اور ریلوے کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جبکہ اناطولیہ کی تاریخی مسجد بھی شہید ہوگئی ہے۔

    شدید سردی میں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں۔ ورلڈ بینک نے متاثرین اور امدادی کاموں کیلیے 1.78 بلین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    مالیاتی رینٹنگز کے ادارے فچ نے چار ارب ڈالر کے نقصانات کے خدشے کا اظہار کردیا ہے۔

  • ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ، اموات کی تعداد 15 ہزار سے  تجاوز کرگئی

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ، اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

    انقرہ : ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 15ہزار سے تجاوزکرگئی اور40 ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے کے چوتھے روز بھی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، ملبے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد15 ہزار سے تجاوز کرگئی اور چالیس ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔

    صرف ترکیہ میں 12 ہزار تین سواکناوے شہری جان سے گئے اور 62ہزارسےزائد زخمی ہوئے جبکہ شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوئے۔

    تباہ کن زلزلے سے کروڑوں افراد متاثرہوئے ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے مختلف ممالک کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

    ہولناک زلزلے میں پانچ ہزار سے زیادہ عمارتیں متاثر ہوئیں۔۔ترک صدر نے متاثرہ علاقوں میں تین ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    زلزلےسےسب سےزیادہ سرحدی صوبہ حاطےمتاثر ہوا جہاں سب تہیس نہیس ہوگیا، اموات کی تعداد ایک ہزار ہوگئیں ،زلزلے سے پانی کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔۔جس کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔

    حاطےمیں اسکندرون کی بندرگاہ پر لگی آگ کو ستائس گھنٹے بعد بجھادیا گیا جبکہ اسپتال ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

    زلزلے کے باعث ترکیے کے صوبے حاطے کو شام کے شہر حلب سے ملانے والی مرکزی سڑک تباہ ہو گئی۔۔۔۔سڑک میں بری بری دراڑیں پڑ گئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکیں تباہ ہونے کی وجہ سے شام میں عالمی امداد کی ترسیل میں مشکلات ہورہی ہیں

    خیال رہے امریکا، برطانیہ، کینیڈا،سعودی عرب اور جرمنی سمیت مختلف علاقوں سے ترکیے اور شام میں زلزلے سے امداد پہنچ رہی ہے۔

  • ویڈیو: شام میں 40 گھنٹے سے ملبے میں پھنسے خانداد کو زندہ نکال لیا گیا

    ویڈیو: شام میں 40 گھنٹے سے ملبے میں پھنسے خانداد کو زندہ نکال لیا گیا

    ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    تاہم ان دو دن کے دوران ترکیہ اور شام سے کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کسی معجزے سے کم نہیں لگتی، اس سے قبل ایک خاتون اپنے بچے کو جنم دینے کے بعد چل بسی تھی تاہم نومولود بچے کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

    اسی طرح یہ ویڈیو شامی شہر ادلیب کے گاؤں بسنیا کی ہے، جہاں زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں وہیں ایک پورا خاندان بھی ملبے تلے دب گیا جسے کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد ریسکیو اہلکار زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

    شام میں ملبے تلے دبی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    ویڈیو شام کے دیفنس گروپ وائٹ ہیلمٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو کے مناظر کو حقیقی معجزہ قرار دیتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں کو مشینوں کے ذریعے ملبے کو ہٹانے اور پھر پورے خاندان کے افراد کو معجزاتی طور پر زندہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں ملبے تلے افراد کو نکالتے وقت لوگوں کا جم غفیر بھی معجزہ دیکھنے کیلئے موجود تھا جنہوں نے کئی گھنٹوں بعد بھی ملبے میں دبے افراد کو زندہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔

    زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بلند وبالا عمارات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگ جان بچانے کیلیے پکارتے اور چیختے رہے۔

    ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد دو روز کے دوران مزید 2 زلزلے آچکے ہیں جب کہ 250 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے تسلسل سے لوگوں کے خوف وہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • صدی کا بد ترین زلزلہ : ترکیہ اور شام میں بَلند و بالا عمارتیں  لمحوں میں ریزہ ریزہ ہوگئیں

    صدی کا بد ترین زلزلہ : ترکیہ اور شام میں بَلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ریزہ ریزہ ہوگئیں

    ترکیہ اور شام میں صدی کے بد ترین زلزلے کے بعد بَلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ایک بعد ایک تنکوں کی طرح گرتی گئیں، خوفناک مناظر نے دل دہلا دئیے۔

    ترکیہ میں زلزلے کے بعد تباہی ہی تباہی کے مناظر ہے ، زلزلے کے بعد لمحوں میں بَلند و بالا عمارتیں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔

    ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے دو ہزار سے زیادہ عمارتیں مہندم ہوئیں، جنوبی علاقوں میں زمین ایسی ہلی کہ ایک بعد ایک عمارت گرتی رہیں ، لوگ جان بچانے کیلئے بھاگتے رہے۔

    ہر طرف اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہیں تھیں ، خوفناک مناظر نے دل دہلا دئیے ۔

    شام میں زمین نے ایسی کروٹ لی کہ ہر طرف تباہی پھیلا دی، کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا اور سیکڑوں افراد سوئے کے سوئےرہ گئے۔

    عرب نیوز کےمطابق عمارتیں سیکنڈوں میں زمیں بوس ہوگئیں ، شام میں مسلسل ہلاکتیں رپورٹ ہو رہی ہیں، سیکڑوں ملبے تلے ہیں اور اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں۔

    خیال رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی اور 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔