Tag: ترکیہ میں زلزلے

  • ترکیہ میں زلزلے کے بعد محصور 15 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

    ترکیہ میں زلزلے کے بعد محصور 15 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : ترکیہ میں زلزلے کے بعد محصور 15 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے، انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی کاوشوں سے طلبہ کی واپسی ممکن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے پندرہ پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے۔

    طلبہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کےسیون زیرو ایٹ کے ذریعے علی الصبح استنبول سے لاہور پہنچے ہیں۔

    انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی کاوشوں سے طلبہ کی واپسی ممکن ہوئی ہے، لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد تمام طلبہ اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد25 ہزار سے تجاوزکرگئیں اور مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں مرنیوالوں کی تعداد بیس ہزار دو سو تیرہ اور زخمی ستتر ہزار سے زائد ہیں جبکہ شام میں تین ہزار پانچ سو افراد جان سے گئے اور زخمیوں کی تعداد باون ہزار سے زائد ہوگئی۔

  • ترکیہ میں زلزلے کے  بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر نے دل دہلا دیئے، ویڈیو دیکھیں

    ترکیہ میں زلزلے کے بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر نے دل دہلا دیئے، ویڈیو دیکھیں

    انقرہ : ترکیہ میں زلزلے کے بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر نے دل دہلا دیئے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ تاریخ کے بدترین زلزلےسے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 284 افراد جاں بحق اور تئیس سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    زلزلے کے بعد افراتفری پھیل گئی، ہر طرف قیامت صغریٰ کے مناظر تھے اور لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں کررہے تھے۔

    زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہے، جن میں رہائشی عمارتوں کے گرنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں اور لوگ بھاگ رہے ہیں

    سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے دس صوبے زیادہ متاثر ہوئے اور اسپتال زخمی بچوں سے بھر گئے۔

    زلزلے سے ڈیڑھ سوسے زائدعمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

    ترکیہ میں زلزلے کا مرکزجنوبی صوبےکرامن مراس اور گہرائی اکیس اعشاریہ چار کلومیٹر تھی جبکہ شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ، جھٹکے ایک منٹ سے زیادہ دیرتک محسوس کیےگئے۔

  • ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ،  پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار

    ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ، پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار

    اسلام آباد : پاکستان نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سوگوارخاندانوں کےلیےگہری تعزیت کااظہارکرتےہیں اور زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کےلیےتیار ہے،یقین ہےترک عوام قدرتی آفت پرہمت وعزم کیساتھ قابو پالے گی۔

    خیال رہے ترکیہ میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

  • وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان اپنے برادر ملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت کیا۔

    وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنےبرادرملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سےتباہی کے بڑھتے واقعات خطرے کی گھنٹی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یاخطے تک محدود نہیں۔

    خیال رہے ترکیہ میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔