Tag: ترکیہ پہنچ گیا

  • پی آئی اے کا ایک اورطیارہ مزید  امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا ایک اورطیارہ مزید امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

    اسلام آباد : پی آئی اے کا ایک اورطیارہ مزید امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا ، اب تک پی آئی اے کی 6 شیڈول اور دو چارٹرڈ پروازوں میں سامان پہنچایا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام کے لیے امداد میں پاکستان پیش پیش ہے، پی آئی اے کا ایک اور طیارہ مزید پانچ ٹن امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا۔

    ترکیےاور شام میں پی آئی اے کی چھ شیڈول اور دو چارٹرڈ پروازوں میں سامان پہنچایا جا چکا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے امدادی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے پی آئی اے کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں خیمے اور کمبل پہنچائے ہیں، پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن اور دیگر حکام کو ہر ممکن مدد اور آپریشنل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

    ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی بھی امدادی سامان لے کر ترکیے پہنچے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے.

    اقوامِ متحدہ نے بھی عالمی برادری سے ترکیے اور شام کے لیے ہنگامی امداد کی پُرزور اپیل کردی ہے۔

    وائٹ ہیلمٹس کی رضاکارتنظیم کا کہنا ہے شمال مغربی شام کے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں ختم کردی گئی ہیں۔

    امریکی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ شام میں امدادی رسائی کے مزید مقامات کی منظوری دے۔

  • پاک فضائیہ کا سی 130 ہرکولیس طیارہ  ترکیہ پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا سی 130 ہرکولیس طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

    انقرہ : پاکستان فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم لے کر ترکیہ کے ادانہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مصیبت میں گھرے ترک بھائیوں کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاک فضائیہ کا سی130 ہرکولیس طیارہ ترکیہ پہنچ گیا ہے، طیارہ نورخان بیس سے سرچ اینڈ ریسکیوٹیم اور کمبل لیکر ترکیہ کے ادانہ ایئر پورٹ پر پہنچا۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ عوام کی جانب سے متاثرہ ترک بھائیوں کیلئےامداد لیکر پہنچا ہے،پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیم صبح 7 بجے پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوئی ، پاکستان ریسکیو 1122 کی ٹیم زلزلہ زدہ ترکی پہنچ گئی ہے ، ترکیہ پہنچنےوالی ریسکیوٹیم 52 ارکان پر مشتمل ہے۔

    ریسکیوٹیم کی سربراہی ڈی جی ریسکیو1122 سروس کر رہے ہیں ، اسی پرواز میں حکومت پاکستان کی جانب سے کارگو ایڈ بھی بھیجی گئی۔

    ٹینٹس اور کمبل کی پیکنگ مکمل ہوتے ہی دوسرا سی 130 طیارہ روانہ ہوگا ، ترکیہ کیلئے پاکستان ائیرفورس دوسرا سی 130 بھی آج ہی لاہور سے روانہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے زلزلے کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک امداد ،ریسکیو ٹیمیں ترکیہ اور شام بھیج رہے ہیں۔