Tag: ترکیہ کی معروف کمپنی

  • ترکیہ کی معروف کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    ترکیہ کی معروف کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ البئراک نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خدمات انجام دیں اور اپنے گزشتہ دور میں ہم نے لاہور کے رہائشیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہولتیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کئے، گزشتہ حکومت کے 4 سالہ تاریک دور میں لاہور سے دانستہ طور پر بدلہ لیا گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کو بے جا ہراساں کیا گیا، کمپنیوں کو تباہ کرکے سیاسی بھرتیوں سے اداروں کو تباہ کیا گیا، ملکی ترقی کے سفرکو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    اس موقع پر البئراک گروپ کے وفد نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم سے ملاقات : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن جلد پاکستان کا دورہ کریں گی

    وزیراعظم سے ملاقات : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن جلد پاکستان کا دورہ کریں گی

    اسلام آباد : ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، وزیر اعظم سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن ایبرو اوزدمیر کی ملاقات ہوئی۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ملاقات میں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی، اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن کے دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کے لئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

    اوزدمیر نے شہباز شریف سے گلوبل انجینئرنگ گرلز پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں، گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ خواتین انجینئرز کو تعلیم، رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن نے بتایا کہ منصوبہ تعلیم، سائنس ، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین کو تجربہ فراہم کرے گا۔