Tag: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

  • ایران اسرائیل تنازع جلد ختم نہ ہوا تو….. ترک صدر نے خبردار کردیا

    ایران اسرائیل تنازع جلد ختم نہ ہوا تو….. ترک صدر نے خبردار کردیا

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل تنازع خطرناک موڑ پر ہے، تنازع جلد ختم نہ ہواتونتائج دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان  نے اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اورایران تنازع خطرناک موڑپرپہنچ چکا ہے۔

    ترک صدر نے خبردار کیا اسرائیل اورایران کاتنازع تیزی سے ناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھ رہا ہے ، جنون جلد ختم ہونا چاہیے ورنہ نتائج کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ یورپ اورایشیا کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

    اسرائیل پر ایرانی حملوں کے حوالے سے اردوان نے کہا کہ اسرائیل آج اسپتالوں پرحملےکی شکایت کررہا ہے جبکہ اسرائیل اب تک غزہ میں 700سے زائد طبی مراکز پر حملے کرچکا ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم سے خطاب میں سیزفائر کا مطالبہ دہرایا اور کہا فوری جنگ بندی ہی واحد حل ہے ورنہ آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی گرینڈیوتھ ایوارڈکی تقریب میں شرکت کی اور ترکیہ کے صدر سے ملے، دونوں رہنماوں میں تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    ترک صدراردگان کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر اسحاق ڈار نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

  • نیو یارک میں وزیراعظم  کی  ترکیہ کے صدر  سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    نیو یارک میں وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    نیویارک. وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں فلسطین سے متعلق ان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

    انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔

    ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیر اعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا، مزید برآں صدر ایردوان نے وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

    ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ترکیہ سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، ترکی کے صدر طیب ادوان کےساتھ ملاقات سودمند رہی ہے۔

    ترکیہ کے صدر کی اقوام متحدہ میں تقریرقابل تعریف تھی، ان کی اقوام متحدہ میں فلسطین پرتقریردلوں کوچھولینےوالی تھی،

    وزیراعظم نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کی۔ جس پر انھوں نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے قبل وزیراعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کےموقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورمالدیپ کےدیرینہ اورگہرے تعلقات کےفروغ پرزوردیا۔

    وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں تجارت،سیاحت، تعلیم،سرمایہ کاری پربات ہوئی اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون بڑھانے کاعزم کیاگیا۔

    دونوں رہنماؤں نے خطےکےامن،خوشحالی اوراستحکام کیلئےملکرکام کرنےپراتفاق کیا۔