Tag: ترکیہ

  • ترکیہ میں زہریلی شراب سے چند ہفتوں میں بہت زیادہ ہلاکتوں کی وجہ کیا ہے؟

    ترکیہ میں زہریلی شراب سے چند ہفتوں میں بہت زیادہ ہلاکتوں کی وجہ کیا ہے؟

    انقرہ: ترکیہ کے دو بڑے شہروں انقرہ اور استنبول میں زہریلی شراب مرنے والے افراد کی تعداد 100 سے بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں چند ہفتوں کے دوران (14 جنوری سے اب تک) غیر قانونی شراب کے باعث بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں سے 70 افراد تاریخی شہر استنبول میں ہلاک ہوئے۔

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بھی 33 افراد زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جہاں جنوری سے زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں، انقرہ کے گورنر نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جب کہ دوسری طرف گورنر استنبول نے ہلاکتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں بڑے شہروں میں 230 شہری زہریلی شراب پینے سے حالت بگڑنے پر اسپتالوں میں داخل کرائے گئے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم 40 افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

    گوتم اڈانی کا بیٹے کی شادی پر کروڑوں روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں شراب نوشی میں کمی لانے کے لیے شراب پر عائد کیے گئے بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے لوگ سستی شراب خریدنے لگے ہیں، جس کی وجہ مہلک واقعات رونما ہونے لگے ہیں۔

    دوسری طرف حکام کی جانب سے استنبول میں زہریلی شراب کی فروخت روکنے کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

  • ترکیہ کے امدادی ٹرک غزہ پہنچنا شروع

    ترکیہ کے امدادی ٹرک غزہ پہنچنا شروع

    ترک ہلال احمر کے انسانی امدادی سامان کے ٹرکوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 46,913 فلسطینی اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جبکہ 23 لاکھ کی آبادی کا بڑا حصہ بے گھر ہو گیا۔

    ترک ہلال احمر مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے سرگرم ہے، اب تک ترکیہ سے 30 سے زائد امدادی ٹریلر روانہ ہو چکے ہیں۔

    ترکیہ کی جانب سے سرحدی دروازے بند ہونے کے باوجود غزہ کے شمال میں 10,000 اور جنوب میں 15,000 لوگوں میں تازہ کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ نے اہم قدام اُٹھاتے ہوئے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے۔

    معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے، ان امدادی پروگراموں کو ابتدائی طور پر نوے 90 روز کیلئے معطل کیا گیا ہے، صرف اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تمام امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کردیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر اب ان پروگراموں کا جائزہ لے کر ان میں تبدیلی یا مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

    امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اس خبر کی تصدیق محکمہ خارجہ نے تاحال نہیں کی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر سے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں کھلبلی پیدا ہوگئی ہے۔

  • ترکیہ: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی

    ترکیہ: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی

    ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ 41 افراد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 12 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی، اس ہوٹل میں 238 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق بارہ منزلہ عمارت میں آگ ریسٹورنٹ میں لگی، لکڑی سے بنی عمارت میں آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی، لوگوں  نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں، فائر فائٹرز نے بارہ گھنٹے جدوجہد کے بعد شعلے ٹھنڈے کیے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہوٹل مالک سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

     

  • ترکیہ کے ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی، 10 ہلاک، درجنوں زخمی

    ترکیہ کے ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی، 10 ہلاک، درجنوں زخمی

    ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں ایک سیاحتی مقام پر ایک کثیر منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد لقمہ اجل بن گئے، ملکی وزیر داخلہ کی طرف سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا کا ایکس پر کہنا تھا کہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بولُو میں آتشزدگی کے باعث 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کرتالکایا نامی شہر کے ایک ہوٹل میں گزشتہ شب لگی، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں کہ آتشزدگی کا واقعہ کیسے رونما ہوا، مزید یہ کہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والی درجنوں گاڑیاں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ کرتالکایا مقامی سیاحوں کے لیے ایک معروف اسکیئنگ مقام ہے۔

    مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کے شعلے اس ہوٹل کی اوپری منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔

    ریسکیو حکام آج منگل کی صبح تک اس آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

    ترک میڈیا کے مطابق لکڑی کے بنے فرش کے باعث آگ ہوٹل میں تیزی سے پھیل گئی، سامنے آنے والی ویڈیوز میں ہوٹل میں موجود افراد کو انتہائی پریشانی کے عالم میں بستر کی چادروں کو آپس میں باندھ کر ان کے ذریعے ہوٹل سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک عینی کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ آگ لگی تھی میں وہاں موجود تھا، آگ نے بہت جلد ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، لوگ کھڑکیوں سے باہر کود رہے تھے۔

    آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں 234 افراد کی گنجائش تھی اور جس وقت آگ لگی ہوٹل مکمل بھرا ہوا تھا، کیونکہ لوگ اسکولوں کی چھٹیاں منانے پہنچے ہوئے ہیں۔

  • ترکیہ کی شام میں کرد فورسز کے خلاف آپریشن کی وارننگ

    ترکیہ کی شام میں کرد فورسز کے خلاف آپریشن کی وارننگ

    انقرہ: ترکیہ کی جانب سے شام میں کرد دفورسز کے خلاف آپریشن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران، عراق سے آئے کرد جنگجوؤں کو فوری شام چھوڑنا ہوگا۔

    ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ کرد جنگجو ہتھیار پھینک کر نئے نظام میں شامل ہوجائیں، امید ہے شامی قیادت کرد فورسز سے متعلق معاملات پر غورکریگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں شامی قیادت کو اقدامات کیلئے تھوڑا وقت دینے کی ضرورت ہے، کرد فورسز نے ہماری شرائط نہ مانیں تو فوجی آپریشن کریں گے۔

    ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ شامی قیادت ناکام رہی تو ترکیہ ان کیمپس کا انتظام سنبھالے گا۔

    دوسری جانب شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز دمشق کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی۔

    قطر ایئرویز کی پرواز منگل کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو ٹرمینل کی عمارت کے اندر مسافروں کے رشتہ داروں اور دوستوں نے استقبال کیا۔

    شام کی ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ اشد السلیبی نے کہا کہ قطر نے ہوائی اڈے کی بحالی میں مدد فراہم کی ہے جو برسوں سے نظر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کا شکار تھا۔

    امریکا اچانک ملٹری امداد لبنان منتقل کرنے لگا

    انہوں نے کہا کہ الاسد حکومت کی طرف سے اس زندہ دل علاقے اور اس رواں ہوائی اڈے اور حلب کے ہوائی اڈے کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

  • ترکیہ: بارودی مواد کے پلانٹ میں زور دار دھماکا، 12 ہلاک

    ترکیہ: بارودی مواد کے پلانٹ میں زور دار دھماکا، 12 ہلاک

    ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آتش گیر مواد کی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے باعث 12 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صوبے بالکسر میں ایک بارودی مواد کے پلانٹ میں دھماکے کے باعث 12 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    بالکسر کے گورنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا صبح پلانٹ کے ایک سیکشن میں ہوا جس سے عمارت کا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    اس سے قبل ترکیہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

    ترک وزارت دفاع کے مطابق صوبہ اسپارتا میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے جس میں ایک ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہوا جب کہ دوسرے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

    وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ہوابازی اسکول کے انچارج بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔

    ہیلی کاپٹر میں سے ایک بیل UH-1 Iroquois گرنے سے دو ٹکڑے ہو گیا جس میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ہوئے، پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    قیدی نے دوران سماعت جج کو چپل رسید کردی

    دوسرا ہیلی کاپٹر جس کا ماڈل ظاہر نہیں کیا گیا، جائے حادثہ سے تقریباً 400 میٹر دور بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ تصادم کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

  • بشار الاسد کو ملک چھوڑنے کی کال آئی تھی، ترک وزیر خارجہ نے سنسنی خیز تفصیلات ظاہر کر دیں

    بشار الاسد کو ملک چھوڑنے کی کال آئی تھی، ترک وزیر خارجہ نے سنسنی خیز تفصیلات ظاہر کر دیں

    انقرہ: ترک وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بشار الاسد کو باہر سے ملک چھوڑنے کی کال آئی تھی، انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بشار کے بعد شام کے معاملات اب ایران کی جگہ کون سا ملک دیکھے گا؟

    العربیہ کے مطابق شام کے سابق صدر بشار الاسد نے کافی پراسرار حالات میں ملک چھوڑا تھا، لیکن اب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انکشاف کیا ہے کہ بشار کو ایک بیرونی کال آئی تھی، جس میں انھیں دارالحکومت دمشق چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔

    انھوں نے اتوار کے روز العربیہ کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ ترکیہ نے ماسکو اور تہران دونوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ شام میں 2015 کے منظر نامے کو واپس لانے کی کوشش نہیں کریں گے۔

    ہاکان فیدان نے کہا ’’ترکیہ ایران کی جگہ نہیں لے گا، انقرہ بس شام میں ایک جمہوری سول اتھارٹی کا خواہاں ہے، ایسی شامی حکومت جس میں سب شامل ہوں، ترکیہ نئی اتھارٹی کی مدد کرے گا۔‘‘

    جنون میں مبتلا اسرائیل نے شام پر ’زلزلہ بم‘ گرا دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    انھوں نے کہا کہ ترکیہ واشنگٹن اور نئی اتھارٹی کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار ہے، اور ترکیہ شامی معاملے کے حوالے سے اعلیٰ ترین سطح پر سعودی عرب کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے اتوار کو کہا تھا کہ انقرہ ضرورت پڑنے پر شام میں اپنی فوجی موجودگی کا از سر نو جائزہ لے سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے بشار حکومت کے خاتمے کے بعد اشارہ کیا تھا کہ تختہ الٹنے میں ایک ’نامعلوم پڑوسی‘ ملوث ہے۔

  • ترکیہ نے روس پر امریکی پابندیوں‌ کی مخالفت کردی

    ترکیہ نے روس پر امریکی پابندیوں‌ کی مخالفت کردی

    امریکا کی روس پر نئی پابندیوں کی ترکیہ نے مخالفت کردی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ماسکو پر امریکی پابندیوں کے باوجود ترکیہ روس کے ساتھ گیس تجارت جاری رکھے گا۔

    ترک وزیر توانائی نے کہا کہ ترکیہ روسی گیس پر امریکی پابندی کی مخالفت کرتا ہے، کسی بھی ایسے فیصلے کے خلاف ہیں جو روس سے گیس کے بہاؤ کو متاثر کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے 50 سے زائد روسی مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں، پابندیوں کی فہرست میں روسی گیزپرروم بینک کمپنی بھی شامل تھی۔

    رواں ماہ امریکا نے روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ  لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2  بھارتی شخصیات آئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

    امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت  خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔

  • ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کیلیے تیار ہے: ترک صدر

    ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کیلیے تیار ہے: ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ غزہ میں قتل عام کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے قیام میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر ایردوان نے یہ بات پارلیمان میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ کہ وہ خطے کے تمام بحرانوں کو حل کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں، بشمول روس یوکرین جنگ، جو اپنا ہزار واں دن پیچھے چھوڑ چکی ہے، اور غزہ کی نسل کشی، جو اپنے 14 ویں مہینے میں پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے مابین جنگ بندی معاہدے سے خوش ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام فریق، خاص طور پر اسرائیل زمین پر امن برقرار رکھنے کے معاملے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

    واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد لبنان کے عوام نے سکون کا سانس لیا ہے، جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی جانب سے گھروں پر واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی جارحیت کے باعث لبنان کے بیشتر علاقے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے۔ جبکہ اسرائیل نے لبنان پر واضح کردیا ہے کہ اگر حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتی ہے تو وہ دوبارہ حملے شروع کردے گا۔

    ٹرمپ انتظامیہ میں شامل افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے بعد خالی کیے گئے علاقوں سے انخلاء کرنے والے ہزاروں افراد اب جنوبی لبنان میں واپس پہنچ رہے ہیں۔

  • ترکیہ میں شدید برفباری، درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا

    ترکیہ میں شدید برفباری، درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا

    ترکیہ میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے، پہاڑی علاقوں میں پچاس سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ کے شہر انقرہ، استنبول اور دیگر کئی شہروں میں ہرطرف سفیدی چھا گئی ہے، عمارتوں اورگاڑیوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی۔

    برفانی طوفان سے متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی، شہری انتظامیہ راستے صاف کرنے میں مصروف ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ملک میں جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے اور برف باری ہر چیز کو ڈھکتی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن (ڈی ڈبلیو پی) نے ملک کے 18 پوسٹ کوڈ علاقوں کے لیے ’سرد موسم کی ادائیگیوں‘ کی اسکیم کو فعال کر دیا ہے۔

    ان علاقوں کے تقریباً 10,000 رہائشیوں کو ان کے حرارتی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی، یہ اسکیم نومبر سے مارچ تک چلتی ہے۔

    اسکیم کے تحت جب بھی درجہ حرارت مسلسل 7 دنوں تک 0C سے نیچے گرتا ہے، تو اہل گھرانوں کو 25 پاؤنڈ کی ایک بار کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

    طوفان برٹ ساحل سے ٹکرا گیا، برطانوی شہروں میں برفباری، تیز ہوائیں، طوفانی بارشیں

    یہ اسکیم خود بہ خود عمل میں آتا ہے اگر درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے یا لگاتار سات دنوں تک صفر سے نیچے رہنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تو ہر پوسٹ کوڈ والے علاقے میں اہل گھرانوں کو ادائیگیاں خود بخود روانہ ہو جاتی ہیں۔