Tag: ترکیہ

  • ویڈیو: ترکیہ زلزلے میں ملبے تلے موجود بلی کو زندہ بچا لیا گیا

    ویڈیو: ترکیہ زلزلے میں ملبے تلے موجود بلی کو زندہ بچا لیا گیا

    ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    تاہم ان دو دن کے دوران ترکیہ اور شام سے کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کسی معجزے سے کم نہیں لگتی۔

    اسی طرح ایک ویڈیو پر سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کی ٹیم نے کس طرح ایک بلی کو ملبے سے زندہ بچایا ہے۔

    https://twitter.com/ArbabShafiq2/status/1623184867855941632?s=20&t=V8n8dVKnakAjZ7gfGbMtbA

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی ملبے تلے دبی ہوئی تھی، جب اسے  نکالا گیاتو وہ نڈھال ہوکر باہر نکلتی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں کتے اور بلی سڑکوں پر، ریسٹورنٹ میں اور دیگر مقامات پر دگنی تعداد میں گھومتی ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر اس حادثے کے بعد کئی جانوروں کو بھی ریسکیو کرنے کی ویڈیو اور تصاویر موجود ہے۔

    ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔

    شام میں ملبے تلے دبی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    ویڈیو: شام میں 40 گھنٹے سے ملبے میں پھنسے خانداد کو زندہ نکال لیا گیا

    زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بلند وبالا عمارات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگ جان بچانے کیلیے پکارتے اور چیختے رہے۔

    ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد دو روز کے دوران مزید 2 زلزلے آچکے ہیں جب کہ 250 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے تسلسل سے لوگوں کے خوف وہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان

    وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فنڈ سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کی جائے گی، کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مخیر حضرات سے برادر ملک ترکیہ کی فراخدلانہ مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم لے کر ترکیہ کے ادانہ ایئرپورٹ پر پہنچ چکا ہے، طیارہ نور خان بیس سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور کمبل لے کر ترکیہ پہنچا ہے۔

    اسی پرواز میں حکومت پاکستان کی جانب سے کارگو ایڈ بھی بھیجی گئی ہے۔

    ایک اور سی 130 طیارہ خیمے اور کمبل کی پیکنگ مکمل ہوتے ہی آج ہی لاہور سے روانہ کیا جائے گا۔

  • ترکیہ اور شام میں تاریخ کے بدترین زلزلے نے قیامت ڈھا دی، اموات کی تعداد1500 سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں تاریخ کے بدترین زلزلے نے قیامت ڈھا دی، اموات کی تعداد1500 سے تجاوز

    انقرہ : ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں آج علی الصبح شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکزترکیہ کا جنوب میں تھا، جس کی گہرائی چوبیس اعشاریہ ایک کلو میٹر تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے شام، یونان ،مصر، قبرص ، اردن ،لبنان، عراق جا رجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔

    ترک نائب صدر کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1014 تک پہنچ چکی ہے اور 5500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

    ملبے میں دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اسپتال میں زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے جگہ کم پڑگئی ہے۔

    شام میں زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی اب تک 592 افراد جاں بحق اور800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

    ترکیہ میں زلزلے سے 35عمارتیں زمیں بوس ہوگئی اور 100 سے زائد کو نقصان پہنچا، شدید زلزے سے ترکیہ کے 10صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

    ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد سے اب تک32 آفٹرشاکس آ چکے ہیں۔

  • ترکیہ میں  صدی کے بدترین زلزلے میں بچ جانے والے شہری نے  آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    ترکیہ میں صدی کے بدترین زلزلے میں بچ جانے والے شہری نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    ترکیہ میں صدی کے بدترین زلزلے میں بچ جانے والے شہری نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا یہ بہت ہی خطرناک اور ڈراؤنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں صدی کے بدترین زلزلے سے عمارتیں برباد اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، جس سے ہرسمت تباہی ہی تباہی چھاگئی ہے۔

    زلزلے میں بچ جانے والے شہری نے زلزلے کے وقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت زلزلہ آیا ہم سو رہے تھے ، میری اہلیہ نے مجھے اٹھایا، یہ بہت ہی خطرناک اور ڈراؤنا تھا، ہم مشکل سے جان بچا کر باہر نکلے تو ہر طرف تباہی ہی تباہی تھی۔

    شہری کا کہنا تھا کہ لوگ ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں ، اس زمین بوس عمارت میں میرے دوست کا گھر تھا، جس میں سے بیوی اور بچوں کو ریسکیو کرلیا، بیٹی کا ہاتھ ٹوٹ گیا لیکن میرے دوست کا کچھ پتا نہیں۔

    زلزلے کا مرکزجنوبی صوبےکرامن مراس اور گہرائی اکیس اعشاریہ چار کلومیٹر تھی جبکہ شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ، جھٹکے ایک منٹ سے زیادہ دیرتک محسوس کیے گئے۔

    دیارباقراور سلی عرفہ میں گرتی عمارتوں کے مناظر نے دل دہلا دیے، ترک میڈیا کے مطابق کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا بکہ صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس کےباعث ہر سمت آگ ہی آگ پھیل گئی۔

    ترک وزیرداخلہ کےمطابق دس صوبےشدید متاثرہوئے اور اب تک پچاس سے زیادہ آفٹرشاکس آچکے ہیں۔

  • امدادی ٹیمیں جلد ترکی پہنچیں گی: شہباز شریف کا طیب اردگان کو ٹیلی فون

    امدادی ٹیمیں جلد ترکی پہنچیں گی: شہباز شریف کا طیب اردگان کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جلد امدادی ٹیمیں ترکی پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا، شہباز شریف نے ترک صدر سے زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جلد امدادی ٹیمیں ترکی پہنچیں گی۔

    خیال رہے کہ آج صبح 4 بجے ترکیہ کے جنوبی حصوں میں ہولناک ترین زلزلے نے قیامت ڈھا دی جس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ شام میں بھی آیا جبکہ یونان، مصر، قبرص، اردن، لبنان، عراق، جارجیا اور آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ترکیہ میں زلزلے سے سینکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور اب تک 900 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    شام میں بھی زلزلے سے اب تک 400 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترک صدر طیب اردوان نے تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • قیامت خیز زلزلہ ، ترکیہ میں  تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان، اقوام عالم سے مدد کی اپیل

    قیامت خیز زلزلہ ، ترکیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان، اقوام عالم سے مدد کی اپیل

    انقرہ : ترک صدر  رجب طیب ادروان نے خوفناک زلزلے کے بعد ملک میں تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد ترک صدر نے تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کردی۔

    ترک نائب صدر فوعاد اوکتے نے بتایا ہے کہ زلزے سے 284 اموات ہوئیں،1700عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں جبکہ 2 ہزار 323 افراد زخمی ہیں۔

    فوعاد اوکتے کا کہنا تھا کہ زیادہ تباہی بلند عمارتیں گرنے کے نتیجےمیں ہوئیں، ریسکیو کاکام جاری ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے فوری مدد کا اعلان کرتےہوئے ریسکیو ٹیمیں اورامدادی سامان روانہ کردیا اور آذربائیجان نے تین سوستررکنی ریسکیو ٹیم ترکیے روانہ کردی۔

    سعودی عرب، ایران اوربرطانیہ نےبھی مددکی پیشکش کی ہے جبکہ ہالینڈنےریسکیو ٹیموں کو فوری ترکیے اور شام پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

  • سوئیڈن میں توہین قرآن : ترکیہ میں ہزاروں افراد سراپا احتجاج ، مظاہرین کا اللہ اکبر کا ورد

    انقرہ : سوئیڈن میں توہین قرآن پر ترکیے میں ہزاروں افراد سراپا ء احتجاج ہے ، ہاتھوں میں قرآنِ کریم کے نسخے کو اٹھائے مظاہرین اللہ اکبر کا ورد کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئیڈن میں توہین قرآن پر ترکیے میں ہزاروں افراد سراپا ء احتجاج ہے اور کلمہ طیبہ کے پرچم فضا میں بلند ہے۔

    احتجاج میں ہاتھوں میں قرآنِ کریم کے نسخے کو اٹھائے مظاہرین اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔

    سویڈن کو مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    مسلم دنیا کے غم و غصے پر سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے بیان جاری کیا کہ اسلامو فوبک اشتعال خوفناک ہے۔ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سویڈن کی حکومت، یا میں اس طرح کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

    یاد رہے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں توہین مذہب کی اجازت دینے پر ترکیہ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو طلب کیا تھا۔

    ترکیہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی اجازت دینے پر سویڈن کا رویہ ناقابل قبول ہے، توقع ہے کہ سویڈن حکومت ایسے اقدامات کو روکے گی اور اجازت واپس لے گی۔

  • توہین مذہب کی اجازت دینے پر ترکیہ کا سویڈن کے خلاف شدید ردِ عمل

    انقرہ: سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں توہین مذہب کی اجازت دینے پر ترکیہ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق جمعہ کو وزارت خارجہ نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سویڈن کے سفیر کو ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے مذموم مظاہرے کی ملک کی اجازت پر طلب کیا۔

    سفیر اسٹافن ہیرسٹروم کو بتایا گیا کہ ترکی اس اشتعال انگیز عمل کی شدید مذمت کرتا ہے، جو کہ ہیٹ اسپیچ تقریر کے مترادف ہے، اور اسٹاک ہوم کا مؤقف ناقابل قبول ہے۔

    ترکیہ کی حکومت نے کہا کہ سزا یافتہ نسل پرست راسموس پالوڈن مسلم مخالف جذبات رکھتا ہے، اور انقرہ اشتعال انگیز عمل کی مذمت کرتا ہے، جو واضح نفرت انگیز جرم ہے۔

    ترکیہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی اجازت دینے پر سویڈن کا رویہ ناقابل قبول ہے، توقع ہے کہ سویڈن حکومت ایسے اقدامات کو روکے گی اور اجازت واپس لے گی۔

    ترکیہ حکومت کا مؤقف تھا کہ جمہوری حقوق کی آڑ میں مقدس اقدار کی توہین کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، واضح رہے کہ ترکیہ اور سویڈن کے درمیان نیٹو میں شمولیت سے متعلق اختلافات چل رہے ہیں۔

  • ’ترکیہ سو سال پہلے لگائی گئی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا‘

    ’ترکیہ سو سال پہلے لگائی گئی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا‘

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے 2023 کو ترک قوم کے لیے اہم ترین قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2023 میں جمہوریہ ترکیے کی ایک صدی مکمل ہو جائے گی، اور ترکیہ سو سال پہلے لگائی گئی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ صدی ترکوں کی صدی ہے، ترکیے نے ہر شعبے میں انقلابی ترقی کی ہے، شرنک کے پہاڑوں سے 15 کروڑ بیرل خام تیل دریافت ہوا۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے 58 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، ان نئی دریافتوں کی کل مالیت ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ترکی کے مرکزی بینک نے کہا تھا کہ 2023 کے لیے ترکی کا اوّلین ہدف یہ ہے کہ ڈالر سے لیرا پر منتقل ہو جائیں، اپنے بیان میں بینک نے کہا کہ وہ بینکنگ میں لیرا کے ذخائر کا حصہ 60 فی صد تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہلکار زخمی

    ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہلکار زخمی

    ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے دیارِباقر  میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے  ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کو ماردین سے جوڑنے والی موٹر وے کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کی بکتر بند منی بس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 8 اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اس دھماکے کے حوالےسے بتایا کہ دھماکہ صبح 5 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب افسران جنوبی ترکی دیارِباقر جارہے تھے۔

    ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ سہولت کاری کے خدشے کے پیش نظر دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں  کی ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ استنبول میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔