Tag: ترکی المالکی

  • حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا، سعودی اتحادی افواج

    حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا، سعودی اتحادی افواج

    ریاض: سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں نے صنعاء سے ایک ڈرون فضاء میں چھوڑا جو عمران گورنری میں شہری آبادی پرگر کرتباہ ہوگیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک بمبار ڈرون فضاء میں چھوڑا جو 35 کلو میٹر کی دوری کے بعد عمران گورنری میں شہریوں پرجا گرا۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پر حملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

    سعودی شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون عرب اتحاد کے ہاتھوں تباہ

    کرنل المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بار بار سعودی عرب کے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس نوعیت کے تمام جھوٹے دعوے دہشت گرد عناصر کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش ہے۔

  • حوثیوں کے ٹھکانوں کو بموں سے اڑائیں گے، ترکی المالکی

    حوثیوں کے ٹھکانوں کو بموں سے اڑائیں گے، ترکی المالکی

    ریاض : کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو عالمی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنےوالے عرب اتحاد نے کہاہےکہ اس نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ان اہداف میں فضائی دفاعی سسٹم بھی شامل ہیں۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف نوعیت کے حوثی اہداف کی تباہی سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو یقینی بنایا جا سکے گا، اتحاد کے مطابق اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون سے موافقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صنعاءمیں نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں کے قریب نہ آئیں۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے، اس کارروائی سے شہری علاقے کسی بڑی تباہی سے بچا لئے گئے۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔