Tag: ترکی بغاوت

  • ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں‌ ملوث ہونے کا الزام، وزارت خارجہ کے 78 ملازمین گرفتار

    ترکی: ناکام فوجی بغاوت میں‌ ملوث ہونے کا الزام، وزارت خارجہ کے 78 ملازمین گرفتار

    انقرہ: ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، وزارت خارجہ کے 78 ملازمین گرفتار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے وزارت خارجہ کے 249 سابق وموجودہ ملازمین کو 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک ان افراد میں سے 78 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام کی جانب سے یہ فیصلہ 42 شہروں میں وزارت خارجہ کی ملازمتوں کے امتحانات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ یہ بے ضابطگیاں امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے ارکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئیں۔

    ترک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ان مشتبہ افراد نے 2010 اور 2013 کے درمیان وزارت خارجہ کے مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملازمین میں سے صرف 14 ابھی حاضر سروس ہیں جبکہ باقی تمام کو وزارت سے نکال دیا گیا ہے۔

    ترکی: ناکام فوجی بغاوت کے بعد اہلکاروں کی گرفتاریاں بدستور جاری

    خیال رہے کہ ترکی میں 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترک صدر رجب طیب اردوگان کی حکومت فتح اللہ گولن اور ان کی تنظیم کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے کر سرکاری ملازمین، اساتذہ، ججوں اور فوجیوں سمیت ہزاروں افراد کو سرکاری ملازمت سے برخاست کر چکی ہے۔

  • بغاوت کا الزام، فتح گولن کو ترکی کے حوالے کیے جانے کا امکان

    بغاوت کا الزام، فتح گولن کو ترکی کے حوالے کیے جانے کا امکان

    واشنگٹن: امریکا نے ترک حکومت سے فتح اللہ گولن کے خلاف بغاوت کے جرم میں ملوث ہونے کے شواہد مانگ لیے، جان کیری کا کہناہے کہ ترکی نے گولن کو طلب کیا تو حوالے کردیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق ترکی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ایما پر فوج کے ایک گروپ نے بغاوت کی اس لیے انہیں ترکی کے حوالے کیا جائے جس پر امریکا نے ترک حکومت سے گولن کے خلاف ثبوت طلب کرلیے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ امریکا نے فتح گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اچھی طرح اندازہ ہے کہ ترکی فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا، ترکی کے مطالبے پر عمل درآمد کیا جائےگا۔

    یاد رہے ترک حکومت نے فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کی ذمہ داری امریکا میں‌ مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کی ہے۔