Tag: ترکی روانہ

  • وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، شیڈول جاری

    وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، شیڈول جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، ترجمان کی جانب سے دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعرات ترکی کے دو روزہ دورے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیراعظم کل خصوصی طیارے کے ذریعے شام چار بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔

    وہ اپنے دورے کے موقع پر میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں وزیراعظم انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سےخطاب کریں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم جمعہ کی صبح کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کے بزنس فورم سے خطاب کے موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان اتاترک میوزیم کا بھی دورہ کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان جمعہ کی نماز ملت مسجد میں ادا کریں گے، نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے استقبالیہ دیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی ترک صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عشائیہ کے بعد ترکش میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کی شام کو وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

    وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم ترک صدر سے یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    یمن کی صورتحال سے متعلق وزیرِاعظم نوازشریف مسلم ممالک کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ آج ترکی کیلئے روانہ ہوئے۔

    جہاں وزیرِاعظم ترک صدر طیب ارگان اور وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں یمن کی صورت حال، مشرق وسطیٰ میں امن و امان اور امت مسلمہ کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے۔

    گزشتہ روز یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، عمران خان اور اسفند یار کے یمن میں فوج بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی درخواست پر پاک فوج کے دستے بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔