Tag: ترکی میں زلزلے

  • ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کی 3  روز قبل پیش گوئی ، ڈچ سائنسدان کی ٹویٹ وائرل

    ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کی 3 روز قبل پیش گوئی ، ڈچ سائنسدان کی ٹویٹ وائرل

    ڈچ سائنس دان کی جانب سے تین روزقبل ترکیہ اور دیگرملکوں میں زلزلے کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی ، سائنسدان نے کہا تھا کہ اس خطے میں 7.5شدت کا زلزلہ آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اموات 4000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    زلزلے سے عمارتوں اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، 1939 کے بعدترکی میں آنے والی یہ سب سے بڑی آفت ہے۔

    ترکیہ میں زلزلے کے بعد ڈچ سائنسدان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ٹویٹ وائرل ہوئی، جس میں اس نے خطے میں ایک بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    فرینک ہوگربیٹس نے 3فروری کو اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ جلد یا بدیر جنوب وسط ترکیے ، شام، لبنان اور اردن میں 7.5 شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کے زلزلے کی پیش گائی تین دن بعد ہی سچ ثابت ہو گئی۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز انتہائی تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 4 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

    ترکیہ اور شام میں آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ گھنٹوں بعد ترکیہ ک علاقے البستان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا ترکی میں  زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س

    وزیر اعظم عمران خان کا ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا نے ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کی جانب سےترکی سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار بھی کیا۔

    ترک بہن بھائیوں کےغم میں برابر کےشریک ہیں، وزیر خارجہ 


    وزیر خارجہ شاہ محمود نے ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا ترک بہن بھائیوں کےغم میں برابر کےشریک ہیں۔

    وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار کا ترکی میں زلزلےسےجانی نقصان پراظہارافسوس


    وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ترکی میں زلزلےسےجانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہادکھ کی گھڑی میں غمزدہ ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مزید پڑھیں : ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ

    خیال رہے ترکی کےجنوبی مشرقی علاقوں میں چھ اعشاریہ آٹھ کی شدت کازلزلہ آیا، زلزلے کے نتیجے میں متعددعمارتیں زمین بوس ہوگئیں، مختلف حادثات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 20 اور زخمیوں کی تعدادپانچ سوسےتجاوزکرچکی ہے۔

    زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کےملبےتلےسیکڑوں افرادکےدبےہونےکاخدشہ ہے،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اور منہدم عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلےکے جھٹکےترکی کے ہمسایہ ممالک ایران ،شام اور لبنان میں بھی محسوس کئےگئے، زلزلےکی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔