Tag: ترکی

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترک فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ترک فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر سے اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وزیراعظم نے لاکھوں شامی مہاجرین کی میزبانی پر ترک حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    شام کے شہر ادلب میں فضائی حملہ، 33 ترک فوجی ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ادلب میں فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے، ترک حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔ترک حکام کے مطابق ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی تھی۔

  • ترک صدر کا یورپ کیلیے دروازے  بند نہ رکھنے کا اعلان

    ترک صدر کا یورپ کیلیے دروازے بند نہ رکھنے کا اعلان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اب یورپ کے لیے اپنے دروازے مزید بند نہیں رکھے گا۔

    ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کے یورپ میں داخلے کے لیے اپنی سرحدیں بند رکھ کر تاخیر کردی ہے تاہم اب یہ دروازے بند نہیں کیے جائیں گے، یہ طے پا چکا ہے اور اب یورپ کو مہاجرین کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

    صدر رجب طیب اردوان نے شمال مغربی شام میں جاری انسانی بحران کے جواب میں ترکی کے مطالبات کو نظرانداز کرنے پر یورپی ممالک پر تنقید کی۔

    یہ بھی پڑھیں: ترکی نے اسدرجیم کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے

    انہوں نے کہا کہ امریکا، فرانس، روس، ایران اور دوسروں سے کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ شام میں کیا کررہے ہیں؟ لیکن جیسے ہی ترکی ادلب میں داخل ہوا تو وہ سب چلا اٹھے۔

    ترک صدر نے واضح کیا کہ ادلب میں پائیدار جنگ بندی ترکی کا مقصد ہے، "مجھے امید ہے کہ ہم جنگ بندی میں آسانی پیدا کرسکتے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے دیگر اقدامات بھی اٹھا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ27 فروری کو ادلب میں 33 ترک فوجیوں کی اموات کے بعد اسدرجیم کے خلاف بڑے پیمانے پر ترکی نے فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں حکومتی فورسز اور ان کے حلیف روسی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • ترکی نے اسدرجیم کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے

    ترکی نے اسدرجیم کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے

    انقرہ: ترکی نے ادلب میں بشارالاسد حکومت کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے مخالفین کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

    ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 فروری کو ادلب میں 33 ترک فوجیوں کی اموات کے بعد اسدرجیم کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس میں حکومتی فورسز اور ان کے حلیف روسی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ترک وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک اسد رجیم کے 2 لڑاکا طیارے، 8 ہیلی کاپٹرز کو تباہ کردیا گیا ہے جب کہ ڈرون حملے میں 3 فوجی جنرلز کو بھی ہلاک کیا گیا ہے.

    ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا کہ آپریشن میں شامی فورس کے 103 ٹینک ، 72 توپخانے، راکٹ لانچرز اور تین فضائی دفاعی نظام تباہ ہوگئے ہیں۔آپریشن کو "اسپرنگ شیلڈ” کا نام دیا گیا ہے۔

    وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ہمارا روس سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہمارا مقصد شامی حکومت کے قتل عام ، بنیاد پرستی اور مہاجرت کو روکنا ہے۔

    دوسری جانب شامی حکومت نے ادلب میں فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی غیرملکی طیارہ داخل ہوا تو اسے مار گرایا جائے گا۔

  • فوجیوں کی اموات پر پاکستان کا ترکی سے اظہار تعزیت

    فوجیوں کی اموات پر پاکستان کا ترکی سے اظہار تعزیت

    اسلام آباد: پاکستان نے ادلب میں ترک فوجیوں کی اموات پر ترکی کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدری کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہر ادلب کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان کو تشویش ہے، شام میں حالیہ واقعات علاقائی امن کیلئےخطرہ ہیں۔

    بیان کے مطابق پاکستان گزشتہ روز ادلب میں جاں بحق ہونے والے ترک فوجیوں کے اہلخانہ، ترک قیادت و قوم سے اظہار تعزیت اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شام کے شہر ادلب میں فضائی حملہ، 33 ترک فوجی ہلاک

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کی سلامتی کے قانونی حق کوتسلیم کرتا ہے اور ترکی کی انسانی المیہ کےخاتمےمیں کردار کی حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں حالیہ واقعات علاقائی امن کیلئےخطرہ ہیں اس لیے عالمی برادری مسائل کےحل کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ادلب میں حملوں کے دوران 33 ترک فوجی جاں بحق ہوگئے تھے، ترک حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔

    ترک حکام کے مطابق ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی، شامی فوج کے تمام ٹھکانوں کو زمین اور فضا سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • ترک اور روسی صدر کا ادلب سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

    ترک اور روسی صدر کا ادلب سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

    انقرہ: شام میں روس سے کشیدگی پر ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ روسی اور ترک صدر نے تناؤ کو کم کرنے کے لیے معاہدوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں بشارالاسد اور اس کے روسی حلیف کی جانب سے بمباری اور پرتشدد کارروائیوں سے ایک اور انسانی بحران کی پیدا ہوتی صورتحال پر صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں ترک صدر نے پیوٹن پر واضح کیا کہ ادلب میں اسد حکومت کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو وہیں روکا جائے اور سوچی معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ترک صدر نے آخری وارننگ دیدی

    اس سے قبل جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ماکرون نے روسی صدر سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ملاقات کرکے شام میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے صدر اردوان کی خواہش کے مطابق کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب انقرہ نے ادلب میں ترکی کی قائم کردہ مانیٹرنگ چوکیاں ہٹانے کی روسی درخواست مسترد کردی ہے جب کہ کشیدگی کے باعث امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترک افواج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی شب اچانک پرانی روایت کے مطابق فوجی آپریشن شروع کردے گا، ادلب سے متعلق اپنے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں، اس علاقے میں بشار الاسد اور اس کے حلیف روسی افواج نے پچھلے معاہدوں کے باوجود شہری املاک پر حملے کیے ہیں۔

    ترک صدر نے کہا کہ یہ میری طرف سے آخری وارننگ سمجھیں، سچ بتاؤں تو ادلب آپریشن بس کچھ وقت کی بات ہے، ہم ادلب کو بشار الاسد اور اس کے حواریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

  • ترک صدر نے آخری وارننگ دیدی

    ترک صدر نے آخری وارننگ دیدی

    انقرہ:‌ترک صدر رجب طیب اردوان نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام کے شمال مغربی حصے ادلب میں ترک فوجی ٹھکانوں سے بشارالاسد اور اس کے حلیفوں نے انخلا نہ کیا تو ترکی فوجی کارروائی کا آغاز کردے گا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکی ادلب کا معاملہ اپنے ہاتھوں میں لے گا یہ بس کچھ وقت کی بات ہے۔

    طیب اردوان نے کہا کہ ترک افواج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی شب اچانک پرانی روایت کے مطابق فوجی آپریشن شروع کردے گا، ادلب سے متعلق اپنے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں، اس علاقے میں بشار الاسد اور اس کے حلیف روسی افواج نے پچھلے معاہدوں کے باوجود شہری املاک پر حملے کیے ہیں۔

    ترک صدر نے کہا کہ یہ میری طرف سے آخری وارننگ سمجھیں، سچ بتاؤں تو ادلب آپریشن بس کچھ وقت کی بات ہے، ہم ادلب کو بشار الاسد اور اس کے حواریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

    طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر اپنے ملک کے تحفظ اور شہریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے درپیش خدشات سے نٹمنے کے لیے کوئی بھی اقدام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں: وزیر داخلہ

    ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ مہمت ارسوئی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ مہمت ارسوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک سفیر نے بھی شرکت کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم معاملات زیر غور آئے جبکہ مہاجرین اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے مسئلے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، ترک وزیر نے پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    ترک وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے وزارت داخلہ کا اہم کردار ہے۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ بھی نہایت کامیاب تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے قوائد و ضوابط کے تحت لوگوں کی شناخت میں آسانی ہوئی، امید ہے تمام دیگر مسائل مکمل طور پر جلد حل کر لیں گے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ نے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل مرتب کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے، معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

  • ترک صدر نے واضح طور پر آج کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا، شاہ محمود قریشی

    ترک صدر نے واضح طور پر آج کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح طور پر آج پھر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کشمیر سے متعلق واضح مؤقف رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج توترک صدر نےکہا مقبوضہ کشمیر مسلم امہ کا مسئلہ ہے، ترک صدر نے کہا مقبوضہ کشمیر پاکستانیوں، ترکوں سمیت مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان نے واضح اقدامات کیے ہیں، حالیہ اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا، آج ترک صدر نے واضح کہا ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ایف اے ٹی ایف معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے آج کے اعلان نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل جیت لیے، ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات خوشگوار رہے ہیں اور ہمیشہ اچھے رہے ہیں، ہم نے دوستی کو ایک بہترین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنا ہے، آج مختلف قسم کے ایم اویوز پر دستخط کیےگئے، اہم معاہدے کیےگئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کے معاہدے پر دونوں سربراہان نے دستخط کیے، اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پر کام ایک سال سے جاری تھا، اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کا آئیڈیا ایک سال پہلے ترکی میں پیش کیاگیا تھا۔

  • پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد جلد ترکی کا دورہ کرے گا، مشیر تجارت

    پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد جلد ترکی کا دورہ کرے گا، مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد جلد ترکی کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ترک مہمانوں کو ان کے دوسرےگھرمیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہمارےدونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تذویراتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک بزنس فورم کا 2 روز سے اجلاس جاری تھا، سیاحت، کان کنی،تجارت، اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ ترک بزنس کمیونٹی کو پاک چین جوائنٹ ونچرز میں خوش آمدید کہیں گے، دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک فریم ورک پر اتفاق کیا، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد ترکی کا دورہ کرے گا۔

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترک تاجر برادری کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں ، پاکستان میں ترک تاجر برادری کو ویلکم کرتا ہوں ، پاکستان میں سیاحت ، تجارت کے بہترین اور قدرتی مائننگ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

  • ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

    ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مثالی اور تاریخی ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہر فورم پر ایک دوسرے کاساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ماحول میں گرم جوشی ہے، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ترکی کے ساتھ نئی انڈراسٹیڈنگ اور فریم ورک کے ساتھ چلیں گے، تعلقات میں نئی سمت اختیار کریں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بڑا واضح مؤقف اختیار کیا، ترک صدر نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور مکمل حمایت کی، رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کے ان لیڈر میں سے ہیں جنہوں نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو اکنامک ڈپلومیسی سے مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، ترکی کے تاجر پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔